مشرق وسطی
1 منٹ پڑھنے
اسرائیل کے ساتھ تنازعہ، ایران نے دفاعی کونسل تشکیل دے دی
ایران کی کونسل اعلی  برائے قومی سلامتی  کے سیکریٹریٹ کے حوالے سے  گزشتہ  روز سرکاری میڈیا نے کہا کہ نیا دفاعی ادارہ دفاعی منصوبوں کا جائزہ لے گا اور مرکزی انداز میں ایران کی مسلح افواج کی صلاحیتوں میں اضافہ کرے گا
اسرائیل کے ساتھ تنازعہ، ایران نے دفاعی کونسل تشکیل دے دی
/ Reuters
4 اگست 2025

ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق جون میں اسرائیل کے ساتھ ایک مختصر تنازعہ کے بعد ایران کے اعلیٰ سلامتی ادارے نے قومی دفاعی کونسل کے قیام کی منظوری دی تھی جو 1980 کی دہائی میں عراق کے ساتھ جنگ کے بعد ایران کا سب سے شدید فوجی چیلنج تھا۔

ایران کی کونسل اعلی  برائے قومی سلامتی  کے سیکریٹریٹ کے حوالے سے  گزشتہ  روز سرکاری میڈیا نے کہا کہ نیا دفاعی ادارہ دفاعی منصوبوں کا جائزہ لے گا اور مرکزی انداز میں ایران کی مسلح افواج کی صلاحیتوں میں اضافہ کرے گا۔

دفاعی کونسل کی صدارت ایرانی صدر مسعود پیزشکیان کریں گے اور اس میں تین حکومتی شاخوں کے سربراہان، مسلح افواج کے سینئر کمانڈر اور متعلقہ وزارتیں شامل ہوں گی۔

اتوار کے روز ایرانی فوج کے کمانڈر انچیف امیر حاتمی نے خبردار کیا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے خطرات بدستور موجود ہیں اور انہیں نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیے۔

اسرائیل نے 13 جون کو ایران کے خلاف بلا اشتعال حملے کیے تھے جس کے نتیجے میں ایک مختصر تنازعہ شروع ہوا تھا جس کے بعد امریکہ کی جانب سے اعلان کردہ جنگ بندی 24 جون سے نافذ العمل ہے۔

دریافت کیجیے
میکروں یہود دشمنی کو ہوا دے رہے ہیں:نیتین یاہو
جوہری مذاکرات بحال نہ کیے گئے تو ایران پر پابندیاں لگیں گی:ای تھری
عظیم اسرائیل کا منصوبہ میرا روحانی مشن ہے: نیتین یاہو
ہم فلسطین کو تسلیم کر لیں گے:  برطانوی وزیر
ایران نےجوہری منصوبے پر دوبارہ کام کیا تو حملہ کردیں گے:اسرائیل
یورینیئم کی افزودگی ہمارا قومی فخر ہے،دستبردار نہیں ہونگے:ایران
ایرانی میزائلوں نے 5 اسرائیلی فوجی اڈوں کو براہ راست نشانہ بنایا :ریڈار کا انکشاف
اسرائیلی استغاثہ نے نیتین یاہو پر دائر مقدمے کی سماعت روک دی
ایرانی صدر نے عالمی جوہری ایجنسی کے ساتھ تعاون کا معاہدہ معطل کر دیا
جوہری مذکرات کی بحالی کا انحصار امریکہ کی ضمانت پر ہے: ایران
کرکوک: عراقی فوجی ہوائی اڈے پر راکٹ حملہ
حملوں کے باوجود ایران کے جوہری پروگرام کو خلاف توقع کم نقصان ہوا ہے: واشنگٹن پوسٹ
ایران:جوہری نگراں ادارے سے متعلق نیا قانون منظور کر لیا گیا
ایران نے اپنی فضائی حدود  بحال کر دی
نیتین یاہو سے وابستہ مقدمات خارج کر دیئے جائیں:ٹرمپ
امید ہے کہ ٹرمپ ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کو ممکن بنا سکیں گے:محمود عباس