دنیا
2 منٹ پڑھنے
ابھی طے ہونے کا منتظر ایک  طویل راستہ باقی ہے: لاوروف
ابھی یوکرین امن مذاکرات میں طے ہونے کا منتظر ایک طویل راستہ باقی ہے: وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف
ابھی طے ہونے کا منتظر ایک  طویل راستہ باقی ہے: لاوروف
لاوروف نے کہا کہ ٹرمپ نے یوکرین اور یورپ کو ان کی اوقات میں لا دیا تھا، لیکن جوش و خروش سے خبردار کیا۔ / Reuters
10 فروری 2026

روس کے وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ یوکرین امن مذاکرات میں ابھی کرنے کے بہت سے کام ہیں۔

روسی خبر رساں ایجنسی 'آر آئی اے' کے مطابق لاوروف نے بروز منگل جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے یوکرین اور یورپ پر دباؤ کے باعث خوشی منانا بے وجہ ہے کیونکہ ابھی یوکرین امن مذاکرات میں طے ہونے کا منتظر ایک  طویل راستہ باقی ہے۔

لاوروف نے کہا ہے کہ "ٹرمپ کا دعوی ہے کہ انہوں نے  یوکرین اور یورپ کو ان کی جگہوں پر بٹھا دیا ہے لیکن   یہ قدم صورتحال کے پُر جوش خیر مقدم  کی وجہ  فراہم نہیں کرتا کیونکہ ابھی بہت کچھ طے ہونا باقی ہے"۔

روزنامہ ازویستیا  کے مطابق روس کے نائب وزیرِ خارجہ الیگزینڈر گروشکو نے بھی  کہا ہے کہ خواہ  کوئی بھی معاہدہ ہو اس میں  یوکرین کی نیٹو رکنیت  کی تردید اور یوکرین میں غیر ملکی افواج کی تعیناتی کی ممانعت پر مبنی شقوں کی موجودگی  ضروری ہوگی۔

فی الحال  کوئی معاہدہ نہیں ہے

امریکہ، جنگ  کے خاتمے کے مختلف  منصوبوں پر روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات کی ثالثی کر چُکا ہے لیکن  ٹرمپ کے بار بار کے وعدوں کے باوجود ابھی تک کوئی سمجھوتہ طے نہیں پایا۔

مذاکرات کے غور طلب پہلووں  میں دوسری جنگِ عظیم کے بعدسے اس  ہلاکت خیز ترین جنگ کو کیسے ختم کیا جائے؟ یوکرین کا مستقبل کیا ہوگا؟ یورپی طاقتوں کو کس حد تک کنارے لگا دیا جائے گا؟ اور  امریکہ کے زیرِ  ثالثی طے پانے والا  امن معاہدہ پائیدار ہو گا یا نہیں؟  جیسے موضوعات شامل ہیں۔

واضح رہے کہ مشرقی یوکرین میں آٹھ سالہ جھڑپوں کے بعد روس  نے فروری 2022 میں یوکرین کے خلاف باقاعدہ جنگ شروع کر دی۔  اس  جنگ نے سرد جنگ کےکشیدہ ترین ادوار کے بعد ماسکو اور مغرب کے درمیان  گھمبیر ترین تصادم کا آغاز کر دیا ہے۔

دریافت کیجیے
عالمی صمود بحری بیڑہ دوبارہ غزہ کے لئے عازمِ سفر
ترکیہ: اردوعان۔ماکرون ملاقات
پاکستان میں 21 گھنٹے کے طویل امریکہ۔ایران مذاکرات بغیر معاہدے کے ختم ہو گئے
امریکی فریق کے غیر معقول مطالبات نے مذاکرات میں پیش رفت نہیں ہونےدی: ایران ذرائع ابلاغ
اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے درمیان مستقل جنگ بندی کے لیے مذاکرات شروع
ایران جنگ می امریکی طیارہ نما ڈراون طیاروں کو وسیع پیمانے کا نقصان
اسرائیل کے غزہ کے ایک مہاجر کیمپ پر حملے میں فلسطینی شہری شہید
امریکی خفیہ رپورٹ کے مطابق چین ایران کو دفاعی فضائی نظام فراہم کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے
امریکی نائب صدر جے ونس امریکہ-ایران مذاکرات کے لیے پاکستان پہنچ گئے
اسرائیل کا دعویٰ: ہم  نے ایران جنگ کے دوران 10,800 ہوائی حملے کیے ہیں
میلانیا ٹرمپ: میرے  جنسی جرائم کے مرتکب جیفری ایپسٹین سے کبھی کوئی تعلقات نہیں رہے
مشرق وسطی میں ایرانی ڈرونز گرانے میں مدد کی ہے:زیلنسکی
اسرائیل انسانیت کے لیے ایک "کینسر ہے": خواجہ آصف
ایرانی سینیئر سفارتکار  امریکہ۔اسرائیل دہشت گرد حملے میں ہلاک
بیلجیئم: جنگ بندی میں لبنان کو بھی شامل کیا جائے