26 جون 2025
ایران نے اعلان کیا ہے کہ اس نے امریکہ کی ثالثی میں جنگ بندی کے بعد اپنی فضائی حدود کو جزوی طور پر کھول دیا ہے۔
ایران کی وزارت سڑکوں اور شہری ترقی کے ترجمان ماجد اخوان نے ایک پوسٹ میں کہا کہ ملک کے مشرقی نصف حصے کی فضائی حدود کو اندرونی اور بیرونی پروازوں کے ساتھ ساتھ اوور فلائٹس کے لئے بھی دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تہران کے مہرآباد اور امام خمینی بین الاقوامی ہوائی اڈوں سے آنے اور جانے والی پروازیں تاحکم ثانی معطل رہیں گی۔
یہ اقدام ایران اور اسرائیل کے درمیان 12 روز سے جاری کشیدگی کے بعد سامنے آیا ہے جس کا آغاز 13 جون کو ایرانی جوہری اور فوجی اہداف پر اسرائیلی حملوں سے ہوا تھا۔
واشنگٹن کی ثالثی میں عارضی جنگ بندی نے دونوں فریقوں کو دہانے سے پیچھے ہٹنے کی اجازت دے دی ہے البتہ پورے خطے میں تناؤ برقرار ہے۔