دنیا
2 منٹ پڑھنے
امریکی ایلچی کی وینیزویلا کی نگراں صدر سے ملاقات
ملاقات میرَافلورِس صدارتی محل میں ہوئی اور اس کا محور جمہوریہ بولیواریہ وینیزویلا اور ریاستہائے متحدہ امریکہ کے درمیان اموری ایجنڈے  پر گفتگو تھی۔
امریکی ایلچی کی  وینیزویلا کی نگراں صدر سے  ملاقات
امریکہ-وینیزویلا / Reuters

وینیزویلا کی حکومت نے کہا ہے کہ  نگراں  صدر ڈیلسی روڈریگِز کی امریکی ایلچی لورا ڈوگو سے ملاقات ہوئی ہے، جب کہ دونوں ممالک بتدریج وہ دوطرفہ تعلقات بحال کر رہے ہیں جو 2019 میں منقطع ہو گئے تھے۔

حکومت نے پیر کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ملاقات میرَافلورِس صدارتی محل میں ہوئی اور اس کا محور جمہوریہ بولیواریہ وینیزویلا اور ریاستہائے متحدہ امریکہ کے درمیان اموری ایجنڈے  پر گفتگو تھی۔

بیان کے مطابق، روڈریگِز کے بھائی اور  قومی اسمبلی کے  اسپیکر  ہورخے روڈریگِز  اور  ساتھ ہی وزیر خارجہ ایوان گِل بھی موجود تھے۔

ڈوگو بھی کاراکاس پہنچنے کے بعد اختتام ہفتہ پر ایوان گِل سے ملاقات کر چکی تھیں۔

 بیان میں کہا گیا  ہے کہ وینیزویلا اور امریکہ کی حکومتوں نے دو طرفہ مفاد کے امور کو سفارتی گفت و شنید کے ذریعے، باہمی احترام اور بین الاقوامی قانون کی بنیاد پر حل کرنے کے لیے  اقدامات کا آغاز کیا ہے ۔

یہ ملاقات دونوں ممالک کے درمیان مہینوں کی بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بعد ہوئی ہے۔

گزشتہ ماہ امریکہ نے وینیزویلا کے صدر نکولس مادورو کو اغوا کر لیا تھا  جس نے متعدد سیاسی تبدیلیاں متحرک کر دی تھیں، جن میں روڈریگِز کا عارضی صدر کے طور پر حلف اٹھانا، وینیزویلا کے تیل کے قانون میں اصلاحات کی منظوری اور کچھ سیاسی قیدیوں کی رہائی شامل ہے۔

روڈریگِز نے کہا ہے کہ وہ امریکہ کے ساتھ متعادل اور باعزت بین الاقوامی تعلقات چاہتی ہیں، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ عبوری حکومت کے ساتھ تعلقات اچھی پیش رفت کر رہے ہیں۔

دونوں ممالک ایک ایسے معاہدے پر بھی پہنچے ہیں جو وینیزویلا کی خام تیل کی امریکہ کو دو ارب ڈالر مالیت تک برآمد کی اجازت دیتا ہے۔

جمعہ کو، روڈریگِز نے سینکڑوں قیدیوں کے لیے  عام معافی کےقانون کا اعلان کیا، یہ ایک اقدام ہے جس کا طویل عرصے سے مطالبہ اپوزیشن رہنماؤں اور انسانی حقوق کے گروپوں کی جانب سے کیا جا رہا تھا ۔۔۔

 

دریافت کیجیے
آبنائے ہرمز تہران کے زیرِ انتظام ہوگی: قالیباف
ترکیہ: اردوعان۔زیدی ملاقات
امریکہ نے 'نگرانی میکانزم' شروع کر دیا
ناروے سینیگال کو 3۔ 2 کے اسکور سے شکست دیتے ہوئے ناک راونڈ میں پہنچ گیا
فرانس: گرمی کی شدت میں اضافہ،عوام پریشان
ایران نے ایٹمی ایجنسی کی ٹیم کےملک میں آنے پر رضا مندی ظاہر کر دی
یونانی عدالت نے اقلیتی ترک شہریوں کو مذہبی پالیسی کے خلاف خلاف احتجاج کرنے پر سزا سنا دی
سوٹزرلینڈ میں ایران۔امریکہ مذاکرات، پاکستان اور قطر کا مشترکہ بیان
عالمی کپ 2026:مصر نے نیوزی لینڈ کو 1-3 سے ہرا دیا
اسرائیلی فوج نے دو فلسطینیوں کو قتل کر دیا
قطر : صنعتی پلانٹ میں دھماکہ، درجنوں زخمی اور لاپتا
اسٹارمر مستعفی ہو جائیں گے:ٹرمپ
ماسکو کے ہوائی اڈوں کو قلیل مدت کے لیے بند کر دیا گیا، تقریباً 60 ڈراونز کو مار گرایا گیا ہے، روس
فلپائن میں اسکول میں فائرنگ کے واقعے میں تین افراد ہلاک، متعدد زخمی
ہم، لبنان میں فوجی مداخلت کے موقف کی طرف واپس پلٹنا نہیں چاہتے:شرع