روس سے منسلک جمہوریہ تاتارستان میں ڈرونوں کے ذریعے کئے گئے حملے کے نتیجے میں شہری اور صنعتی تنصیبات کو نقصان پہنچا اور 2 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے ہیں۔
جمہوریہ تاتارستان کی صدارتی انتظامیہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق یوکرینی فوج نے 'نژنے کامسک' شہرکو ڈرونوں کے ذریعے نشانہ بنایا ہے۔
تجویز کردہ دورانیہ
بیان میں کہا گیا ہے کہ "حملے کے نتیجے میں شہری اور صنعتی تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے۔ ایک عمارت میں آگ لگ گئی تاہم پیداواری عمل جاری رہا ہے۔ حملے میں 2 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے ہیں۔"
دوسری جانب روسی وزارتِ دفاع نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ رات کے وقت مختلف علاقوں میں یوکرین کے 389 ڈرونوں کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔





















