مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
لیبیا: غیر قانونی نقل مکانوں کی کشتیاں اُلٹ گئیں، 4 افراد ہلاک
لخمس کے ساحل پر تقریبا 100 افراد پر مشتمل دو کشتیاں الٹ گئیں جس کے نتیجے میں چار تارکین وطن ہلاک ہوگئے ہیں: لیبیا ہلال احمر
لیبیا: غیر قانونی نقل مکانوں کی کشتیاں اُلٹ گئیں، 4 افراد ہلاک
At least four dead as two migrant boats capsize off Libya's coast, Red Crescent says / Reuters

لیبیا ہلال احمر نے اعلان کیا ہے کہ شمال مغربی لیبیا میں الخمس کے ساحل پر تقریبا 100 افراد پر مشتمل دو کشتیاں الٹ گئیں جس کے نتیجے میں چار تارکین وطن ہلاک ہوگئے۔

 تنظیم نے ہفتے کے روز جاری کردہ بیان میں  کہا ہے کہ ہمیں، بروز جمعرات ، رات دیر گئے، الخمس کے ساحل کے قریب تارکین وطن کی 2 کشتیاں الٹنے کی  اطلاع ملی  تھی۔ پہلی کشتی میں 26 بنگلہ دیشی تارکین وطن سوار تھے جن میں سے 4 ہلاک ہو گئے ہیں۔

 لیبیا ہلال احمر کے مطابق  دوسری کشتی میں مجموعی طور پر 2 مصری اور 67 سوڈانی شہریوں سمیت کُل 69 افراد سوار تھے ۔ جن میں آٹھ بچے بھی شامل تھے۔

حادثے میں زندہ بچ جانے والوں کی مدد اور ہلاک ہونے والوں  کی لاشیں جمع کرنے کے لئے  امدادی  ٹیمیں علاقے پہنچی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ لیبیا کو ،براستہ بحیرہ روم یورپ کے لئے غیر قانونی نقل مکانی کے لئے ایک  روانگی کے مقام کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ حکام کو ہجرت کے بڑھتے ہوئے چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، بحیرہ روم کے ساحل کے ساتھ یورپی یونین کے ممالک اپنے ساحلوں پر آنے والے بے قاعدہ تارکین وطن کی آمد پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کی بین الاقوامی تنظیم برائے مہاجرت (آئی او ایم) نے بدھ کے روز کہا ہے کہ اس سال وسطی بحیرہ روم عبور کرنے کی کوشش میں ہلاک ہونے والے تارکین وطن کی تعداد پہلے ہی ایک ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

دریافت کیجیے
ایران نےمذاکرات میں دوبارہ شامل ہونے کا شرط نامہ پیش کردیا
امریکہ کا منشیات کی ترسیل کرنے والے جہاز پر حملہ، 4 افراد ہلاک
اسرائیل کا غزہ پر حملہ، چار فلسطینی ہلاک
ڈیموکریٹ سینیٹر نے اسرائیل کو 2.8 بلین ڈالر کے اسلحے  کی فروخت روک دی
ترک صدر ایردوان نیویارک روانہ،جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے
ایران: تہران اور واشنگٹن کے درمیان بین الاقوامی سطح پر سفارتی   اور ثالثی کی کوششیں تا حال جاری
صدر ایردوان کا یوم غازی کے حوالے سے پیغام
یورپ میں تعلیمی بحران: PISA کے نتائج تاریخ کی کم ترین سطح پر
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا امریکہ کی طرف سے صدرِ فلسطین کو ویزا نہ جاری کرنے پر اظہارِ افسوس
پاکستان میں دہشت گرد حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 31 ہو گئی
اسرائیلی فوج کو تین سالہ جنگوں کے بعد عسکری سازو سامان میں 'شدید کمی' کا سامنا ہے: رپورٹ
صدر ایردوان:"ہم نے ترکیہ کو دنیا کے سب سے بڑے فضائی نیٹ ورکس  میں شامل کیا ہے"
پاکستان میں مسجد کے قریب دھماکہ،  کم ازکم  15 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی
ایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی،  لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے
روس اور یوکرین میں کل شب کے حملوں میں متعدد افراد زخمی