دنیا
2 منٹ پڑھنے
امریکہ: دو ایرانی ڈرون تباہ کر دیئے گئے ہیں
مشرقِ وسطیٰ میں موجود امریکی افواج نے آبنائے ہرمز میں دو ایرانی دو خودکش ڈرون مار گرائے ہیں: سینٹ کام
امریکہ: دو ایرانی ڈرون تباہ کر دیئے گئے ہیں
ایران کے پاسدارانِ انقلاب (IRGC) نے بعد میں اعلان کیا کہ ان حملوں کے جواب میں خطے میں امریکی فوجی اڈوں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا تھا۔ (فائل) / Reuters

امریکہ نے آبنائے ہُرمز میں دو ایرانی ڈرون مار گرائے ہیں۔

امریکی مرکزی کمان 'سینٹ کام' نے سرکاری ایکس اکاؤنٹ سے جاری کردہ  بیان میں کہا ہے کہ"مشرقِ وسطیٰ میں موجود امریکی افواج نے، آج علی الصبح، آبنائے ہرمز میں بین الاقوامی بحری آمد و رفت کے لئے خطرہ تشکیل دینے والے، دو ایرانی دو خودکش ڈرون مار گرائے ہیں۔ امریکی افواج ایرانی جارحیت کے خلاف دفاع جاری رکھنے کے لیے مکمل طور پر تیارحالت میں ہیں"۔

واشنگٹن اور تہران کے درمیان کشیدگی ختم کرنے کے لیے کئی ہفتوں سے جاری بالواسطہ مذاکرات کے باوجود، دونوں جانب سے جوابی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایران نے ہفتے کے روز امریکہ کے اتحادی ممالک بحرین اور کویت پر میزائل حملوں سمیت متعدد کارروائیاں کیں۔

ہفتے کی صبح CENTCOM  جاری کردہ بیان میں سینٹ کام نے کہا تھا کہ آبنائے ہرمز اور خلیجی ممالک کو نشانہ بنا کر کئے گئے حملوں کے بعد ایران کے شہر سرک اور جزیرہ قشم میں واقع ساحلی نگرانی کے ریڈار مراکز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

بعد ازاں ایران کی اسلامی انقلابی گارڈ کور (IRGC) نے ایک  جوابی بیان میں ، ان حملوں کے جواب میں خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو میزائلوں سے نشانہ بنانے کا اعلان کیا تھا۔

دریافت کیجیے
نیٹو رہنما سمٹ کے آخری دن آرکٹک، ایران اور یوکرین کے معاملات پر توجہ دیں گے
یورپی یونین اور نیٹو کی طرف سے"اتحاد" کا پیغام
ایران کی طرف سے اسلام آباد فائر بندی مفاہمتِ یادداشت کی خلاف ورزی پر امریکہ کی مذمت
امریکہ  نے ایران پر تازہ حملوں کی لہر شروع کر دی
ترکیہ طویل فاصلے کے کروز میزائل 'آتماجا' فراہم کرے گا: نیٹو نائب سربراہ
صدر ایردوان کا نیٹو سمٹ کے آغاز پر انقرہ میں ٹرمپ کا خیرمقدم
دنیا بھر کی نظریں انقرہ پر مرکوز
نیٹو کا ترکیہ کو بھی  شامل کرتے ہوئے عظیم سطح کے بین الاقوامی دفاعی منصوبوں کا اعلان
نیٹو انقرہ سمٹ دفاعی صنعتی فورم کے انعقاد سے شروع
چین میں طوفانوں سے کم ازکم 15افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی
ایران نے آبنائے ہر،مز میں تجارتی بحری جہازوں پر میزائل داغے: رپورٹ
روٹے نے شاندار طریقے سے نیٹو سربراہی اجلاس کی میزبانی پر صدر ایردوان کا شکریہ ادا کیا
تہران میں خامنہ ای کی رسمِ جنازہ میں لاکھوں افراد نے شرکت کی
فرانس میں ایک اور اہم میوزیم سے قدیم زیورات کی چوری نے ہلچل مچا دی
روسی ڈراونز اور میزائل حملے میں کیف علاقے میں جانی نقصان