دنیا
2 منٹ پڑھنے
برسلز پر حملہ ہوا تو ماسکو بھی نہیں بچےگا:تھیو فرینکن
فرینکن نے پیر کو ڈیلی ڈی مورگن سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے برسلز پر میزائل داغا تو ہم ماسکو کو نقشے سے مٹا دیں گے
برسلز پر حملہ ہوا تو ماسکو بھی نہیں بچےگا:تھیو فرینکن
تھیو فرینکن / AP Archive

بیلجیم کے وزیر دفاع تھیو فرینکن نے روس کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ برسلز پر کسی بھی میزائل حملے سے نیٹو کا فیصلہ کن ردعمل سامنے آئے گا۔

فرینکن نے پیر کو ڈیلی ڈی مورگن سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے برسلز پر میزائل داغا تو ہم ماسکو کو نقشے سے مٹا دیں گے۔

انہوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں نیٹو کے ساتھ امریکی وابستگی کے بارے میں شکوک و شبہات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یورپ میں امریکی حکومت کے خلاف تعصب بہت زیادہ ہے۔

انہوں نے لفظی طور پر کہا کہ امریکہ اپنے نیٹو اتحادیوں کی سو فیصد حمایت جاری رکھے گا ، برسلز پر کروز میزائل؟ یہ کوئی  دانش مندی نہیں  ہوگی   امید ہے کہ پوٹن بھی ایسا نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ روسیوں نے اپنی عسکری صلاحیتوں میں اضافہ کیا ہے ان کی جنگی   پیشہ وارانہ صلاحیتیں نیٹو کے مجموعی مقابلے میں چار گنا زیادہ گولہ بارود پیدا کرتی ہے جبکہ  یورپ کے پاس مرکزی کمان بھی نہیں ہے۔

 انہوں نے یوکرین میں روس کی جدوجہد پر بھی روشنی ڈالی  اور کہا کہ  وہ پورے مغرب کے خلاف لڑ رہے ہیں! یوکرینی ہمارے ہتھیاروں ، گولہ بارود اور پیسے سے لڑ رہے ہیں بصورت دیگر  وہ بہت پہلے مغلوب ہوجاتے۔

فرینکن نے کہا کہ چین چاہتا ہے کہ یوکرین میں جنگ کو طول دیا جائے کیونکہ اس سے مغرب کمزور ہوتا ہے، وہ روسی خام مال کو بڑے پیمانے پر خرید رہا ہے ، اسلحہ فراہم کر رہا ہے ، اور پوٹن کے شمالی کوریا کے فوجیوں کو تعینات کرنے پر مکمل طور پر خوش ہے،میں بالٹک ریاستوں پر ایک بڑے روسی حملے کا امکان کم سمجھتا ہوں۔ یہ نیٹو کے رکن ممالک ہیں۔ جلد ہی ہمارے پاس یورپ میں چھ سو ایف 35 طیارے ہوں گے لہذا  روسی ان سے خوفزدہ ہیں ۔

دریافت کیجیے
امریکی اسٹاک مرکیٹوں میں تناو، تیل 100 ڈالر سے اوپر چلا گیا
اسرائیلی فوج نے تین فلسطینیوں کو قتل کر کے لاشیں قبضے میں لے لیں
روسی گودام پر یوکرینی ڈرون حملے
جاپان امید کرتا ہے کہ فلسطین کے لیے حمایت میں اضافہ ہوگا
ترکیہ COP31 پروگرام میں رضاکار بننے کے لیے درخواستیں جاری
چین نے آبنائے تائیوان میں دو روزہ فوجی مشقیں شروع کر دیں
ایران: ہمارا دفاعی نظریہ بالکل واضح ہے، "آنکھ کے بدلے آنکھ"
اسرائیل نے تازہ خلاف ورزیوں میں چار فلسطینیوں کو قتل کر دیا ہے
امریکہ نے ایران پر حملوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا
نیٹو کا 'فرنٹ ڈور' منصوبہ ،ترک دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کا ہدف
ترک خواتین اور مردوں کی ٹیمیں VNL فائنلز میں پہنچ گئیں
فرانس میں پھِیلتی جنگلاتی آگ،سینکڑوں افراد کا انخلا
حملے جاری رہے تو امریکہ اور اس کے عرب اتحادی بھی نہیں بچیں گے:ایران
یورپی یونین کے سفیر روس پر نئے پابندیوں کی تیاریوں میں
"الزامات بے بنیاد ہیں"عدالت میں اپنا مقدمہ چیلنج کروں گا: مادورو