دنیا
4 منٹ پڑھنے
پولینڈ نے روسی ڈروانز کو ہوائی حدود کی خلاف ورزی کرتے وقت گرا دیا
"آج روسی فیڈریشن کے یوکرینی علاقے پر حملے کے نتیجے میں، ڈرون نما  آلات سے پولینڈ کی فضائی حدود کی بے مثال خلاف ورزی ہوئی۔"
پولینڈ نے روسی ڈروانز کو ہوائی حدود کی خلاف ورزی کرتے وقت گرا دیا
ٹسک کا کہنا ہے کہ وہ صدر کارول ناوروکی اور وزیر دفاع ولادیسلاو کوسینیاک-کامیز کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ / AP

پولینڈ نے کہا ہے کہ اس نے ڈرون نما اڑنے والے  آلات   کو مار گرایا ہے جو روسی حملوں کے دوران یوکرینی اہداف پر حملے کے دوران بار بار اس کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کر رہا تھے۔

پولینڈ کی مسلح افواج کے آپریشنل کمانڈ نے بدھ کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا، "آج روسی فیڈریشن کے یوکرینی علاقے پر حملے کے نتیجے میں، ڈرون نما  آلات سے پولینڈ کی فضائی حدود کی بے مثال خلاف ورزی ہوئی۔"

کمانڈ نے کہا کہ اس عمل نے ملک کے لیے ایک حقیقی خطرہ پیدا کیا اور پولش افواج نے مداخلت کرنے والے آلے کے خلاف ہتھیاروں کا استعمال کیا۔

پولش اور اتحادی ریڈارز نے کئی درجن آلات کو ٹریک کیا، اور کچھ  کو جو فضائی حدود کی خلاف ورزی کر رہے تھے  اور  خطرہ پیدا کر سکتے تھے ،  انہیں مار گرایا گیا ہے۔

حکام نے سب سے زیادہ خطرے والے علاقوں — پودلاسکی، مازوویکی اور لوبلسکی صوبوں — کے رہائشیوں کو حکم دیا کہ جب تک فوجی کاروائیاں جاری ہیں وہ گھروں میں رہیں ۔

انہوں نے کہا، "ہم اس بات پر زور دیتے ہیں کہ فوجی کارروائیاں جاری ہیں اور ہم لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ گھروں میں رہیں۔"

مار گرائے گئے ڈرونز کی تلاش

پولینڈ کے وزیر اعظم ڈونلڈ ٹسک نے تصدیق کی کہ ایک آپریشن جاری ہے اور فوج ان آلات  کے خلاف ہتھیار استعمال کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ صدر کارول ناوروسکی اور وزیر دفاع ولادیسواف کوسینیاک کامیش کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔

ٹسک نے کہا کہ انہوں نے نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹے کو موجودہ صورتحال اور فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے آلات کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کے بارے میں بھی بریفنگ دی۔

کوسینیاک کامیش نے کہا کہ پولینڈ نیٹو کمانڈ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ زمینی سطح پر مار گرائے گئے ڈرونز کی تلاش کے لیے علاقائی دفاعی افواج کو متحرک کر دیا گیا ہے۔

ائرپورٹس بند

پولینڈ نے سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بڑے ہوائی اڈے، بشمول وارسا انٹرنیشنل، موڈلن، لوبلن اور ریززو-جاسینکا کو بند کر دیا۔

ٹسک نے فضائی حدود کی خلاف ورزیوں کے خلاف "فیصلہ کن کارروائی" کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پولینڈ ان "اشتعال انگیزیوں" پر "بہت فیصلہ کن ردعمل" دے گا۔

ڈرون نے رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا

نجی نشریاتی ادارے پولسات نیوز نے مقامی پولیس کے حوالے سے رپورٹ کیا  کہ ایک ڈرون نے مشرقی پولینڈ کے علاقے ویرکی میں ایک رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا لیکن کسی کو نقصان نہیں پہنچا ۔

روس پر بھی حملہ

روسی خبر رساں ایجنسی آر آئی اے نے بدھ کے روز روس کی وزارت دفاع کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ روسی فضائی دفاعی یونٹس نے رات بھر 122 یوکرینی ڈرونز کو تباہ کر دیا ہے ۔

یوکرین کا مضبوط ردعمل کا مطالبہ

بدھ کے روز کیف نے کہا کہ روسی رہنما یوکرین پر اپنی جنگ کو بڑھا رہے ہیں اور مغرب کو آزما رہے ہیں، جب پولینڈ کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرونز کو مار گرایا گیا۔

یوکرینی وزیر خارجہ آندری سیبیگا نے ایکس پر لکھا، "یوکرین پر بڑے حملے کے دوران پولینڈ میں روسی ڈرونز کا داخلہ ظاہر کرتا ہے کہ (روسی صدر ولادیمیر) پوتن کا بے خوفی کا احساس بڑھتا جا رہا ہے کیونکہ انہیں ان کے پچھلے جرائم کی مناسب سزا نہیں ملی۔"

سیبیگا نے کہا، "پوتن صرف اپنی جنگ کو بڑھا رہے ہیں، اس کا دائرہ وسیع کر رہے ہیں، اور مغرب کو آزما رہے ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا"اب کمزور ردعمل روس کو مزید اشتعال دلائے گا — اور پھر روسی میزائل اور ڈرونز مزید یورپ میں داخل ہوں گے۔"

 

دریافت کیجیے
فرانس: گرمی کی شدت میں اضافہ،عوام پریشان
ایران نے ایٹمی ایجنسی کی ٹیم کےملک میں آنے پر رضا مندی ظاہر کر دی
یونانی عدالت نے اقلیتی ترک شہریوں کو مذہبی پالیسی کے خلاف خلاف احتجاج کرنے پر سزا سنا دی
سوٹزرلینڈ میں ایران۔امریکہ مذاکرات، پاکستان اور قطر کا مشترکہ بیان
عالمی کپ 2026:مصر نے نیوزی لینڈ کو 1-3 سے ہرا دیا
اسرائیلی فوج نے دو فلسطینیوں کو قتل کر دیا
قطر : صنعتی پلانٹ میں دھماکہ، درجنوں زخمی اور لاپتا
اسٹارمر مستعفی ہو جائیں گے:ٹرمپ
ماسکو کے ہوائی اڈوں کو قلیل مدت کے لیے بند کر دیا گیا، تقریباً 60 ڈراونز کو مار گرایا گیا ہے، روس
فلپائن میں اسکول میں فائرنگ کے واقعے میں تین افراد ہلاک، متعدد زخمی
ہم، لبنان میں فوجی مداخلت کے موقف کی طرف واپس پلٹنا نہیں چاہتے:شرع
ایرانی مذاکراتی وفد اور امریکی نائب صدر وینس سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے
لبنان کے متعدد علاقوں پر اسرائیلی حملے، 7 افراد ہلاک
اٹلی نے 8 شہروں میں 'ریڈ الرٹ' جاری کر دیا
ترکیہ: وزیر خارجہ فیدان قاہرہ میں