دنیا
2 منٹ پڑھنے
ایران نے اسرائیل سے تعلقات اور خوزستان میں حملوں میں ملوث 6 افراد کو پھانسی دے دی
ان افراد نے پولیس افسران اور سیکیورٹی فورسز کو ہلاک کیا اور خرم شہر اور خوزستان صوبے کے مختلف مقامات پر بم دھماکے کیے تھے۔
ایران نے اسرائیل سے تعلقات اور خوزستان میں حملوں میں ملوث 6 افراد کو پھانسی دے دی
Iran has executed many individuals it has accused of spying for Israel and its intelligence service, Mossad. / AA

ایران نے کہا ہے کہ اس نے چھ ایسے قیدیوں کو پھانسی دی ہے جن پر الزام تھا کہ انہوں نے ملک کے تیل سے مالا مال جنوب مغربی علاقے میں اسرائیل کے لیے حملے کیے۔

ایران کی عدلیہ نے ہفتے کے روز کہا کہ ان افراد نے پولیس افسران اور سیکیورٹی فورسز کو ہلاک کیا اور خرم شہر اور خوزستان صوبے کے مختلف مقامات پر بم دھماکے کیے۔

عدلیہ نے اپنی ویب سائٹ میزان پرلکھا ہے کہ "چھ علیحدگی پسند دہشت گرد عناصر، جنہوں نے حالیہ برسوں میں خوزستان صوبے کی سیکیورٹی کو نشانہ بنانے کے لیے مسلح کاروائیاں اور بم دھماکے کیے تھے، کو آج صبح پھانسی دے دی گئی۔"

پھانسی پانے والوں کی شناخت اور ان کی گرفتاری اور سزا کے بارے میں تفصیلات فوری طور پر واضح نہیں ہو سکیں۔ تاہم میزان نے رپورٹ کیا کہ یہ افراد 2018 اور 2019 میں چار سیکیورٹی اہلکاروں، جن میں دو پولیس افسران او پیرا ملٹری فورس کے دو ارکان شامل تھے، کے قتل میں ملوث تھے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ انہوں نے "خرم شہر کے گیس اسٹیشن کو دھماکے سے اڑانے، بم بنانے اور نصب کرنے جیسے تخریبی اقدامات کی منصوبہ بندی اور عمل درآمد کا اعتراف کیا۔"

پھانسیوں میں اضافہ

اسرائیل کے ساتھ دہائیوں سے جاری خفیہ جنگ میں الجھے ایران نے کئی افراد کو پھانسی دی ہے جن پر اسرائیل اور اس کی انٹیلیجنس سروس موساد کے لیے جاسوسی کا الزام تھا۔

اس سال پھانسیوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، اور حالیہ مہینوں میں کم از کم 10 افراد کو سزائے  موت دی گئی ہے۔

ایران اور اسرائیل کے درمیان تنازعہ ماہِ جون میں اس وقت براہ راست جنگ میں تبدیل ہو گیا جب اسرائیل نے ایران کے اندر مختلف اہداف کو نشانہ بنایا، جن میں موساد کے اہلکاروں کے  ملک کے اندر حملے بھی شامل تھے۔

 

دریافت کیجیے
آئی آر جی سی: ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا ہے
ہم، ایران۔امریکہ مذاکرات کے دوبارہ آغاز کے خواہش مند ہیں: فیدان
بحیرۂ کیسپین پائپ لائن کنسورشیم کے ٹرمینل پر دو آئل ٹینکروں پر حملے
جاپان: اب ہم ایٹمی موضوع پر "بات کرنے سے گریز نہیں کر سکتے"
اقوام متحدہ: غزہ کے بچوں میں تیزی سے خسرہ پھیل رہا ہے
یوکرین: روسی حملوں میں ایک شخص ہلاک اور 15 زخمی
امریکہ نے جزیرہ قشم کو بھی نشانہ بنایا
انگلینڈ نے فیفا ورلڈ کپ میں تیسری پوزیشن اپنے نام کر لی
آبنائے ہرمز پر کسی بھی ریاست کا دعوی خودمختاری "بین الاقوامی قانون کے خلاف" ہے
بھارت کا نجی خلائی دور وکرم-1 کے آغاز کے ساتھ شروع
ایران نے کویت کے بجلی اور پانی کی پلانٹس پر حملے کیے جبکہ بحرین نے ڈرون حملوں کو ناکام بنا دیا
عراقی وزیر اعظم نے دورہ امریکہ کے دوران 48 تجارتی معاہدے کر لیے
مشرقی ترکیہ میں ریکڑ اسکیل پر 5 کی شدت کا زلزلہ
یوکرین کے ڈراون حملے میں سات افراد ہلاک، 24 زخمی
ایران نے 7 راتوں سے جاری حملوں کے بعد امریکی فوجی اڈوں پر جوابی حملے کیے