دنیا
1 منٹ پڑھنے
نہ تو ایران سے باتچیت اور نہ ہی مدد کی پیشکش کی ہے:ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی انتظامیہ نہ تو ایران کے ساتھ بات چیت کر رہی ہے اور نہ ہی کسی قسم کی مدد کی پیش کش کر رہی ہے
نہ تو ایران سے باتچیت اور نہ ہی مدد کی پیشکش کی ہے:ٹرمپ
/ AA
 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی انتظامیہ نہ تو ایران کے ساتھ بات چیت کر رہی ہے اور نہ ہی کسی قسم کی مدد کی پیش کش کر رہی ہے۔ 

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ امریکہ نے ایران کی جوہری تنصیبات کو مکمل طور پر ختم کر دیا ہے۔

ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چند روز قبل ان کی انتظامیہ نے نجی طور پر ایران کو سویلین جوہری توانائی پروگرام کی حمایت کے لیے 30 ارب ڈالر تک رسائی دینے کا خیال پیش کیا تھا۔

جمعے کے روز ٹرمپ نے ان خبروں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں 'جعلی ' قرار دیا تھا۔

 اطلاعات کے مطابق، ان کی انتظامیہ کے ارکان نے ایران کو جوہری توانائی کے پرامن منصوبے کے لیے مالی مدد یا تکنیکی مدد فراہم کرنے کے متبادل  پر غور کیا تھا  جو کشیدگی کو کم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

دریافت کیجیے
میں خود کو احمق محسوس کر رہا ہوں: مسک
ترکیہ کا تحقیقاتی بحری جہاز ’’اورچ رئیس‘‘ پاکستان روانہ گیا
دفاعی معاہدے کا مقصد ترکیہ اور قطر کی خودمختاری کا تحفظ کرنا ہے: ترکیہ وزارتِ دفاع
یورپی یونین کمیشن پر سائبر حملہ
ایران: ہم نے کویت میں امریکی پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام کو نشانہ بنایا ہے
ترکیہ: "کوپ 31 انطالیہ۔غزہ موسمیاتی راہداری" قائم کی جائے
مغربی کنارے میں غیر قانونی یہودی بستیوں کے معاملے پر آسٹریلیا کی اسرائیلی شہریوں پر پابندیاں
امریکہ کے ایران کے جزیرہ قشم پر متعدد حملے
روس:یوکرین نے ایک بار پھر کریمیا پل کو نشانہ بنایا ہے
امریکہ: ٹرمپ کے ایک تہائی سے زیادہ حامیوں نے ووٹ نہیں دیا
وزیر خارجہ حاقان فیدان: ترکیہ کے مرکزی کردار کو ہر کوئی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے
ٹرمپ، ایران کے ساتھ جنگ کو لمبا نہیں ہونے دیں گے: وینس
امریکی انٹیلی جنس کا دعویٰ: ایران واشنگٹن میں ’ڈرٹی بم‘ حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے
اسپین: لاکھوں کی شرکت سے ملک گیر ہڑتال
یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ کایا کالاس نے روس کے مذاکراتی مطالبات کو ’’بے معنی‘‘ قرار دے دیا