کھیل
3 منٹ پڑھنے
رونالڈو اگر چاہیں تو پرتگال ٹیم میں واپس آ سکتے ہیں:ہیڈ کوچ
اتوار کے روز  کوچ نے کہا کہ تجربہ کار حملہ آور  کے بغیر ناروے کو ہرا کر نیشنز لیگ کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے کے بعد رونالڈو "اگر چاہیں تو" دوبارہ ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں۔
رونالڈو اگر چاہیں تو پرتگال ٹیم میں واپس آ سکتے ہیں:ہیڈ کوچ
رونالڈو / Reuters

پرتگال کے سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو اپنے ساتھی کھلاڑیوں کو چھوڑ کر جانے کے باوجود اگر چاہیں تو اسکواڈ میں واپس آسکتے ہیں، یہ بات قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ Jorge Jesus نے کہی ہے۔

اتوار کے روز  کوچ نے کہا کہ تجربہ کار حملہ آور  کے بغیر ناروے کو ہرا کر نیشنز لیگ کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے کے بعد رونالڈو "اگر چاہیں تو" دوبارہ ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں۔

یہ تنازع پچھلے ہفتے اس وقت شروع ہوا جب جیزس نے ناروے کے خلاف پرتگال کی پہلی جیت میں 41 سالہ رونالڈو کو بینچ پر بٹھا دیا تھا بعد ازاں، بدھ کے روز جب رونالڈو کو معلوم ہوا کہ وہ ڈنمارک کے خلاف میچ میں بھی پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں ہوں گے تو وہ اسکواڈ چھوڑ کر چلے گئے۔

رونالڈو کے سعودی کلب کا حوالہ دیتے ہوئے جیزس نے صحافیوں کو بتایا، "میرے لیےرونالڈواگلے اسکواڈ کے انتخاب میں اگر وہ النصر کی طرف سے کھیل رہے ہوئے، تو وہ ایک ایسے کھلاڑی ہوں گے جنہیں منتخب کیا جا سکتا ہے۔ اگر وہ چاہیں گے تو وہ قومی ٹیم میں واپس آ جائیں گے۔"

کوچ نے کہا کہ اگر رونالڈو نومبر میں پرتگال کے اگلے میچوں سے پہلے ان سے بات کرنا چاہیں تو ایسا ہو سکتا ہے۔

ریال میڈرڈ اور مانچسٹر یونائیٹڈ کے سابق فارورڈ رونالڈو پرتگال کی طرف سے سب سے زیادہ گول کرنے والے اور سب سے زیادہ میچ کھیلنے والے کھلاڑی ہیں۔

جیزس نے کہا کہ انہوں نے 2026 کے ورلڈ کپ کے بعد رابرٹو مارٹنیز کی جگہ ٹیم کی کمان سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے میچوں کے لیے رونالڈو سے کہا تھا کہ  اسکواڈ میں ان کی ضرورت ہے۔

جیزس نے کہا، "کرسٹیانو کو قومی ٹیم میں اپنا وقت اسی طرح ختم کرنا چاہیے جس طرح وہ چاہتے ہیں، وہ خود ہی فیصلہ کریں گے کہ وہ اسے کیسے الوداع کہنا چاہتے ہیں۔ ہماری آپس میں اسی طرح بات ہوئی تھی - میں نے کہا تھا، 'مجھے آپ کی ضرورت ہے'۔ ، میں نے کہا تھا، 'مجھے آپ کی ضرورت ہے، مجھے آپ کی اپنے قریب ضرورت ہے، چاہے آپ کھیلیں یا نہ کھیلیں، مجھے آپ کی ضرورت ہے'۔ اور اب بھی میں یہی بات کہہ رہا ہوں۔"

رونالڈو، جنہوں نے 2003 میں 18 سال کی عمر میں پرتگال کی طرف سے اپنا ڈیبیو کیا تھا، کہہ چکے ہیں کہ یہ "غالباً" فٹ بال میں ان کا آخری سال ہوگا۔

یہ فارورڈ کھلاڑی دو دہائیوں سے زائد عرصے سے قومی ٹیم کا مستقل حصہ رہا ہے اور چھ ورلڈ کپ کھیل چکا ہے۔

رونالڈو کی عدم موجودگی میں، پرتگال ابھی گروپ کے دو میچ باقی ہونے کے باوجود کوارٹر فائنل میں جگہ پکی کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

دنیا کے بہترین کھلاڑی کے اعزاز کے لیے رونالڈو کے دیرینہ حریف لیونل میسی، منگل کے روز بیونس آئرس میں بینن کے خلاف ایک دوستانہ میچ میں ارجنٹائن کے لیے اپنا آخری میچ کھیلیں گے۔

 

 

دریافت کیجیے
چین کی امریکی وسط مدتی انتخابات کے بعد واشنگٹن حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کی آمادگی
سینکڑوں حوثی ملیشیاوں کو غیر فعال کر دیا ہے:یمنی فوج
"بحرانوں سے نبرد آزمائی" یورپی کمیشن نے نئی تجاویز پیش کر دیں
صدرِ ترکیہ رجب طیب ایردوان  کی جنوبی کوریا کی  سرکردہ کمپنیوں کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات
ایران میں مظاہرہ "ٹرمپ کو قتل کر دیں گے"  کا بینر آویزاں
جنوبی کوریا کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں:ایردوان
3 ماہ تک سمندر کی لہروں کے رحم و کرم پر موجود 5 افراد بچا لیے گئے
سعودی وزیر دفاع کا امریکی ہم منصب سے رابطہ
پاکستان:خیبر پختون خوا میں حملہ،2 پولیس اہلکار ہلاک 1 زخمی
حملہ ہوا تو جواب زیادہ شدید ہوگا:ایرانی جرنیل
ایرانی فوج: "امریکہ کی جانب سے کسی نئی جارحیت کی صورت میں جنگ صرف خطے تک محدود نہیں رہے گی۔"
بیلجیئم: سپر مارکیٹوں کے فریزر کا درجہ حرارت اچانک بڑھ گیا،اشیا٫ خراب
"موراسو" طوفان بھارت کی جانب،مکینوں کی نقل مکانی
کواڈ  اجلاس: باہمی روابط بڑھانے  پر غور
ایران کی باقی تنصیبات 10 منٹ میں تباہ کر سکتے ہیں:ٹرمپ