دنیا
4 منٹ پڑھنے
چینی صدر سے ملاقات میرے لیے اعزاز کی بات ہے:ٹرمپ
بیجنگ میں شی جن پنگ کے ساتھ ملاقات کے دوران ٹرمپ نے کہا خہ آپ کے ساتھ ملنامیرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ آپ کا دوست ہونا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، اور چین اور امریکہ کے درمیان تعلقات اب پہلے سے کہیں زیادہ بہتر ہونے جا رہے ہیں
چینی صدر سے ملاقات میرے لیے اعزاز کی بات ہے:ٹرمپ
چین-امریکہ / Reuters

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک امریکہ تعلقات کے بجائے امریکہ اور چین کے مستقبل کے تعلقات کے بارے میں پرامید ہونے کا اظہار کرتے ہوئے اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ سے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات اب "پہلے سے کہیں زیادہ بہتر" ہونے کے لیے تیار ہیں۔

بیجنگ میں شی جن پنگ کے ساتھ ملاقات کے دوران ٹرمپ نے کہا خہ آپ کے ساتھ ملنامیرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ آپ کا دوست ہونا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، اور چین اور امریکہ کے درمیان تعلقات اب پہلے سے کہیں زیادہ بہتر ہونے جا رہے ہیں۔

ان کے یہ  تاثرات شی جن پنگ کی جانب سے عوامی ہال  میں صدر کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کی ميزبانی کے بعد سامنے آئے۔

ٹرمپ نے کہا کہ ہمارے تعلقات شاندار رہے ہیں جب بھی مشکلات آئیں ہم نے مل جل کر ان کا حل نکالا ہے ۔

یہ ٹرمپ کے گزشتہ دورِ صدارت کے دوران 2017 کے دورے کے بعد کسی بھی موجودہ امریکی صدر کا چین کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔

ٹرمپ نے شی جن پنگ کے ساتھ اپنے مضبوط ذاتی تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے براہِ راست رابطے کے ذریعے ہمیشہ تناؤ کو سنبھالا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں آپ کو فون کرتا تھا اور آپ مجھے فون کرتے تھے، جب بھی ہمیں کوئی مسئلہ درپیش ہوا ہم نے اسے بہت جلدی حل کر لیا  جبکہ اب   ہمارا مستقبل ایک ساتھ بہت شاندار ہونے والا ہے۔"

ٹرمپ نے بار بار شی جن پنگ کی قیادت اور ان کے دور حکومت میں چین کی ترقی کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ میرے دل میں چین اور آپ کے کام کے لیے بہت احترام ہے۔ آپ ایک عظیم رہنما ہیں۔ میں یہ بات ہر ایک سے کہتا ہوں۔ آپ ایک عظیم لیڈر ہیں۔ بعض اوقات لوگ میرا یہ کہنا پسند نہیں کرتے لیکن میں پھر بھی یہ کہتا ہوں، کیونکہ یہ سچ ہے۔"

ٹرمپ نے اس سربراہی اجلاس کے معاشی پہلو پر بھی زور دیا اور واضح کیا کہ ان کے وفد کے ارکان  جن میں نامور کاروباری شخصیات شامل ہیں  چین کے ساتھ تجارتی تعلقات کو بڑھانے کے لیے بے تاب ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ تجارت اور کاروبار کرنے کے منتظر ہیں، اور یہ ہماری طرف سے مکمل طور پر مساوی بنیادوں پر ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ شاید اب تک کا سب سے بڑا سربراہی اجلاس ہے۔

اس اجلاس کے ایجنڈے میں ایران جنگ کے ساتھ ساتھ تجارت اور ٹیرف (کسٹم ڈیوٹی) سرفہرست ہیں۔

ٹرمپ کے ہمراہ وزیر خارجہ مارکو روبیو اور وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کے علاوہ بڑی امریکی کمپنیوں کے متعدد سی ای اوز (CEOs) بھی شامل ہیں، جن میں  این ویڈیا (Nvidia) کے جینسن ہوانگ اور ٹیسلا (Tesla) کے ایلون مسک نمایاں ہیں۔

امریکی کاروباری وفد میں ایپل کے ٹم کک، بلیک راک کے لیرنگ فنک، بلیک اسٹون کے اسٹیفن شوارزمین، بوئنگ کے کیلی اورٹبرگ، کارگل کے برائن سائیکس، سٹی گروپ کی جین فریزر، جی ای ایرواسپیس کے لیرنگ کلپ، گولڈمین سیکس کے ڈیوڈ سولومن، مائکرون کے سنجے مہروترا اور کوالکوم کے کرسٹیانو ایمون شامل ہیں۔

یہ دورہ مشرق وسطیٰ کے تنازع کے دوران ہو رہا ہے، جو 28 فروری کو امریکی اور اسرائیلی افواج کی جانب سے ایران پر حملوں کے بعد شروع ہوا تھا۔ ان حملوں کے نتیجے میں اسرائیل اور خلیج میں امریکی اتحادیوں کے خلاف جوابی کارروائیاں ہوئیں اور آبنائے ہرمز کو بند کر دیا گیا تھا۔

اس وقت علاقے میں ایک طویل جنگ بندی نافذ ہے۔

چین نے خطے میں مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا ہے، جبکہ واشنگٹن نے بیجنگ پر ایران کی فوجی اور اقتصادی صلاحیتوں کو تعاون فراہم کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

 

دریافت کیجیے
ایران: ہم  نے 18 اہم امریکی فوجی اہداف پر حملے کئے ہیں
ٹرمپ: تہران انتظامیہ نے مجھے فون کیا ہے
فلپائن: زلزلہ زدہ دیہات میں فاقہ کشی کا سامنا
ہم نے اردن میں امریکی اڈّوں کو نشانہ بنایا ہے: ایران
یونان نے مہاجرین کی بے دخلی کا قانون منظور کر لیا
جوہانسبرگ: مسلح حملہ 12 افراد ہلاک
یوکرینی ڈرونز کا کریمیا کے تاریخی جنگی میوزیم پر حملہ
ایران: ہم نے امریکہ کے 5ویں بحری بیڑے کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا ہے
چین اور شمالی کوریا باہمی تعاون کے فروغ پر متّفق
روسی حملے، خارکیف میں چار افراد ہلاک
آزاد فلسطین ریاست کی حمایت کرتے ہیں: روس
حوثیوں کی دھمکی: اسرائیلی بحری آمدو رفت پر مکمل پابندی لگا دیں گے
فلپائن میں 7،8 کی شدّت سے زلزلہ
امریکہ کو اسرائیل کی طرف سے خطرہ
شمالی کوریا: ہمارا جوہری پروگرام مذاکرات کے لئے بند ہے
امریکہ: دو ایرانی ڈرون تباہ کر دیئے گئے ہیں
ہم نے ایک خصوصی پیغام ایرانی رہبر تک پہنچایا ہے: نقوی
جاسوسی کی  اسرائیلی دھمکی،پینٹاگون چوکنا ہوگیا
ہم جلد ہی ایران سے نکل جائیں گے:ٹرمپ
روس  اور یوکرین کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ