مشرق وسطی
1 منٹ پڑھنے
جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کا لبنان پر حملہ،4 افراد ہلاک
ایجنسی نے بتایا کہ اسرائیلی ڈرون نے لبنان–شام سرحد کے ساتھ الماسنا سرحدی گزرگاہ اور گاؤں جدیدہ یابوس کے درمیان ایک گاڑی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئیں
جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کا لبنان پر حملہ،4 افراد ہلاک
لبنان-اسرائیل / Reuters

لبنانی سرکاری نیوز ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ جنگ بندی کے باوجود اتوار کی شام اسرائیلی ڈرون حملے میں مشرقی لبنانی قصبے مجدل عنجر میں ایک گاڑی کو نشانہ بنانے سے کم از کم چار افراد ہلاک ہو گئے۔

ایجنسی نے بتایا کہ اسرائیلی ڈرون نے لبنان–شام سرحد کے ساتھ الماسنا سرحدی گزرگاہ اور گاؤں جدیدہ یابوس کے درمیان ایک گاڑی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئیں ۔

ایجنسی نے مزید کہا کہ قریبی دیہات میں چار زور دار دھماکوں کی آوازیں  بھی سنی گئی ہیں۔

یہ حملے نومبر 2024 میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کی بار بار خلاف ورزیوں کے درمیان سامنے آئے ہیں۔

اسرائیل اکتوبر 2023 میں شروع ہونے والی تازہ ترین جنگ کے دوران پانچ لبنانی پہاڑی مقامات پر قابض ہو چکا ہے ، اس کے علاوہ وہ دیگر لبنانی علاقوں پر بھی قابض ہے جن پر اسے دہائیوں سے کنٹرول حاصل ہے۔

ان کارروائیوں میں لبنان میں 4,000 سے زائد افراد ہلاک اور 17,000 زخمی ہو چکے ہیں۔

 

دریافت کیجیے
شمال مغربی پاکستان میں پولیس چوکی پر دہشت گرد حملہ، 15 افراد لقمہ اجل
اقوام متحدہ کے سربراہ کا 17 سال بعد دورہ دمشق
ٹرمپ: اب ایران مذاکرات کے لیے زیادہ سنجیدگی سے کام لے رہا ہے
شمالی یوکرین میں سومی ڈاک خانے پر روسی ڈراون حملے میں 2 افراد ہلاک
فرانس اور ہسپانیہ میں بے قابو ہونے والی جنگلات کی آگ کے باعث دو لاکھ افراد فرار
ترکیہ: یوروفائٹر ٹائیفون کی تربیت کے لئے پہلا پائلٹ گروپ برطانیہ بھیجا جا رہا ہے
ایران، جنگ کی بھاری قیمت چُکا رہا ہے: روبیو
امریکی اسٹاک مرکیٹوں میں تناو، تیل 100 ڈالر سے اوپر چلا گیا
اسرائیلی فوج نے تین فلسطینیوں کو قتل کر کے لاشیں قبضے میں لے لیں
روسی گودام پر یوکرینی ڈرون حملے
جاپان امید کرتا ہے کہ فلسطین کے لیے حمایت میں اضافہ ہوگا
ترکیہ COP31 پروگرام میں رضاکار بننے کے لیے درخواستیں جاری
چین نے آبنائے تائیوان میں دو روزہ فوجی مشقیں شروع کر دیں
ایران: ہمارا دفاعی نظریہ بالکل واضح ہے، "آنکھ کے بدلے آنکھ"
اسرائیل نے تازہ خلاف ورزیوں میں چار فلسطینیوں کو قتل کر دیا ہے