دنیا
2 منٹ پڑھنے
چینی زبان بولنے والے ہیکر نے جنوبی کوریا کے بینکوں پر سائبر حملے کر دیئے
چینی زبان بولنے والے ایک نامعلوم ہیکر نے مصنوعی ذہانت سے چلنے والے ٹول کے استعمال سے جنوبی کوریا کے کئی مالیاتی اداروں کے کمپیوٹر سسٹموں میں داخل ہو کر ڈیٹا چوری کر لیا ہے: کراوڈ سٹرائک
چینی زبان بولنے والے ہیکر نے جنوبی کوریا کے بینکوں پر سائبر حملے کر دیئے
[فائل] حملہ آور نے بینکنگ سسٹمز میں نقب لگانے کے لیے لارج لینگویج ماڈلز کے ساتھ چین کے تیار کردہ اوپن سورس پینیٹریشن ٹیسٹنگ ٹول کا استعمال کیا۔ / AP

امریکی سائبر سکیورٹی کمپنی  'کراوڈ سٹرائک'کے مطابق، چینی زبان بولنے والے ایک نامعلوم ہیکر نے مصنوعی ذہانت سے چلنے والے ٹول  کےاستعمال سے  جنوبی کوریا کے کئی مالیاتی اداروں کے کمپیوٹر سسٹموں میں داخل ہو کر ڈیٹا چوری کر لیا ہے۔

یونہاپ نیوز ایجنسی نے جمعرات کے روز CrowdStrike کی ایک رپورٹ کے حوالے سے بتایا  ہےکہ یہ سائبر حملے ستمبر کے اواخر اور اکتوبر کے اوائل کے درمیان کیے گئے۔

حملہ آور نے چین میں تیار کیے گئے اوپن سورس پینیٹریشن ٹیسٹنگ ٹول ARTEX کو بڑے لسانی ماڈلوں (LLMs) کے ساتھ استعمال کرتے ہوئے بینکاری نظاموں تک رسائی حاصل کی۔

نشانہ بننے والے نظاموں میں ایک بینک کی قرض کی معلومات حاصل کرنے کی سروس اور دوسرے بینک کا ملازمین کے لیے موبائل سپورٹ پلیٹ فارم شامل تھا۔

CrowdStrike نے ان حملوں سے منسلک دو سرورز کی نشاندہی کی، جن میں سے ایک ہانگ کانگ میں واقع تھا۔

کمپنی کے مطابق حملہ آور کا مقصد مالی فائدہ حاصل کرنا معلوم ہوتا ہے۔ اس کی بنیاد کمپنی نے ان تلاشوں کو قرار دیا ہے جن کے ذریعے جنوبی کوریا کا چوری شدہ ڈیٹا فروخت کرنے والی آن لائن مارکیٹوں کے بارے میں معلومات حاصل کی گئی تھیں۔

تاہم، حملہ آور کی شناخت، سائبر حملوں کا دائرہ اور چوری کیے گئے ڈیٹا کی مقدار کی ابھی تک تصدیق نہیں ہو سکی۔

یہ انکشافات حال ہی میں ہانا بینک، KB کوک من بینک اور شن ہان بینک سے متعلق رپورٹ ہونے والے ڈیٹا لیکس کے بعد سامنے آئے ہیں۔ ان واقعات کی تحقیقات مالیاتی نگران اداروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کی جا رہی ہیں

دریافت کیجیے
بھارت: پولیس نے راہول گاندھی کو گرفتار کر لیا۔
حوثیوں کا دعوی: سعودی ہوائی اڈوں اور فوجی بیسوں پر ڈرون اور میزائل حملے کئے گئے ہیں۔
صدر رجب طیب اردوان کا استنبول کے 103 ویں یوم ِنجات پر خصوصی پیغام
امریکہ: نضال ملک حسن کو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دی جائے گی
اسرائیل نے فوج کو غزہ پر حملوں کے لئے تیاری کا حکم دے دیا
امریکی وزیر خارجہ اچانک آئس لینڈ پہنچ گئے
امریکہ: وفاقی جج نے ٹرمپ انتظامیہ کے عائد کردہ جرمانوں کا نفاذ روک دیا
اسرائیل خانہ جنگی کا شکار ہو سکتا ہے: امریکی خفیہ رپورٹ
ایران: "امریکہ کے ساتھ مذاکرات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں"
غزہ میں جنگ بندی مستقل طور سے بحال کروائی جائے: گوتیرس
اتحادی افواج کا یمن میں  آپریشن، حوثیوں کے ٹھکانوں پر حملے
"مکہ معاہدہ" سیکریٹری جنرل نعمان محمود ہونگے
ماسکو پر 650 ڈرونز سے حملہ،  روس کے خلاف گزشتہ دو برسوں میں بڑا ترین دوسرا حملہ تھا
ترکیہ کا ردعمل: اسرائیل، شام میں کاروائیاں کرنا بند کرے
فرانس:طلباء کی احتجاجی تحریک جاری، 500 ہائی اسکول بند ہو گئے