دنیا
1 منٹ پڑھنے
اے بی سی اور این بی سی کے لائنسس منسوخ کر دینے چاہیئے:ٹرمپ
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کے روز بڑے ٹیلی ویژن نیٹ ورکس پر متعصبانہ کوریج کا الزام عائد کیا اور مشورہ دیا کہ انہیں اپنے نشریاتی لائسنس کھو دینے چاہئیں
اے بی سی اور این بی سی کے لائنسس منسوخ کر دینے چاہیئے:ٹرمپ
/ AA

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کے روز بڑے ٹیلی ویژن نیٹ ورکس پر متعصبانہ کوریج کا الزام عائد کیا اور مشورہ دیا کہ انہیں اپنے نشریاتی لائسنس کھو دینے چاہئیں۔

امریکی سوشل میڈیا کمپنی ٹرتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ اے بی سی اور این بی سی اُن کی صدارت کے بارے میں انتہائی منفی کوریج کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا  کہ اے بی سی اور این بی سی فیک نیوز، تاریخ کے بدترین اور متعصب ترین نیٹ ورکس میں سے ایک ہیں  جو  97 فیصد بری اور جھوٹی  کہانیاں  پیش کرتے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ یہ ادارے ڈیموکریٹک پارٹی  کے دست راست ہیں ،فیڈرل کمیونیکیشن کمیشن کی جانب سے ان کے لائسنس منسوخ  ہونے چاہئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں مکمل طور پر اس کے حق میں ہوں گا کیونکہ وہ بہت متعصب اور جھوٹے ہیں اور  جو ہماری جمہوریت کے لئے  بھی حقیقی خطرہ ہیں۔

ٹرمپ اکثر نمایاں میڈیا اداروں کو تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں ۔

دریافت کیجیے
وزیر فیدان: "ہم نے یوکرین کا ایک بہت ہی سود مند دورہ کیا ہے"
اسرائیل:فلسطینی قیدیوں کی حامل جیلوں کے گرد مگر مچھ چھوڑنے پر غور
امریکہ۔ ایران کشیدگی اور بحرِ احمر میں آمدورفت کے بند ہونے کے خطرات سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ
یوگنڈا میں اسکول بس حادثے میں کم از کم 21 افراد لقمہ اجل
15 جولائی اقدام بغاوت کے 10 سال اور توانائی کی بدلتی پالیسیاں
فرانس میں شدید طوفان، 13,000 گھر بجلی سے محروم
یوکرین: روسی حملوں میں دو افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے ہیں
میانمار: روہینگیا مہاجرین کی کشتیاں الٹ گئیں، 500 سے زیادہ افراد ہلاک
امریکی فوج کیوبا کے خلاف ممکنہ کارروائی کے لیے اختیارات پر غور کر رہی ہے: رپورٹ
امریکہ نے سعودی عرب کے ہاتھ تقریباً 2 بلین ڈالر کی اسلحہ فروخت کی منظوری دے دی
سیمی فائنل میں ارجنٹائن کی کامیابی،فائنل اسپین کے ساتھ کھیلے گا
آسٹریلیا نےڈیٹا سینٹروں اور کاپی رائٹ سے متعلقہ اے آئی قوانین کا اعلان کر دیا
ملائیشیا میں کسی بھی اسرائیلی کو پایا گیا تو فوراً ملک بدر کر دیا جائے گا: انور ابراہیم
فیتو کی دفاعی صنعت میں تخریب کاری، اہم منصوبے اور حالیہ 10 برسوں میں مقامی دفاعی صنعت کی پیش رفتیں
کیوبا میں ملک گیر لوڈ شیڈنگ