ترکیہ
2 منٹ پڑھنے
ترکیہ: انجیرلک ایئر بیس جمہوریہ ترکیہ کی ملکیت
انجیرلک ایئر بیس جمہوریہ ترکیہ کی ملکیت اور ترکیہ مسلح افواج کے زیرِ کنٹرول  ترک  ایئر بیس ہے: ترکیہ مسلح افواج
ترکیہ: انجیرلک ایئر بیس جمہوریہ ترکیہ کی ملکیت
تمام کارروائیاں ترک حکام کی نگرانی اور ہم آہنگی کے تحت کی جاتی ہیں، فوج نے بتایا۔ / Reuters

ترکیہ مسلح افواج نے کہا ہے کہ انجیرلک ایئر بیس جمہوریہ ترکیہ کی ملکیت اور ترکیہ مسلح افواج کے زیرِ کنٹرول  ترک  ایئر بیس ہے۔

بدھ کو  جاری کردہ  بیان میں کہا گیا  ہے کہ ایئر بیس کی تمام سرگرمیاں قومی قوانین اور ترکیہ کے خودمختار حقوق کے مطابق سر انجام دی جاتی ہیں۔

مزید کہا گیا ہے کہ یہ اڈہ صوبہ ادانا میں واقع ہے اور ترک فضائیہ کے 10ویں مرکزی جیٹ بیس کمانڈ کے ماتحت کام کرتا ہے۔ بیس پر  دورانِ پرواز  ریفولنگ کرنے والے طیارے، لڑاکا جیٹ طیارے، عام مقاصد کے ہیلی کاپٹر اور ڈرون طیارے  سمیت مختلف فضائی اثاثے موجود  ہیں۔

بیان کے مطابق  اڈے کی تمام تنصیبات ترکیہ کی ملکیت ہیں اور تمام آپریشنز قومی قوانین اور ترکیہ کے بین الاقوامی سمجھوتوں  سے ہم آہنگ شکل میں   ترک حکام کے زیرِ نگرانی انجام پاتے ہیں ۔

انجیرلک ہوائی اڈے کی تعمیر  1943 کی دوسری قاہرہ کانفرنس کے فیصلوں کے بعد1951 میں شروع ہوئی اور  1954 میں مکمل ہوئی۔ایئر بیس  کا آپریشنل استعمال 23 جون 1954 کو 'Military Facilities Agreement' پر دستخط کے بعد شروع ہوا۔

1974 کے قبرص امن آپریشن اور اس کے بعد امریکہ کی طرف سے ترکیہ پر عائد اسلحہ پابندی کے نتیجے میں، 1975 میں نیٹو کاروائیاں خارج  انجیرلک اور چیغلی میں تمام امریکی فوجی سرگرمیاں روک دی گئی تھیں۔ ستمبر 1978 میں امریکی کانگریس کے ترکیہ پر عائد اسلحہ  پابندی کو ختم کرنے کے بعد یہاں امریکی فوجی آپریشن دوبارہ شروع ہوگئے۔

بیان میں مزید وضاحت کی گئی کہ ترکیہ اور امریکہ کے مابین فوجی تعلقات کے قانونی ڈھانچے میں 29 مارچ 1980 کے طے شدہ "دفاعی و اقتصادیاتی تعاون سمجھوتے" کے تحت ترمیم کی گئی۔ اس سمجھوتے نے سابقہ "ملٹری سہولت سمجھوتے"  کی جگہ لی اور اڈے کے استعمال کی شرائط متعین کیں۔

مزید کہا گیا  ہےکہ انجرلک ایئر بیس نیٹو مشنوں، دوطرفہ معاہدوں اور اقوامِ متحدہ سکیورٹی کونسل  آپریشنوں کی معاونت کر سکتی ہے لیکن تمام سکیورٹی اور مجموعی کنٹرول ترک حکام کے پاس ہے۔ کسی بھی سازوسامان یا  تنصیب  کے استعمال کے لیے ترکیہ کی منظوری ضروری ہوتی ہے۔

دریافت کیجیے
جنوبی تھائی لینڈ میں چار صوبوں میں 70 سے زیادہ مقامات پر آتشزدگی اور بم حملے
اسرائیلی فوج نے تین سالہ جنگ میں 30 سال کے استعمال کے لائق گولیاں استعمال کی ہیں
امریکہ میں، 75 ممالک کے شہریوں پر عائد کردہ امیگرینٹ ویزے پر پابندی کالعدم قرار
امریکہ، ایران کے خلاف ’’اقتصادی ڈی ڈے‘‘ میں داخل ہو گیا ہے: بیسنٹ
اسرائیلی فوج کی جنوبی شام میں  ایک نئی فوجی کارروائی
غیر قانونی اسرائیلی آباد کاروں نے قصرہ میں تین فلسطینی گھروں کو گھیرے میں لے لیا
کینیڈا ہماری ریاست بنے بغیر تمام فوائد چاہتاہے:ٹرمپ
ہمسایہ ممالک امریکہ کا آلہ کار نہ بنیں ورنہ انجام ٹھیک نہ ہوگا:ایران
"اسرائیل پر پابندی ختم "کولومبیا کوئلہ برآمد کرےگا
جب تک اقتدار پر ہوں فلسطینی ریاست کا قیام ممکن نہیں ہوگا:نیتن یاہو
ایران ' نہ جنگ ، نہ امن' کی صورتحال کا خاتمہ چاہتا ہے:پزشکیان
اسرائیلی فوجی حکام نیتن یاہو انتخابات میں تاخیر کرنے کے لیے تشدد میں اضافے کی کوشش کر سکتے ہیں: رپورٹ
قالیباف: ہمیں ہمسایہ ممالک سے سیکیورٹی اور اقتصادی تعاون کے پیغامات موصول ہوئے ہیں
امریکی سفیر: شام میں اسرائیلی حملے کے پیچھے غلط معلومات کا ہاتھ تھا
کولمبیا میں زلزلے سے اموات کی تعداد میں اضافہ؛ ترکیہ کی انسانی امداد کی فراہمی میں تیزی