دنیا
3 منٹ پڑھنے
ہونڈوراس کے صدر میرے دوست اور قابل تعریف شخصیت ہیں:ٹرمپ
اسفورا، جو ایک قدامت پسند کاروباری شخصیت اور ہونڈوراس کے دارالحکومت ٹیگوسیگالپا کے سابق میئر ہیں، نے گزشتہ ہفتے نومبر کے انتخابات جیتنے کے بعد ٹرمپ کی حمایت سے حلف اٹھایا
ہونڈوراس کے صدر میرے دوست اور قابل تعریف شخصیت ہیں:ٹرمپ
ہونڈوراس -ٹرمپ / AFP

اپنے مار-ا-لاگو ریزورٹ میں ملاقات کے بعدصدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتہ کو ہونڈوراس کے ہم منصب نصری اسفورہ کی تعریف کی، جن کی انہوں نے انتخابی مہم کے دوران حمایت کی تھی۔

اسفورا، جو ایک قدامت پسند کاروباری شخصیت اور ہونڈوراس کے دارالحکومت ٹیگوسیگالپا کے سابق میئر ہیں، نے گزشتہ ہفتے نومبر کے انتخابات جیتنے کے بعد ٹرمپ کی حمایت سے حلف اٹھایا۔

ٹرمپ نے دھمکی دی تھی کہ اگر اس کا "دوست" شکست کھا گیا تو وسطی امریکہ کے سب سے غریب ملک کو امداد بند کر دی جائے گی۔

ٹرمپ نے اپنے ٹروتھ سوشل پلیٹ فارم پر لکھا، "میری اپنے دوست اور ہونڈوراس کے صدر، نصری 'ٹیتو' اسفورہ سے ایک بہت اہم ملاقات ہوئی۔

جب میں نے اسے اپنی مضبوط حمایت دی، تو اس نے اپنا انتخاب جیت لیا! ٹیٹو اور میں بہت سی اقدار مشترک رکھتے ہیں ہماری سیکیورٹی پر قریبی شراکت داری ہے۔"

انہوں نے کہا کہ ہم  نے دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری اور تجارت پر بات چیت کی۔

اسفورہ اتوار کو مذاکرات کے بارے میں میڈیا سے بات کرنے جا رہے ہیں۔

 ہونڈوراس کی صدارت نے دونوں رہنماؤں کی مسکراہٹ اور انگوٹھا اٹھانے کی تصویر جاری کی۔

اسفورہ پہلے ہی 12 جنوری کو امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کر چکے ہیں، جس کے بعد دونوں ممالک نے آزاد تجارتی معاہدے کے منصوبے کا اعلان کیا۔

ان کی جیت نے ٹرمپ کو لاطینی امریکہ میں ایک اور اتحادی دیا جب کہ جرائم اور بدعنوانی پر سخت مہم چلانے والے قدامت پسندوں نے چلی، بولیویا، پیرو اور ارجنٹینا میں بائیں بازو کے لوگوں کی جگہ لے لی۔

ٹرمپ واشنگٹن کے عقبی  ممالک پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ وہ واشنگٹن کے ساتھ قریبی تعلقات یا بیجنگ کے درمیان انتخاب کریں۔

اسفورا، جو بائیں بازو کے رہنما شیومارا کاسٹرو کی جگہ لے چکے ہیں انہوں  نے کہا  کہ وہ چین سے خود مختار جزیرہ تائیوان میں سفارتی تعلقات منتقل کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

ہونڈوراس کے انتخابات سے قبل، دسمبر میں ٹرمپ نے ایک حیران کن قدم اٹھایا اور سابق صدر جوان اورلینڈو ہرنینڈز کو اسفورا کی پارٹی سے معاف کر دیا، جو منشیات کی اسمگلنگ کے جرم میں 45 سال کی امریکی سزا کاٹ رہے تھے۔

 ہرنینڈز کو امریکہ میں 400 ٹن کوکین اسمگل کرنے میں مدد کرنے کے جرم میں سزا سنائی گئی۔

ٹرمپ کا انہیں معاف کرنے کے فیصلےپر  شدید تنقید ہوئی جب امریکی افواج کیریبین میں مبینہ منشیات کی کشتیوں کو دھماکے سے اڑا رہی تھیں اور وینزویلا کے مادورو پر دباؤ مزید سخت کر رہی تھیں جس پر واشنگٹن منشیات کی اسمگلنگ کا الزام لگاتا ہے، ۔

دریافت کیجیے
امریکہ نے 'نگرانی میکانزم' شروع کر دیا
ناروے سینیگال کو 3۔ 2 کے اسکور سے شکست دیتے ہوئے ناک راونڈ میں پہنچ گیا
فرانس: گرمی کی شدت میں اضافہ،عوام پریشان
ایران نے ایٹمی ایجنسی کی ٹیم کےملک میں آنے پر رضا مندی ظاہر کر دی
یونانی عدالت نے اقلیتی ترک شہریوں کو مذہبی پالیسی کے خلاف خلاف احتجاج کرنے پر سزا سنا دی
سوٹزرلینڈ میں ایران۔امریکہ مذاکرات، پاکستان اور قطر کا مشترکہ بیان
عالمی کپ 2026:مصر نے نیوزی لینڈ کو 1-3 سے ہرا دیا
اسرائیلی فوج نے دو فلسطینیوں کو قتل کر دیا
قطر : صنعتی پلانٹ میں دھماکہ، درجنوں زخمی اور لاپتا
اسٹارمر مستعفی ہو جائیں گے:ٹرمپ
ماسکو کے ہوائی اڈوں کو قلیل مدت کے لیے بند کر دیا گیا، تقریباً 60 ڈراونز کو مار گرایا گیا ہے، روس
فلپائن میں اسکول میں فائرنگ کے واقعے میں تین افراد ہلاک، متعدد زخمی
ہم، لبنان میں فوجی مداخلت کے موقف کی طرف واپس پلٹنا نہیں چاہتے:شرع
ایرانی مذاکراتی وفد اور امریکی نائب صدر وینس سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے
لبنان کے متعدد علاقوں پر اسرائیلی حملے، 7 افراد ہلاک