سیاست
2 منٹ پڑھنے
ہم مزید خاموش نہیں رہ سکتے: ہیملٹن
سات مرتبہ فارمولا ون کے چیمپیئن 'لیوس ہیملٹن' نے کہا ہے کہ "ہم مزید خاموش نہیں رہ سکتے"
ہم مزید خاموش نہیں رہ سکتے: ہیملٹن
Lewis Hamilton, is a seven-time Formula 1 champion who is moved by Gaza's plight.
27 جولائی 2025

سات مرتبہ فارمولا ون کے چیمپیئن 'لیوس ہیملٹن' نے کہا ہے کہ "ہم مزید خاموش نہیں رہ سکتے"۔

لیوس ہیملٹن نے  اسرائیلی ناکہ بندی کی وجہ سے غزہ  میں فاقہ کشی اور غذائی قلت کے نتیجے میں بچوں کی اموات پر سخت ردعمل ظاہر کیااور کہا ہے کہ  "ہم مزید خاموش نہیں رہ سکتے"۔

انہوں نے  بیلجیئم میں اس ہفتے کے ریس سے قبل سوشل میڈیا پوسٹ میں  یونیسیف کی پوسٹ شائع کی ہے۔

یونیسیف کی پوسٹ میں کہا گیا تھا کہ " جولائی کے پہلے ہفتے میں غزہ پر شدید حملوں کے دوران 100 سے زائد بچے مارے گئے ہیں۔ بچوں کی ہلاکتیں ہر دن جاری ہیں۔ فوری جنگ بندی کی ضرورت ہے۔"

ہیملٹن نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا ہے کہ"ہم مزید خاموش نہیں رہ سکتے"۔

غزہ کی ناکہ بندی اور اسرائیلی حملوں کے باعث بھوک اور غذائی قلت سے ہونے والی اموات اور خاص طور پر بچوں کی اموات  میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

فلسطین وزارت صحت نے جمعہ کو جاری کردہ اعلان میں کہا ہے  کہ 7 اکتوبر 2023 سے غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں کے دوران بھوک اور غذائی قلت سے مرنے والے فلسطینیوں کی تعداد 120 سے تجاوز کر گئی ہے۔ فاقہ کشی سے ہلاک ہونے والوں میں سے 83 بچے ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج، بین الاقوامی جنگ بندی کی اپیلوں کو مسترد کرتے ہوئے، غزہ پر وحشیانہ حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔7 اکتوبر 2023 سے جاری ان حملوں میں، زیادہ تر عورتوں اور بچوں پر مشتمل ، 59,600 سے زائد فلسطینی قتل کر دیئے  گئے ہیں۔ مسلسل بمباری نے علاقے کو تباہ کر دیا اور خوراک کی شدید قلت پیدا کر دی ہے۔

گذشتہ نومبر میں، بین الاقوامی فوجداری عدالت نے، غزہ میں جنگی جرائم اور انسانیت سوز جرائم کے الزامات میں، اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو اور اس کے سابق وزیر دفاع یوآو گیلنٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

اسرائیل کو غزہ میں جاری  جنگ کی وجہ سے  بین الاقوامی عدالت انصاف میں نسل کشی کے مقدمے کا بھی سامنا ہے۔

دریافت کیجیے
امریکہ: 'نیویارک سٹی' ایک نئے میئر کا انتخاب کرنے کو ہے
مامدانی جیتے تو فنڈ بند کر دوں گا: ٹرمپ
سوڈان کا سیاسی عدم استحکام،ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور
روس اور چین بھی جوہری تجربات کرتے ہیں لیکن "اس بارے میں بات نہیں کرتے": ٹرمپ
تنزانیہ میں انتخابی احتجاجات پر تشدد واقعات میں بدل گئے، 'سینکڑوں افراد ہلاک'
ٹرمپ نے 2028 کے بعد اقتدار میں رہنے کے لیے نائب صدر کے عہدے پر انتخاب لڑنے سے انکار کر دیا
ملائیشیا: کمبوڈیا-تھائی لینڈ امن معاہدے اور غزہ منصوبے میں ٹرمپ  کے کردار کو سراہتا ہے
روس-امریکہ سربراہی اجلاس کا دارومدار امریکی فیصلے پر ہے، لاوروف
روسی صدر کے ایلچی امریکہ میں،ملاقاتوں کا سلسلہ جاری
پوتن کے نمائندے کا دعویٰ، یورپ کی طرف سے کیف کو امن مذاکرات میں تاخیر کرنے کی ترغیب دی جا رہی ہے
ٹرمپ نے بائیڈن کے دور کے حکام پر امریکی قانون سازوں کی پوشیدہ نگرانی کی منظوری دینے کا الزام لگایا
امریکا غزہ میں بین الاقوامی افواج کی تعیناتی پر غور کر رہا ہے، مارکو روبیو
حماس: ہم تمام فلسطینی گروہوں کے ساتھ قومی مذاکرات کے لیے تیار ہیں
ٹرمپ: میں نے بھارتی وزیر اعظم مودی کے ساتھ تجارت اور روسی تیل پر بات چیت کی ہے
میکابی تل ابیب نے اسٹن ویلا کے شائقین پر پابندی کے بعد اپنے بیرون ملک میچوں کو رد کرنے کا فیصلہ کیا۔
چین کی پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی میں ثالثی پر ترکیہ اور قطر کی پذیرائی
امریکہ کے ساتھ 'پوتن-ٹرمپ ٹنل' سے قارات کو جوڑنے کے لیے مذاکرات شروع
ترکیہ نے غزہ میں جنگ بندی کے قیام میں اہم اور مؤثر ثالثی کردار ادا کیا: جرمن وزیر خارجہ
امریکہ ہم سے تجارتی جنگ چاہتا ہے تو شوق پورا کر لے:چین
مصر نے بین الاقوامی کانفرنس طلب کرلی، ٹرمپ بھی شرکت کریں گے