دنیا
1 منٹ پڑھنے
بھارت میں ’نیپا‘ وائرس کا پھیلاؤ
'نیپا' کے پھیلاو نے جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیا میں تشویش کی لہر دوڑا دی۔
بھارت میں ’نیپا‘ وائرس کا پھیلاؤ
Health screening for passengers arriving after India confirmed two cases of the deadly Nipah virus in Tangerang / Reuters

بھارت کے صوبہ'مغربی بنگال' میں  مہلک وائرس 'نیپا' کے پھیلاو نے جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیا میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔

تھائی لینڈ، ملائیشیا، سنگاپور، ہانگ کانگ، انڈونیشیا اور ویتنام کے ہوائی اڈوں پر متاثرہ علاقوں سے آنے والے مسافروں کے لیے  طبّی  معائنے  کے اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔

نیپال نے بھی احتیاطاً کھٹمنڈو اور بھارت کے ساتھ زمینی سرحدی راستوں سے داخلہ و خروج کرنے والے مسافروں کے طبّی  معائنے   کا آغاز کر دیا ہے۔

نیپا وائرس خاص طور پر چمگادڑوں  اور دیگر جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے اور انسانوں سے انسانوں میں منتقل ہونے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

نیپا وائرس خاص طور پر چمگادڑوں اورمتاثرہ جانوروں سے لگتا ہے ۔ علاوہ ازیں انسانوں سے انسانوں میں منتقلی کی صلاحیت  بھی  رکھتا ہے۔

وائرس کے مریضوں میں  شرح اموات 40 سے 75 فیصد کے درمیان ہے۔

بیماری  کی علامات  بخار، سر  اور پٹھوں میں درد سے شروع ہوکر اعصابی شکل اختیار کر سکتی ہیں۔

فی الحال  وائرس سے بچاو کی کوئی منظور شدہ ویکسین یا دوا موجود نہیں ہے  تاہم  دسمبر میں بنگلہ دیش میں ویکسین کی تیاری دوسرے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔

دریافت کیجیے
"اسرائیل پر پابندی ختم "کولومبیا کوئلہ برآمد کرےگا
جب تک اقتدار پر ہوں فلسطینی ریاست کا قیام ممکن نہیں ہوگا:نیتن یاہو
ایران ' نہ جنگ ، نہ امن' کی صورتحال کا خاتمہ چاہتا ہے:پزشکیان
اسرائیلی فوجی حکام نیتن یاہو انتخابات میں تاخیر کرنے کے لیے تشدد میں اضافے کی کوشش کر سکتے ہیں: رپورٹ
قالیباف: ہمیں ہمسایہ ممالک سے سیکیورٹی اور اقتصادی تعاون کے پیغامات موصول ہوئے ہیں
امریکی سفیر: شام میں اسرائیلی حملے کے پیچھے غلط معلومات کا ہاتھ تھا
کولمبیا میں زلزلے سے اموات کی تعداد میں اضافہ؛ ترکیہ کی انسانی امداد کی فراہمی میں تیزی
یوکرینی ڈراونز نے روسی علاقے ثمارا میں ایک صنعتی تنصیب اور اوزون گودام کو نشانہ بنایا
ترکیہ کی صدر ایردوان کے خلاف تبصروں پر اسرائیل کی مذمت
ایرانی فوج دفاعی نظریے سے حملہ آور نظریے کی طرف مڑ رہی ہے: فوجی ترجمان
امریکہ: چارٹر طیارے کے حادثے میں تمام 8 افراد ہلاک
روس: ماسکو ایران پر کوئی دباؤ نہیں ڈال رہا
امریکہ: ٹریژری بانڈوں کی پیداوار ایک بار پھر بڑھ گئی
فلسطین: عالمی کمپنیاں اسرائیل کے 'ای 1' منصوبے میں شرکت سے گریز کریں
پاکستان: ڈار۔شیبانی ملاقات، دوطرفہ تعاون و علاقائی صورتحال پر بات چیت