دنیا
2 منٹ پڑھنے
امریکہ: نضال ملک حسن کو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دی جائے گی
امریکی حکومت نے 'نضال ملک حسن' کو فوجی  فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے گولی مار کر سزائے موت دینے کی منظوری دے دی ہے: پینٹاگون
امریکہ: نضال ملک حسن کو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دی جائے گی
(فائل) سابق فوجی ماہرِ نفسیات نضال ملک حسن نے 5 نومبر 2009 کو ٹیکساس کے فورٹ ہڈ میں 13 افراد کو ہلاک اور 32 کو زخمی کیا تھا۔ / Reuters

پینٹاگون نے فورٹ ہُڈ کے حملہ آور نضال ملک حسن کو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کی منظوری دے دی ہے۔

پینٹاگون نے پیر کے روز جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ امریکی حکومت نے فورٹ ہُڈ حملے میں مجرم قرار دیئے گئے' نضال ملک حسن' کو فوجی  فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے گولی مار کر سزائے موت دینے کی منظوری دے دی ہے۔

پینٹاگون کے ترجمان شان پارنیل نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کی تجویز کردہ سزائے موت کی منظوری دے دی ہے۔ سزائے موت کی تاریخ اور مقام کا تعین بّری فوج کے وزیر کریں گے۔

واضح رہے کہ سابق فوجی ماہرِ نفسیات اور میجر 'حسن' نے 5 نومبر 2009 کو ٹیکساس میں واقع فورٹ ہُڈ فوجی اڈے میں فائرنگ کی  جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور 32 زخمی ہوگئے تھے۔

فوجی جیوری نے حسن کو ارادی اقدامِ قتل کے 13 الزامات اور قتل کی ارادی کوشش کے 32 الزامات میں مجرم قرار دے کر  سزائے موت سنائی تھی۔

فوجی استغاثہ کے وکیل کرنل' اسٹیو ہینرکس' نے مقدمے کی سماعت کے دوران کہا تھا کہ حسن نے فوجی اڈے کے اندر اپنا ایک ’’ذاتی علاقہ قتل‘‘ قائم کر رکھا تھا۔

دوسری جنگِ عظیم کے بعد فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے پہلی سزائے موت

مجوزہ پھانسی امریکی فوجی نظامِ انصاف کی تاریخ میں ایک نادر واقعہ ہوگی۔ آخری امریکی فوجی جسے فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دی گئی وہ سپاہی 'ایڈی سلووک' تھا جسے دوسری جنگِ عظیم کے دوران فوج سے فرار ہونے کے جرم میں 1945 میں فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے موت کے گھاٹ اتارا گیا تھا۔

امریکی فوج کی جانب سے دی جانے والی آخری سزائے موت 1961 میں سپاہی جان بینیٹ کو پھانسی دے کر دی گئی تھی۔

دریافت کیجیے
روس میں لیبارٹری ملازمہ کی مشکوک موت سے وبا کا خدشہ پیدا
دہشتگردی کا خطرہ،امریکہ نے B-1 طیارے برطانیہ سے ہٹا دیئے
قاتل اسرائیل، 2023 سے اب تک، مقبوضہ مغربی کنارے پر تقریباً 63 ہزار حملے کر چکا ہے
ترکیہ: 21 ممالک نے انطالیہ اعلامیہ منظور کر دیا
حماس کے رہنما کے قتل کی ناکام کوشش  عیسائی ماں اور بیٹی ہلاک
غیر ملکی شہری اور سفارت کار کیف چھوڑ دیں:روس
ٹرمپ:ایران جوہری ہتھیار کے منصوبے سے تقریباً دستبردار ہو چکا ہے
یمنی فوج کے حوثیوں کے اہم مراکز پر حملے
اسرائیل کے غزہ میں ایک فلیٹ پر حملے میں پانچ افراد لقمہ اجل
پاکستان: 6 سے زیادہ ممالک مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے میں شامل ہونے میں دلچسپی رکھتے ہیں
ہزاروں کی تعداد میں 'کاکروچ' کارکنان نے مودی کے الیکشن چیف کے استعفی کا مطالبہ کیا
سرحدی بارودی سرنگ سے کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے تو شمالی کوریا نے ایک بیلسٹک میزائل داغا
امریکی عہدیدار ایران کے خلاف اقدامات پر بات چیت کے لیے کیمپ ڈیوڈ میں یکجا ہوئے، ایکسیوس
ٹرمپ کا ترکیہ پر عائد CAATSA پابندیوں کو ہٹانے پر مثبت موقف کا مظاہرہ
بھارت نے پنجاب کی سرحدوں کے قریب دو پاکستانی شہریوں کو  مار ڈالا