سیاست
2 منٹ پڑھنے
امریکہ، "یوکرین کے روس کو علاقہ دینے کے بدلے نیٹو کی رکنیت" کے آپشن پر غور کر رہا ہے
دی وال سٹریٹ جنرل نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی حکام نے حالیہ دنوں میں روس-یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے بند دروازوں کے پیچھے ہونے والی ملاقاتوں میں، روس کو دونباس کا کنٹرول دینے کے بدلے یوکرین کی نیٹو رکنیت کا معاملہ اٹھایا ہے۔
امریکہ، "یوکرین کے روس کو علاقہ دینے کے بدلے نیٹو کی رکنیت" کے آپشن پر غور کر رہا ہے
نیٹو، یوکرین، روس (ٹی آر ٹی خبر) / TRT Haber
 

وال اسٹریٹ جرنل نے معاملے سے واقف ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد اور خصوصی نمائندے جیرڈ کشنر نے گزشتہ مہینوں کے دوران بند کمروں میں ہونے والے یوکرین امن مذاکرات میں یہ تجویز پیش کی کہ یوکرین روس کو اپنا علاقہ دے اور اس کے بدلے اسے نیٹو کی رکنیت دی جائے۔

ذرائع کے مطابق ٹرمپ اپنے عوامی بیانات میں یوکرین کی نیٹو رکنیت کو مسترد کرنے کا اشارہ دے چکے ہیں، تاہم اس کے باوجود کشنر اور ٹرمپ کے خصوصی نمائندۂ امن اسٹیو وٹکوف حالیہ اجلاسوں میں اس موضوع کو بار بار اٹھاتے رہے ہیں۔

زیرِ غور دو منظرنامے

ذرائع نے بتایا کہ یہ معاملہ گزشتہ ہفتے ڈبلن میں کشنر اور وٹکوف کی یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ساتھ ملاقات میں بھی زیرِ بحث آیا۔

ذرائع کے مطابق امریکا نے حالیہ اجلاسوں میں دو منظرنامے پیش کیے ہیں۔ پہلے منظرنامے کے تحت یوکرین نیٹو کی رکنیت کے بدلے دونباس کے علاقے کا کنٹرول روس کے حوالے کر دے گا۔

دوسرے منظرنامے میں لڑائی اس طرح روکی جائے گی کہ دونباس یوکرین کے پاس ہی رہے، جبکہ امریکہ ا اور یورپی ممالک کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کے ذریعے یوکرین کو روسی حملوں کے خلاف سکیورٹی ضمانتیں فراہم کی جائیں گی۔

 

دریافت کیجیے
روس:یوکرین نے ایک بار پھر کریمیا پل کو نشانہ بنایا ہے
امریکہ: ٹرمپ کے ایک تہائی سے زیادہ حامیوں نے ووٹ نہیں دیا
ٹرمپ، ایران کے ساتھ جنگ کو لمبا نہیں ہونے دیں گے: وینس
امریکی انٹیلی جنس کا دعویٰ: ایران واشنگٹن میں ’ڈرٹی بم‘ حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے
اسپین: لاکھوں کی شرکت سے ملک گیر ہڑتال
چار ممالک کا اسرائیل سے غزہ کو امداد کے حوالسے سے "فوری طور پر تاخیر ختم کرنے" کا مطالبہ
چار ممالک کا مطالبہ: اسرائیل امدادی سامان پر پابندیاں ختم کرے
یو ایس ایس تھیوڈور روزویلٹ بھی مشرق وسطی میں امریکی بحری جہازوں میں شامل ہو گیا
خواہ کچھ بھی ہو ترک قبرصی عوام کو تنہا نہِیں چھوڑیں گے:ایردوان
عسکری شاخ کے کمانڈر سمیر ابو یونس مارے گئے ہیں:حماس
اسلام آباد:اقتصادی تعاون تنظیم کا اجلاس شروع
شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے قیام کی 43 ویں سالگرہ
ٹرمپ سمیت اعلی امریکی حکام ایران کے نشانے پر ہیں:موساد
ٹرمپ،شی اور پوٹن چین میں ملاقات کریں گے:کریملن
آبنائے ہرمز اور مشرقِ وسطیٰ کے سمندری علاقوں میں 134 واقعات کی تصدیق، 25 جہاز ران ہلاک