غّزہ جنگ
2 منٹ پڑھنے
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے فلسطینی ریاست کی حمایت میں قرار داد کو منظور کر لیا
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے فرانس-سعودی بل کی منظوری دے دی ہے، جس میں فلسطینی ریاست اور دو ریاستی حل کی حمایت کی گئی؛ 142 ممالک نے اس کے حق میں ووٹ دیا۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے فلسطینی ریاست کی حمایت میں  قرار داد کو منظور کر لیا
ریاض ایچ منصور، فلسطین کے اقوام متحدہ میں مستقل مبصر، 12 ستمبر 2025ء کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی ووٹنگ کے بعد مندوبین سے خطاب کرتے ہوئے سکرین پر نظر آ رہے ہیں۔ / Reuters

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے جمعہ کے روز ایک قرارداد منظور کی جس میں نیویارک اعلامیہ کی توثیق کی گئی، جو فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے اور اسرائیل-فلسطین تنازع کے دو ریاستی حل کو آگے بڑھانے کی ایک کڑی ہے۔

یہ قرارداد، جس کا باضابطہ عنوان "فلسطین کے مسئلے کے پرامن حل اور دو ریاستی حل کے نفاذ پر نیویارک اعلامیہ کی توثیق" ہے، 142 ووٹوں کے ساتھ منظور ہوئی، جبکہ 10 ووٹ مخالفت میں اور 12 غیر جانبداررہے۔

یہ بل فرانس اور سعودی عرب کی جانب سے پیش کیا گیا تھا، اور جولائی میں نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں منعقدہ ایک بین الاقوامی کانفرنس کے دوران 17 رکن ممالک نے اس پر دستخط کیے تھے۔

فرانس کے اقوام متحدہ میں مستقل نمائندے جیروم بونافونٹ نے کہا: "یہ اعلامیہ 28 سے 30 جولائی 2025 کو نیویارک میں ہونے والی کانفرنس کے دوران کی گئی کوششوں کا نتیجہ ہے، اور اسے ورکنگ گروپس کے 17 شریک صدور کے تعاون سے تیار کیا گیا۔ یہ اعلامیہ دو ریاستی حل کے نفاذ کے لیے ایک واحد روڈ میپ پیش کرتا ہے۔"

فلسطین کے نمائندے منصور نے ان تمام ممالک کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اعلامیہ کی حمایت کی، اور کہا: "جو امن چاہتے ہیں، زندگیاں بچانا چاہتے ہیں آئیں اور ہمارے ساتھ شامل ہوں۔ "

اسرائیل اور امریکہ نے اس قرارداد کی مخالفت کی۔ اسرائیل کے اقوام متحدہ میں سفیر ڈینی ڈینن نے کہا: "اس نام نہاد اعلامیہ کی توثیق امن قائم کرنے کی سنجیدہ کوشش نہیں ہے۔"

امریکی نمائندہ مورگن اورٹیگس نے کہا کہ اس متن نے "جنگ کے خاتمے کے لیے سنجیدہ سفارتی کوششوں کو نقصان پہنچایا ہے" اور مزید کہا کہ اس نے "حماس کو تقویت دی ہے اور امن کے امکانات کو نقصان پہنچایا ہے۔"

 

دریافت کیجیے
کیف پر بیلسٹک میزائل حملے پانچ افراد زخمی
صدر اردوعان کی ٹرمپ اور علاقائی رہنماؤں کے ساتھ ٹیلی کانفرنس
معاہدہ طے پانے کو ہے: ٹرمپ
مشرق وسطی میں جنگی حالات کے باوجود امسال عازمین حج کی تعداد ڈیڑہ ملین سے تجاوز کر گئی
ترکیہ قومی خفیہ سروس کا شام میں آپریشن: داعش کے 10 کارندے ترکیہ لائے گئے
27 ممالک بحرانی فنڈز تک رسائی کو یقینی بنانے کی کوشش میں ہیں، رپورٹ
پاکستانی وزیر اعظم اسٹریٹیجک تعلقات کو مضبوطی دلانے کی غرض سے  چین کے دورے پر
روس کے زیر کنٹرول لوہانسک میں کالج اور ہاسٹل پر یوکرین کے حملے میں چار افراد ہلاک اور 35 زخمی: روس
ایتھنو اسپورٹس  فیسٹیول استنبول میں شروع ہو گیا
پاکستانی وزیر داخلہ کے امریکہ-ایران جنگ کے خاتمے کے لیے تجاویز پر تہران میں تازہ مذاکرات
نیٹو کے روٹے کا کہنا ہے کہ اتحاد مضبوط راہ پر ہے، ایک اتحادی پر زیادہ انحصار نہیں کرتا
جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملہ،4 افراد ہلاک
امریکہ  نے تائیوان کے لیے 14 بلین ڈالر کے اسلحے کی فروخت روک دی
غزہ میں انسانی صورتحال تاحال بد ترین حالت میں ہے، بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیمیں
پاکستان نے کوششیں تیز کر دیں