15 نومبر 2025
صدر رجب طیب ایردوان نے شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے قیام کی 42 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک پیغام جاری کیا ہے۔
صدر ایردوان نے کہا ہے کہ "میں آپ کو شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے قیام کی 42 ویں سالگرہ پر تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، میں اس غیر معمولی دن پر اپنےقبرصی ترک بھائی بہنوں کی خوشیوں میں برابر کا شریک ہوں ۔
میں اپنے بہادر شہداء کی مغفرت کا دعا گو ہوں اور غازیوں کا مشکور و ممنون ہوں، ہم اپنے قومی دعوے میں قبرص کو ہر گز تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ ہر میدان میں قبرصی ترک عوام کے ساتھ اپنی یکجہتی کو مضبوط کرنا جاری رکھیں گے۔"















