دنیا
2 منٹ پڑھنے
پولینڈ: روس کے لئے جاسوسی کے شبہے میں 55 افراد گرفتار
حالیہ مہینوں میں 55 افراد کو روس کے لیے جاسوسی  کے شبہے میں حراست میں لے لیا گیا ہے: پولینڈ
پولینڈ: روس کے لئے جاسوسی کے شبہے میں 55 افراد گرفتار
Police Special Forces train in Warsaw [FILE]. / Reuters

پولینڈ کے حکام نے ،حالیہ مہینوں میں 55 افراد کو روس کے لیے جاسوسی  کے شبہے میں حراست میں لئے جانے کا، اعلان کیا ہے۔

حراست میں لئے گئے افراد کی قبل ازیں جاری کئی گئی تعداد 8 تھی جو نظر ثانی شدہ تعداد سے کافی کم ہے۔

پولینڈ کے وزیر برائے خصوصی خدمات کے ترجمان 'جیک ڈوبرزنسکی' نے منگل کو جاری کردہ بیان میں  کہا ہےکہ وسیع اور باہم مربوط سلسلہ  تحقیقات تعداد  میں اضافے کا سبب بنی ہیں۔ تاہم انہوں نے کیس یا الزامات کی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

اسی دن کے اوّلین اوقات میں وزیر اعظم ڈونلڈ ٹسک نے اعلان کیا تھا  کہ حالیہ دنوں میں داخلہ  سلامتی ایجنسی 'ABW' نے دیگر متعلقہ شعبوں  کے تعاون سے ملک کے مختلف حصوں سے تخریب کاری کی تیاری کے شبہے میں8 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ٹسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس سے جاری کردہ بیان میں  کہا  تھاکہ عدالتی کاروائی  جاری ہیں اور مزید آپریشنل کاروائیاں  کی جا رہی ہیں۔

ڈوبرزنسکی نے کہا ہے کہ گرفتار کیے گئے افراد، روس خفیہ ایجنسی کی سرگرمیوں سے متعلقہ، متعدد الگ الگ اور کثیر سطحی، تحقیقات کا حصہ ہیں ۔

زیرِ حراست افراد میں،16  اکتوبر کو وارسا کے قریب پولینڈ اور رومانیہ میں جاسوسی کے شبہے میں گرفتار کیا گیا، 21 سالہ یوکرینی شہری دانیلو۔ایچ بھی شامل ہے۔ یہ گرفتاریاں رومانیہ خفیہ سروس 'SRI' کے تعاون سے کی گئی ہیں۔

ایک اہم ترسیلی گزرگاہ

رومانیہ کی زیرِ قیادت کیس میں بخارسٹ سے  مزید 2 یوکرینی شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

حکام نے پولینڈ میں  کی گئی گرفتاریوں سے متعلق  مخصوص اہداف، نظام الاوقات یا الزامات سے متعلقہ  فیصلوں  کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

واضح رہے کہ روس کے،فروری 2022 میں یوکرین پر حملوں کے بعد سے، پولینڈ مغربی فوجی امداد اور انسانی ہمدردی کی ترسیل کے لیے ایک اہم گزرگاہ بن چُکا  ہے۔ اسی خصوصیت کے باعث  یہ ملک جاسوسی اور تخریب کاری کے لیے بھی  ایک اہم ہدف  کی شکل اختیار کر گیا ہے۔ ملک میں خاص طور پر ریلوے لائنوں، ڈپووں، توانائی کے مراکز اور دفاعی ترسیلات کے خلاف تخریب کاری اور جاسوسی کی جا رہی ہے۔

دریافت کیجیے
صدر ایردوان:"ہم نے ترکیہ کو دنیا کے سب سے بڑے فضائی نیٹ ورکس  میں شامل کیا ہے"
پاکستان میں مسجد کے قریب دھماکہ،  کم ازکم  15 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی
ایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی،  لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے
روس اور یوکرین میں کل شب کے حملوں میں متعدد افراد زخمی
جنوبی کوریا نے آبنائے ہرمز میں جنگی کردار سنبھالنے سے انکار کردیا؛ جنگی مقاصد کی تعنیاتی نہیں ہو گی
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے شکار ایک محلے سے مزید 12 لاشیں بازیاب
بحری خلاف ورزیاں،پاک-بھارت کا ایک دوسرے سے احتجاج
اقوام متحدہ: "امریکا کے خلاف ایران میں جنگی جرائم کے مرتکب ہونے کے معقول دلائل موجود ہیں"
ترکیہ کا حُرکش-II ترک فضائیہ کے سپرد کیا جانے والا پہلا مقامی طیارہ ہو گا
روس اور یوکرین کے درمیان حملوں کی اطلاع
ترکیہ کی حوثیوں کی مکہ مکرمہ کے اطراف میں روکے گئے ڈراون حملے کی مذمت
امریکہ نے محمود عباس کو ویزہ دینے سے انکار کر دیا
ترکیہ اور آذربائیجان علاقے میں 'استحکام کے دو جزائر' کی حیثیت کے مالک ہیں، ترک وزیر خارجہ فیدان
امریکی فوجی اڈوں پر ایرانی حملوں کے بعد بھاری نقصانات کی اطلاع
ایران: ہم نے جزیرہ قشم  کے اوپر ایک امریکی ڈراون کو گرا دیا ہے