دنیا
2 منٹ پڑھنے
سوڈان :آر ایس ایف کا اسپتال پر حملہ،متعدد افراد ہلاک
تیز حمایت کے افواج نے سینار ریاست کے جنوب مشرقی علاقے میں ایل مزموم ہسپتال پر ڈرون حملہ کیا، سوڈان ڈاکٹرز نیٹ ورک کی رپورٹ کے مطابق۔
سوڈان :آر ایس ایف کا اسپتال پر حملہ،متعدد افراد ہلاک
سوڈان / AA Archive

سوڈان کے جنوب مشرقی صوبہ سنّار میں المزموم ہسپتال پر پیرامیلیٹری ریپڈ سپورٹ فورسز (RSF) کے ایک ڈرون حملے میں  گزشتہ  رات گئے تین افراد ہلاک اور سات زخمی ہو گئے۔

طبی گروپ نے ایک بیان میں کہا کہ RSF کےڈرون نے گزشتہ  شام ہسپتال کو نشانہ بنایا، جس میں تین افراد ہلاک اور سات زخمی ہوئے جن میں ایک طبی عملے کا رکن بھی شامل ہے۔

گروپ نے مزید کہا کہ صحت کے اداروں کو نشانہ بنانا بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے جو طبی مراکز اور صحت کے کارکنان پر حملوں پر پابندی عائد کرتے ہیں۔"

نیٹ ورک نے کہا کہ ایسے واقعات رہائشیوں کو طبی امداد تک رسائی سے محروم کرتے ہیں' جبکہ RSF کی قیادت  ہسپتال کو نشانہ بنانے کی مکمل ذمہ دار ہے ۔

RSF ملیشیا نے واقعے پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

سوڈانی حکام اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے RSF پر شہری مراکز کو نشانہ بنانے کے الزامات عائد کیے ہیں۔

 پیراملٹری فورس نے ان الزامات کا عوامی طور پر جواب نہیں دیا اور کہا ہے کہ یہ شہریوں کے تحفظ کے لیے کام کرتی ہے۔

عالمی ادارۂ صحت  نے 10 فروری کو خبردار کیا کہ سوڈان کا نظام صحت پھر سے حملوں کے نشانے پر ہے ۔

اکتوبر 2025 سے سوڈانی فوج اور RSF کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں اور اسی دوران شمالی، مغربی اور جنوبی کوردوفان کے تینوں صوبوں میں شدید لڑائی  بھی برپا  ہے۔

RSF اپریل 2023 سے دونوں افواج کے انضمام سے متعلق اختلافات پر سوڈانی فوج کے ساتھ لڑ رہی ہے۔

 اس تنازع نے دنیا کے بدترین غذائی بحرانوں میں سے ایک کو جنم دیا جس میں لاکھوں افراد ہلاک  اور تقریباً 13 ملین افراد بے گھر ہو گئے۔

 

دریافت کیجیے
عرب نمائندوں نے گادی آئزنکوٹ کی حمایت کر دی
ڈیموکریٹس کو یہ جنگ رکوانا ہو گی:برنی سینڈرز
روس پر ڈرون حملہ، صنعتی تنصیبات میں آگ لگ گئی
نیتین یاہو کے ساتھ مخلوط حکومت کےقیام کا ارادہ معدوم ہے: یائر لاپید
اسپین کا ٹرین حادثہ، وزیر ٹرانسپورٹ مستعفی
چین کی امریکی وسط مدتی انتخابات کے بعد واشنگٹن حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کی آمادگی
سینکڑوں حوثی ملیشیاوں کو غیر فعال کر دیا ہے:یمنی فوج
"بحرانوں سے نبرد آزمائی" یورپی کمیشن نے نئی تجاویز پیش کر دیں
صدرِ ترکیہ رجب طیب ایردوان  کی جنوبی کوریا کی  سرکردہ کمپنیوں کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات
ایران میں مظاہرہ "ٹرمپ کو قتل کر دیں گے"  کا بینر آویزاں
جنوبی کوریا کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں:ایردوان
3 ماہ تک سمندر کی لہروں کے رحم و کرم پر موجود 5 افراد بچا لیے گئے
سعودی وزیر دفاع کا امریکی ہم منصب سے رابطہ
پاکستان:خیبر پختون خوا میں حملہ،2 پولیس اہلکار ہلاک 1 زخمی
حملہ ہوا تو جواب زیادہ شدید ہوگا:ایرانی جرنیل