غّزہ جنگ
3 منٹ پڑھنے
"ہم فلسطین کے معاملے میں ناکام ہیں"، آئرش وزیر اعظم مارٹن کا اقوام متحدہ میں خطاب
گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس کے درمیان طے پانے والے غزہ امن منصوبے کا پہلا مرحلہ خوش آئند تھا، مگر اس نے زمینی حالات میں بنیادی تبدیلی نہیں لائی۔
"ہم فلسطین کے معاملے میں ناکام ہیں"، آئرش وزیر اعظم مارٹن کا اقوام متحدہ میں خطاب
مائیکل مارٹن کا کہنا ہے کہ غزہ امن منصوبے کے پہلے مرحلے سے زمینی صورتحال میں بنیادی طور پر کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ (اے ایف پی آرکائیو)
 

آئرش وزیر اعظم مائیکل مارٹن نے جمعرات کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں عالمی رہنماؤں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی برادری فلسطینیوں کے حقوق کا دفاع کرنے میں  ناکام رہی ہے، اور خبردار کیا کہ جاری تشدد اور بستیوں کی توسیع مستقل  امن کے امکانات کو  معدوم  کر رہی ہے۔

نیویارک میں جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے، مارٹن نے کہا کہ بین الاقوامی قانونی نظام ″شدید دباؤ″ میں ہے اور بنیادی انسانی حقوق  سے انکار اس دور کا ایک نمایاں چیلنج  ہے۔

مارٹن نے کہا کہ" ہم، مشترکہ بین الاقوامی برادری، فلسطین کے لیے  ناکام رہے ہیں ، انہوں نے  غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں عام شہریوں کے مسلسل مصائب کی طرف اشارہ کیا۔

مارٹن نے کہا کہ گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس کے درمیان طے پانے والے غزہ امن منصوبے کا پہلا مرحلہ خوش آئند تھا، مگر اس نے زمینی حالات میں بنیادی تبدیلی نہیں لائی۔

انہوں نے جاری اسرائیلی حملوں، انسانی امداد پر پابندیوں اور شہریوں کے مسلسل مصائب اور  کرب پر زور دیا۔

دو ریاستی حل کمزور ہو رہا ہے

انہوں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں غیر قانونی اسرائیلی بستیوں کی توسیع کی بھی مذمت کی، اور کہا کہ وہاں کی پیش رفت ایک منصفانہ اور دیرپا امن کے امکانات کو نقصان پہنچا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ"جو ہم میدان میں  دیکھ رہے ہیں وہ بعض لوگوں کی دانستہ طور پر دو ریاستی حل کے امکان کو  ناممکن بنا نے کی چالیں ہیں ، انہوں نے ان بیانات کا حوالہ دیا جو اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو  نے دیے تھے اور  جو فلسطینی ریاست کے قیام کے مخالف ہیں، جبکہ اسرائیل نے E1 علاقے میں تعمیراتی منظوری دی ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے بھی اسی طرح خبردار کیا ہے کہ غیر قانونی بستیوں کی توسیع اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں دیگر پیش رفتیں ایک قابل عمل فلسطینی ریاست کے لیے درکار ماحول کو ختم کر رہی ہیں اور دو ریاستی حل کی طرف تجدید شدہ کوششوں کا مطالبہ کیا ہے۔

آئرلینڈ بین الاقوامی قانونی احتساب کی حمایت کرتا ہے

مارٹن نے عالمی فوجداری عدالت کی حمایت میں آئرلینڈ کے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ  ″جنگی جرائم کے لیے کوئی رعایت نہیں ہو سکتی″ اور عدالت کو کمزور کرنے کی کوششوں کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات واپس لیے جانے چاہئیں۔

ان کے یہ بیانات اقوام متحدہ میں غزہ، فلسطینی ریاستیت اور دو ریاستی حل کے مستقبل پر جاری وسیع بحث کے دوران سامنے آئے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے جنگ بندی، انسانی رسائی میں توسیع اور بین الاقوامی قانون کی پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔

مارٹن نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو آخر کار غزہ میں ہونے والے واقعات کے ریکارڈ کا سامنا کرنا ہوگا، اور خبردار کیا کہ اس کے نتائج اخلاقی اور سیاسی طور پر دیرپا اثرات رکھیں گے۔

آئرلینڈ فلسطینی حقوق اور گفت و شنید کے ذریعے دو ریاستی سمجھوتے کے حامی ممالک میں شامل رہا ہے، جبکہ مارٹن کے خطاب نے اس مسئلے کو انسانی حقوق اور بین الاقوامی قانون کے لیے مضبوط بین الاقوامی عزم کی اپیل کے مرکز میں رکھا۔

 

دریافت کیجیے
میں خود کو احمق محسوس کر رہا ہوں: مسک
ترکیہ کا تحقیقاتی بحری جہاز ’’اورچ رئیس‘‘ پاکستان روانہ گیا
دفاعی معاہدے کا مقصد ترکیہ اور قطر کی خودمختاری کا تحفظ کرنا ہے: ترکیہ وزارتِ دفاع
یورپی یونین کمیشن پر سائبر حملہ
ایران: ہم نے کویت میں امریکی پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام کو نشانہ بنایا ہے
ترکیہ: "کوپ 31 انطالیہ۔غزہ موسمیاتی راہداری" قائم کی جائے
مغربی کنارے میں غیر قانونی یہودی بستیوں کے معاملے پر آسٹریلیا کی اسرائیلی شہریوں پر پابندیاں
امریکہ کے ایران کے جزیرہ قشم پر متعدد حملے
روس:یوکرین نے ایک بار پھر کریمیا پل کو نشانہ بنایا ہے
امریکہ: ٹرمپ کے ایک تہائی سے زیادہ حامیوں نے ووٹ نہیں دیا
وزیر خارجہ حاقان فیدان: ترکیہ کے مرکزی کردار کو ہر کوئی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے
ٹرمپ، ایران کے ساتھ جنگ کو لمبا نہیں ہونے دیں گے: وینس
امریکی انٹیلی جنس کا دعویٰ: ایران واشنگٹن میں ’ڈرٹی بم‘ حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے
اسپین: لاکھوں کی شرکت سے ملک گیر ہڑتال
یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ کایا کالاس نے روس کے مذاکراتی مطالبات کو ’’بے معنی‘‘ قرار دے دیا