ترکیہ
2 منٹ پڑھنے
ترک صدر ایردوان کا ترکیہ-پاکستان تعاون میں اضافے کا عندیہ
صدر رجب طیب اردوان کی آذربائیجان میں اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے دائرہ کار میں پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات
ترک صدر ایردوان کا ترکیہ-پاکستان تعاون میں اضافے کا عندیہ
Turkish President Erdoğan and Pakistani PM Sharif meet after ECO summit in Khankendi, Azerbaijan, on July 4, 2025.
5 جولائی 2025

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکیہ اور پاکستان کے درمیان مختلف شعبوں، خاص طور پر تجارت اور توانائی کے میدان میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کے روز آذربائیجان میں پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہی۔

یہ ملاقات اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے سربراہی اجلاس کے موقع پر آذربائیجان کے شہر خانقندی میں ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ ترک صدارتی محکمہ مواصلات نے  سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر اس ملاقات کی تفصیلات فراہم کیں۔

ایردوان نے غزہ پر اسرائیل کے حملوں کو روکنے، جنگ بندی کے قیام، اور خطے میں انسانی امداد کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔

اہم شعبوں میں تعاون

پاکستانی وزیر اعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے اپنے ممالک کے درمیان تعلقات کو تمام اہم شعبوں میں مضبوط اور آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے تجارت، دفاع، توانائی، رابطہ کاری، اور سرمایہ کاری جیسے اہم شعبوں میں تعاون کو  فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

شہباز شریف نے خطے میں امن، استحکام، اور پائیدار ترقی کے مشترکہ اہداف کو آگے بڑھانے کے لیے ترکیہ کے ساتھ قریبی تعاون کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔

اس ملاقات میں ایردوان کے ہمراہ وزیر خارجہ حاقان فیدان، عائلی و سماجی خدمات کی وزیر مہنور اوزدمیر گوکتاش، وزیر تجارت عمر بولات، وزیر ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر عبدالقادر اورال اولو، مواصلات کے ڈائریکٹر فخرالدین آلتون، اور خارجہ پالیسی و سلامتی کے مشیر عاکف چاعتائے  کلیچ بھی موجود تھے۔

متعلقہTRT Global - Türkiye, Iran should beef up cooperation on fighting terrorism: Erdogan

 

دریافت کیجیے
ترکیہ: جارجیا میں ترک فوجی کارگو طیارہ گِر گیا، 20 فوجی شہید
دنیا بھر سے ترکیہ کے ساتھ اظہارِ تعزیت
امریکہ چاہتا ہے کہ شام متحد رہے:فدان
وطن عزیز کو مضبوط بنانا اتاترک کی میراث کا احترام کرنا ہے:ایردوان
بانی وطن اتاترک کی 87 ویں برسی
ترکیہ کا اعلی سطحی وفد پاکستان کا دورہ کرے گا: اردوعان
"سائبر جاسوسی کا شبہ" استنبول اور ادانہ میں دو مشتبہ افراد گرفتار
صدر ایردوان: آذربائیجان کی قاراباغ فتح قفقاز میں امن کے لیے کلیدی کردار ادا کرتی ہے
صدر ایردوان کی لیبیا کے سربراہ عبدالحمید دبیبہ سے ٹیلی فونک بات چیت
صدرِ ایران: عنقریب بارش نہ ہوئی توتہران کو خالی کرنا پڑ سکتا ہے
سلامتی کونسل کی قرارداد پر مبنی غزہ میں فوجی تعیناتی کا فیصلہ کیا جائے گا:ترکیہ
ترک صدر کی سوڈان میں شہریوں کی ہلاکتوں کی مذمت اور مسلم اُمہ سے خون ریزی روکنے کی اپیل
استنبول، غزّہ جنگ بندی اور انسانی بحران  کے موضوع پر، اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے
ترکیہ عالمی نظام کی تشکیل میں اہم کردار ادا کر رہا ہے: اوتوربائیف
ترک وزیر خارجہ فیدان نے اقوام متحدہ کی اصلاح کی مطالبہ کیا اور عالمی نظام کی مشروطیت پر سوال اٹھایا
ترکیہ اپنی دفاعی صنعت کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، ترک نائب صدر
پاکستان اور افغانستان 6 نومبر کو استنبول میں مذاکرات کی بحالی کریں گے، جنگ بندی جاری رہے گی — ترکیہ
جرمنی ترکیہ کو یورپی یونین میں دیکھنےکاخواہاں ہے: چانسلر مرز
ترکیہ کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دیں گے:فریڈرک مرز
ترکیہ۔شام ٹرانزٹ راہداری اگلے سال کُھل جائے گی