ایک اسرائیلی شخص نے، 12 اکتوبر کو نیویارک یونیورسٹی میں احتجاجی ریلی میں شامل، فلسطین کے حامی طلبہ کے ایک گروپ کو اپنی فوجی وردی میں لی گئی تصویر دکھا کر انہیں اشتعال دلایا۔ اس نے نیویارک پولیس کے اہلکاروں سے یہ بھی کہا کہ وہ اسے ہاتھ نہ لگائیں کیونکہ وہ اسرائیلی ہے۔
مذکورہ اسرائیلی، فلسطین کے لیے منعقدہ ہفتۂ احتجاج کے سلسلے میں نیویارک میں منعقدہ احتجاجی ریلی کے دوران طلبہ مظاہرین کو زبانی طور پر ہراساں کرتا اور دھمکیاں دیتا رہا۔