سیاست
2 منٹ پڑھنے
ٹرمپ: ایران نے ہمیں حملے کی، وقت اور جگہ کی پیشگی اطلاع دے دی تھی
انہوں نے مجھے فون کیا اور کہا کہ وہ ہم پر حملہ کرنے پر مجبور ہیں؟ میں نے کہا کہ ٹھیک ہے کریں، میں آپ کی بات سمجھ رہا ہوں: ڈونلڈ ٹرمپ
ٹرمپ: ایران نے ہمیں حملے کی، وقت اور جگہ کی پیشگی اطلاع دے دی تھی
U.S. President Donald Trump delivers remarks at an event hosted by America250 in Des Moines, Iowa, U.S., July 3, 2025. REUTERS/Nathan Howard / Reuters
4 جولائی 2025

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 3 جولائی کو جاری کردہ بیان میں  کہا  ہے کہ ایران نے گذشتہ ماہ  ،اپنی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے کے جواب میں ،قطر میں ایک اہم امریکی فضائی اڈے پر، میزائل حملے کی ہمیں پیشگی اطلاع دے دی تھی۔

امریکہ  کے قیام کی 250 ویں سالگرہ  کی تقریبات  کے سلسلے میں 'آئیووا 'میں  منعقدہ ایک ریلی سے خطاب میں  کہا ہے کہ "کیا آپ جانتے ہیں انہوں نے مجھے فون کیا اور کہا کہ وہ ہم پر حملہ کرنے پر مجبور ہیں؟ یہ ایران تھا،  ان کا لہجہ بہت احترام  والا تھا۔ اس کا مطلب ہے کہ وہ ہماری بہت عزّت کرتے ہیں"۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ایرانیوں نے کہا کہ"چونکہ ہم نے ان پر 14 بم گرائے ہیں لہٰذا وہ بھی ہم آپ پر 14 حملے کرنا چاہتے ہیں۔' میں نے کہا کہ ٹھیک ہے کریں،  میں آپ کی بات سمجھ رہا ہوں۔'"

ٹرمپ نے کہا  ہےکہ فون کال میں  ایران نے، قطر میں امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) کے فارورڈ ہیڈکوارٹر 'العدید ایئر بیس' پر ، حملے کے وقت اور مقام کی بھی وضاحت کی تھی ۔

انہوں نے کہا ہے کہ "ایرانیوں  نے بتایا کہ وہ کہاں حملہ کریں گے۔ میں نے کہا، 'ٹھیک ہے۔' ہم نے بیس خالی کر دی۔ یہ قطر میں ایک خوبصورت فوجی اڈہ تھا۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "ایرانیوں  نے کہا کہ'سر، ایک بجے'۔ میں نے کہا کہ 'ٹھیک ہے'۔"

ریلی کو مخاطب کر کے صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ "آپ تصور کر سکتے ہیں کہ وہ کس قدر  مہربان تھے؟یہ ایران تھا، کہ انہوں نے مجھے فون کر کے بتایا کہ وہ مجھے 14 بار نشانہ بنانا چاہتے ہیں۔ میں نے کہا 'ٹھیک ہے آگے بڑھیں۔' اور انہوں نے 14 اعلیٰ معیار کے بہت تیز میزائل داغے اور  ان میں سے ہر ایک کو گرا دیا گیا۔"

واضح رہے کہ ایرانی حملہ 23 جون کو  اور 13 جون کو اسرائیل کے ایرانی جوہری اور فوجی مقامات پر فضائی حملوں سے شروع ہونے والی  دو ہفتوں کی علاقائی کشیدگی کے عروج  کے دنوں میں کیا گیا تھا ۔ امریکہ نے تین ایرانی جوہری تنصیبات پر بمباری  کی اور تہران نے ان حملوں کا میزائل اور ڈرون حملوں کے ساتھ جواب دیا تھا ۔

24 جون کو ایک امریکی ثالثی میں جنگ بندی  ہوگئی۔

دریافت کیجیے
عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمت105 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی
اسرائیل، ایران کے ساتھ کم از کم ایک ماہ تک جنگ کے لیے تیار ہے
ایران نے خامنہ ای کےفرزند مجتبی کو نیا سپریم لیڈر نامزد کر دیا — ایرانی میڈیا
ٹرمپ کا دعوی: امریکہ نے ایرانی بحریہ اور میزائل لانچنگ سسٹمز کو تباہ کر دیا ہے
امریکہ اور اسرائیل ایران کے ٹکڑے کرنا چاہتے ہیں:لاریجانی
اوسلو: امریکی سفارت خانے پر بم حملہ
چند امریکی فوجی  قیدی بنالیے گئے ہیں:لاریجانی
ایران کی فضائی حدود کنٹرول میں ہے،جنگ جاری رکھیں گے:نیتن یاہو
غیر قانونی آبادکاروں کی فائرنگ،2 فلسطینی ہلاک
ترکیہ کے مشرق وسطی میں اپنے شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی اقدامات
ایرانی رہنما: ایران دشمن کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے گا، ہم ہمسایہ ممالک سے معذرت خواہ ہیں
یوکرین کی ایک رہائشی عمارت پر روسی حملے میں متعدد افراد ہلاک
ایردوان اور میلونی نے مشرق وسطیٰ کے بڑھتے ہوئے بحران کے درمیان علاقائی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا
اقوام متحدہ کا مشرق وسطی میں پھیلتی ہوئی جنگ کے باعث 'سنگین انسانی ہنگامی صورتحال' کا اعلان
امریکہ اور اسرائیل نے ایران کے خلاف جنگ کے پہلے 36 گھنٹوں میں 3,000 سے زیادہ فضائی حملے کیے: رپورٹ