مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
کرکوک: عراقی فوجی ہوائی اڈے پر راکٹ حملہ
عراقی سکیورٹی حکام کے مطابق شمالی عراق میں کرکوک بین الاقوامی ہوائی اڈے کے فوجی حصے پر کم از کم دو کٹیوشا راکٹ داغے گئے ہیں جس کے نتیجے میں دو سکیورٹی اہلکار معمولی طور پر زخمی ہو گئے ہیں
کرکوک: عراقی فوجی ہوائی اڈے پر راکٹ حملہ
/ AA
1 جولائی 2025

عراقی سکیورٹی حکام کے مطابق شمالی عراق میں کرکوک بین الاقوامی ہوائی اڈے کے فوجی حصے پر کم از کم دو کٹیوشا راکٹ داغے گئے ہیں جس کے نتیجے میں دو سکیورٹی اہلکار معمولی طور پر زخمی ہو گئے ہیں۔

ذرائع نے پیر کے روز مزید بتایا کہ تیسرا راکٹ ایک رہائشی علاقے میں گرا جس سے مادی نقصان ہوا لیکن کوئی زخمی نہیں ہوا۔

نشانہ بنائے جانے والے علاقے میں عراقی فوج اور وفاقی پولیس کے زیر استعمال فوجی تنصیبات بھی شامل ہیں۔

عراق کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایک سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ 'ایک راکٹ ایئر بیس کے پہلے اور دوسرے رن وے کے درمیان گرا۔'

ایک اور راکٹ العروبا (عروبہ) کے پڑوس میں ایک گھر پر گرا، جس سے عمارت کو نقصان پہنچا لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

 چوتھا راکٹ مبینہ طور پر پھٹنے میں ناکام رہا۔

کرکوک بین الاقوامی ہوائی اڈے کا کہنا ہے کہ فضائی ٹریفک میں کوئی خلل نہیں پڑا اور اس کی تنصیبات کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔

ابھی تک کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

عراق میں حالیہ برسوں کے دوران وقفے وقفے سے راکٹ اور ڈرون حملے ہوئے ہیں جن کی وجہ اکثر علاقائی طاقتوں کے درمیان طویل عرصے سے جاری کشیدگی کے دوران سرگرم مسلح گروہوں کو قرار دیا جاتا ہے۔

ایران اور اسرائیل کے درمیان 12 روز سے جاری جنگ بندی کے خاتمے سے چند روز قبل نامعلوم ڈرونز نے بغداد اور جنوبی عراق میں دو عراقی فوجی اڈوں پر ریڈار سسٹم کو نشانہ بنایا تھا۔

عراقی حکومت کا کہنا ہے کہ اس نے حالیہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

دریافت کیجیے
میکروں یہود دشمنی کو ہوا دے رہے ہیں:نیتین یاہو
جوہری مذاکرات بحال نہ کیے گئے تو ایران پر پابندیاں لگیں گی:ای تھری
عظیم اسرائیل کا منصوبہ میرا روحانی مشن ہے: نیتین یاہو
اسرائیل کے ساتھ تنازعہ، ایران نے دفاعی کونسل تشکیل دے دی
ہم فلسطین کو تسلیم کر لیں گے:  برطانوی وزیر
ایران نےجوہری منصوبے پر دوبارہ کام کیا تو حملہ کردیں گے:اسرائیل
یورینیئم کی افزودگی ہمارا قومی فخر ہے،دستبردار نہیں ہونگے:ایران
ایرانی میزائلوں نے 5 اسرائیلی فوجی اڈوں کو براہ راست نشانہ بنایا :ریڈار کا انکشاف
اسرائیلی استغاثہ نے نیتین یاہو پر دائر مقدمے کی سماعت روک دی
ایرانی صدر نے عالمی جوہری ایجنسی کے ساتھ تعاون کا معاہدہ معطل کر دیا
جوہری مذکرات کی بحالی کا انحصار امریکہ کی ضمانت پر ہے: ایران
حملوں کے باوجود ایران کے جوہری پروگرام کو خلاف توقع کم نقصان ہوا ہے: واشنگٹن پوسٹ
ایران:جوہری نگراں ادارے سے متعلق نیا قانون منظور کر لیا گیا
ایران نے اپنی فضائی حدود  بحال کر دی
نیتین یاہو سے وابستہ مقدمات خارج کر دیئے جائیں:ٹرمپ
امید ہے کہ ٹرمپ ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کو ممکن بنا سکیں گے:محمود عباس