سیاست
2 منٹ پڑھنے
امریکی اور چینی وفود کے درمیان لندن میں اہم تجارتی مذاکرات شروع
امریکی اور چینی نمائندے لندن میں تجارت، ٹیکنالوجی اور سفارتی اختلافات کو حل کرنے کے لیے ملے، جو ایک عارضی جنگ بندی کے بعد ہوا۔
امریکی اور چینی وفود کے درمیان لندن میں اہم تجارتی مذاکرات شروع
Tensions remain over semiconductors, rare earths, and student visas. / Reuters
9 جون 2025

امریکہ اور چین کے اعلیٰ سطحی وفود عالمی معیشت کو ہلا کر رکھ دینے والے تجارتی تنازعات کا سد باب کرنے کے لیے پیر کے روز لندن میں ملاقات کر رہے ہیں۔

چینی وفد، جس کی قیادت نائب وزیر اعظم ہی لیفنگ کر رہے ہیں، امریکی وزیر تجارت ہاورڈ لٹ نک، وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ، اور تجارتی نمائندے جیمی سن گریئر سے شہر کے ایک نامعلوم مقام پر ملاقات کرے گا۔

ان  مذاکرات کے  کم از کم ایک دن تک جاری رہنے کی توقع ہے۔

یہ مذاکرات گزشتہ ماہ جنیوا میں ہونے والے مذاکرات کے بعد ہو رہے ہیں، جنہوں نے تجارتی جنگ میں عارضی طور پر سکھ کا سانس فراہم کیا تھا۔

دونوں ممالک نے 12 مئی کو اعلان کیا تھا کہ انہوں نے کساد بازاری کے خدشات کو جنم دینے والے اور ایک دوسرے پر عائد کردہ  100 فیصد سے زائد محصولات  میں سے زیادہ تر کو  90 دن کے لیے معطل کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔

اس کے بعد سے، امریکہ اور چین نے مصنوعی ذہانت  میں استعمال ہونے والے جدید سیمی کنڈکٹرز، کار سازوں اور دیگر صنعتوں کے لیے اہم 'نایاب دھاتوں'، اور امریکی یونیورسٹیوں میں چینی طلباء کے ویزوں کے حوالے سے سخت  بیان بازی کی تھی۔

ٹرمپ-شی فون کال

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ جمعرات کو چینی رہنما شی جن پنگ کے ساتھ فون پر طویل بات چیت کی تاکہ تعلقات کو دوبارہ درست  سمت  پر لایا جا سکے۔

ٹرمپ نے اگلے دن سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ پیر کے روز لندن میں تجارتی مذاکرات ہوں گے۔

برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ مقام اور انتظامات فراہم کر رہی ہے لیکن مذاکرات میں شامل نہیں ہے۔

برطانوی حکومت نے ایک بیان میں کہا، "ہم آزاد تجارت کی حمایت کرتے ہیں اور ہمیشہ واضح کرتے رہے ہیں کہ تجارتی جنگ کسی کے مفاد میں نہیں ہے، لہٰذا ہم ان مذاکرات کا خیرمقدم کرتے ہیں۔"

 

دریافت کیجیے
روس بھارت سے تجارت جاری رکھنا چاہتاہے:پوٹن
بھارتی ایئر لائن انڈیگو نے500 پروازیں منسوخ کر دیں
اسرائیلی افواج نے مغربی کنارے میں پانچ تاریخی آثار کو ضبط کر لیا
امریکی فوج نے مشرقی پیسیفک میں  منشیات کے جہاز پر حملہ کردیا،4 افراد ہلاک
بین الاقوامی برادری اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے:ترکیہ
ٹی آر ٹی کا اسرائیل کی یورو ویژن میں شراکت پر بحث پر یورپی براڈ کاسٹنگ یونین کے اجلاس سے واک آؤٹ
ترکیہ کی دفاعی و ہوائی صنعت کی برآمدات 11 ماہ میں 7.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں
پوتن کا دورہ بھارت: دفاع اور توانائی سمیت متعدد موضوعات مذاکراتی ایجنڈے پر
نیو اورلینز میں نیشنل گارڈز بھیجوں گا:ٹرمپ
ماسکو تاحال جنگ ختم کرنے کا خواہاں ہے:ٹرمپ
چین فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے:شی جن پنگ
اسرائیل  نے حماس سے وصول کردہ لاش کی تصدیق کر دی
اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے
ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک باتچیت دوستانہ ماحول میں ہوئی:مادورو
روس-یوکرین مذاکرات کےلیے ترکیہ موزوں ترین ملک ہے:فدان