مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
ہم فلسطین کو تسلیم کر لیں گے: برطانوی وزیر
اطلاعات کے مطابق برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر پر حکومت کے کچھ سینئر ارکان کی جانب سے فلسطینی ریاست کو فوری طور پر تسلیم کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے
ہم فلسطین کو تسلیم کر لیں گے:  برطانوی وزیر
/ Reuters
29 جولائی 2025

برطانوی حکومت کے ایک وزیر نے کہا ہے کہ برطانیہ 2029 میں ہونے والے عام انتخابات سے قبل فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لے گا۔

پیر کے روز اسکائی نیوز سے بات کرتے ہوئے وزیر تجارت جوناتھن رینالڈز نے کہا کہ وزرا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا چاہتے ہیں اور کریں گے۔

انہوں نے غزہ کی بگڑتی ہوئی صورت حال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم انتظار نہیں کر سکتے، ہمیں کچھ کرنا ہوگا،ہم سب انسانیت  کے معاملے میں کوتاہی برت  رہے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر پر حکومت کے کچھ سینئر ارکان کی جانب سے فلسطینی ریاست کو فوری طور پر تسلیم کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

پارلیمان کی خارجہ امور کی کمیٹی نے حال ہی میں حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے دو ریاستی حل کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مل کر اپنی  کوششوں  میں فوری طور پر فلسطینی ریاست کو جرات مندی اور بہادری سے تسلیم کرے۔

کمیٹی کی سربراہ ایملی تھورن بیری نے ایک بیان میں کہا کہ 'بہت سے برطانوی عوام میں اس بات پر شدید مایوسی پائی جاتی ہے کہ حکومت نے بہت تاخیر  سے کام  لیا  ہے۔

 واضح رہے کہ اسٹارمر پر دباؤ کی ایک اور علامت کے طور پر، 200 سے زائد ارکان پارلیمان نے ایک کراس پارٹی خط پر دستخط کیے جس میں ان سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

دریافت کیجیے
میکروں یہود دشمنی کو ہوا دے رہے ہیں:نیتین یاہو
جوہری مذاکرات بحال نہ کیے گئے تو ایران پر پابندیاں لگیں گی:ای تھری
عظیم اسرائیل کا منصوبہ میرا روحانی مشن ہے: نیتین یاہو
اسرائیل کے ساتھ تنازعہ، ایران نے دفاعی کونسل تشکیل دے دی
ایران نےجوہری منصوبے پر دوبارہ کام کیا تو حملہ کردیں گے:اسرائیل
یورینیئم کی افزودگی ہمارا قومی فخر ہے،دستبردار نہیں ہونگے:ایران
ایرانی میزائلوں نے 5 اسرائیلی فوجی اڈوں کو براہ راست نشانہ بنایا :ریڈار کا انکشاف
اسرائیلی استغاثہ نے نیتین یاہو پر دائر مقدمے کی سماعت روک دی
ایرانی صدر نے عالمی جوہری ایجنسی کے ساتھ تعاون کا معاہدہ معطل کر دیا
جوہری مذکرات کی بحالی کا انحصار امریکہ کی ضمانت پر ہے: ایران
کرکوک: عراقی فوجی ہوائی اڈے پر راکٹ حملہ
حملوں کے باوجود ایران کے جوہری پروگرام کو خلاف توقع کم نقصان ہوا ہے: واشنگٹن پوسٹ
ایران:جوہری نگراں ادارے سے متعلق نیا قانون منظور کر لیا گیا
ایران نے اپنی فضائی حدود  بحال کر دی
نیتین یاہو سے وابستہ مقدمات خارج کر دیئے جائیں:ٹرمپ
امید ہے کہ ٹرمپ ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کو ممکن بنا سکیں گے:محمود عباس