ایشیا
2 منٹ پڑھنے
ٹوکیو میں بارشوں کا 34 واں مسلسل دن
جاپان کی موسمیاتی ایجنسی کے مطابق، وسطی ٹوکیو میں منگل کے روز مسلسل 34ویں دن بھی بارش ریکارڈ کی گئی ہے، جو ریکارڈ شروع ہونے کے بعد سے اب تک کا طویل ترین سلسلہ ہے
ٹوکیو میں بارشوں کا 34 واں مسلسل دن
جاپان / AFP

جاپان کی موسمیاتی ایجنسی کے مطابق، وسطی ٹوکیو میں منگل کے روز مسلسل 34ویں دن بھی بارش ریکارڈ کی گئی ہے، جو ریکارڈ شروع ہونے کے بعد سے اب تک کا طویل ترین سلسلہ ہے۔ 

کیوڈو نیوز نے ایجنسی کے حوالے سے بتایا کہ جاپانی دارالحکومت میں 27 اگست سے روزانہ بارش ہو رہی ہے، اور اس طویل بارش کے پیچھے آنے والے طوفان ایک جگہ ٹھہرے ہوئے

 بتایا گیا ہے کہ اس میں خزاں کے بارانی نظام اور کم دباؤ کی لہر  کا ہاتھ ہے۔

 اس سے قبل مسلسل بارش کا ریکارڈ 33 دنوں کا تھا، جو 27 جون سے 29 جولائی 2019 کے درمیان درج کیا گیا تھا۔ 

موجودہ سلسلے کے دوران سب سے زیادہ بارش 21 ستمبر کو ہوئی، جب وسطی ٹوکیو میں 156 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

 کیوڈو کے مطابق، پیر تک وسطی ٹوکیو میں کل بارش 629 ملی میٹر تک پہنچ گئی، جو ستمبر کے پورے مہینے کی اوسط بارش سے تقریباً تین گنا زیادہ ہے۔ 

منگل کے روز مشرقی اور مغربی جاپان کے بڑے حصوں میں بھی شدید بارش ہوئی۔ وسطی جاپان کے صوبے فوکوئی کے شہر ایچی زین میں منگل کی صبح سویرے ایک گھنٹے کے اندر 30 ملی میٹر سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی۔ 

بارش کا یہ طویل سلسلہ فوری طور پر ختم ہونے کی امید نہیں ہے۔

 رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خزاں کے بارشی سسٹم کے اثرات کے باعث بنیادی طور پر مشرقی جاپان میں جمعرات کے آس پاس تک بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی ہے۔

 جاپان کا خزاں کا بارشی نظام عام طور پر ملک میں موسمی ہواؤں کے باہمی اثرات کی وجہ سے غیر مستحکم موسم کا طویل دورانیہ لاتا ہے۔ 

 

دریافت کیجیے
صدر ایردوان: قومی زبان کا تحفظ، اپنے مستقبل کو تحفظ دلانے کا مفہوم رکھتا ہے
عمران خان کے حامیوں نے حکومت کو 'بیزار' کرنے کے زیر مقصد اسلام آباد لانگ مارچ ملتوی کر دیا
جمہوریہ کانگو میں طیارے کے حادثے میں 2 جرنیلوں سمیت 17 افراد ہلاک
ایتھنز میں دھماکے سے زمین بوس ہونے والی عمارت سے ایک عورت کی لاش برآمد، 5 لاپتہ
اسرائیلی فوج جنوبی لبنان میں فاسفورس گولہ بارود کا استعمال کرتی ہیں: لبنانی میڈیا
ایران کی امریکہ کو آبنائے ہرمز کو 7 دنوں کے اندر دوبارہ کھولنے کے لیے ایک نئی تجویز
ہسپانوی شہر لیئیدا میں عوامی مقامات پر برقع اور نقاب پر پابندی عائد کردی گئی
اندونیشیا میں 13 ستمبر کو غرقاب ہونے والی فیری میں سوار 52 افراد کی لاشیں بازیاب
"ہم فلسطین کے معاملے میں ناکام ہیں"، آئرش وزیر اعظم مارٹن کا اقوام متحدہ میں خطاب
ایران: "اگر امریکی حملے جاری رہیے تو ہم تنازع کو بحر ہند تک پھیلا دیں گے"
کیف، ترکیہ کی زیرِ میزبانی سربراہی اجلاس میں شرکت پر تیار ہے:زیلنسکی
اسرائیل: نیتن یاہو کا دورہ نیویارک مختصر کر دیا گیا ہے
ٹرکش ایئر لائنز نے بوئنگ 737 میکس طیاروں کا معاہدہ طے کر لیا
اوپن اے آئی کی حکومتی ویب سائٹ میں مداخلت "ناقابل قبول" ہے: البانیز
سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان کی ویٹو پاور ختم کی جائے: سانچیز