دنیا
2 منٹ پڑھنے
چین نے 11 مجرموں کو سزائے موت دے دی
چین نے میانمار کے جرائم پیشہ گروہوں سے منسلک 11 افراد کو پھانسی دے دی ہے: شن ہوا
چین نے 11 مجرموں کو سزائے موت دے دی
میانمار کے فوجیوں نے میانمار کی کیرن ریاست کے میاوادی ٹاؤن شپ میں واقع کے کے پارک آن لائن سکیم سینٹر پر چھاپہ مارا۔ [فائل فوٹو] / AP
29 جنوری 2026

چین نے آج بروز جمعرات میانمار کےجرائم پیشہ گروہوں سے منسلک 11 افراد کو پھانسی دے دی ہے۔ سزا پانے والے مجرموں میں  ٹیلی کام فراڈ میں ملّوث مجرم بھی شامل تھے ۔

چین  کی سرکاری خبر ایجنسی شن ہوا کے جاری کردہ بیان کے مطابق جرائم پیشہ جتھے میانمار  کے لاقانونیت والے سرحدی علاقوں میں کئی بلین ڈالر کے غیر قانونی  سیکٹر کا لازمی حصّہ ہیں اور نہایت تیزی سے پھیل رہے ہیں۔

ان  مراکز میں ، کئی چینیوں سمیت، عموماً غیر ملکی کام کرتے ہیں۔  متعدد افراد کا کہنا ہے کہ انہیں اسمگل کر کے لایا گیا اور لوگوں کو آن لائن دھوکہ دینے پر مجبور کیا گیا ہے۔

بیجنگ نے گذشتہ برسوں میں ان مراکز کے خلاف کاروائی کے لیے جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک کے ساتھ تعاون میں اضافہ کیا ہے اور ہزاروں افراد کو چین واپس بھیجا جا چکا ہے۔

شِن ہُوا  خبر  نے کہا ہے  کہ جمعرات کو پھانسی پانے والے 11 افراد کو ستمبر میں چین کے مشرقی شہر وینژو کی ایک عدالت نے سزائے موت سنائی تھی اور عدالت نے ہی ان سزاؤں کا نفاذ بھی کیا ہے۔

قطعی  اور  کافی

خبر کے مطابق، پھانسی پانے والوں پر عمدی قتل، عمدی  ایذارسانی، غیر قانونی حراست، دھوکہ دہی اور جوئے کے اڈے چلانے جیسے جرائم کے الزامات تھے۔

شِن ہُوا کے مطابق، بیجنگ کی سپریم پیپلز کورٹ نے موت کی سزاؤں کی منظوری دی ہے اور  جرائم کے 2015 سے  پیش کیے گئے شواہد کو 'قطعی اور کافی' قرار دیا ہے۔

پھانسی پانے والوں میں، 14 چینی شہریوں کی ہلاکتوں اور کئی دیگر کو زخمی کرنے میں ملّوث  'منگ خاندان کے جرائم پیشہ  گروہ'  کے ارکان بھی شامل ہیں۔

شِن ہُوا نے مزید کہا ہےکہ مجرموں کے قریبی رشتہ داروں کو پھانسی سے قبل مجرموں کے قریبی رشتہ داروں کو ان سے ملنے کی اجازت دی گئی تھی۔

دریافت کیجیے
نائجیریا میں ٹریفک حادثے میں کم از کم 30 افراد ہلاک
امریکہ خطے میں جو چاہے تعینات کر لے ہم خوفزدہ نہیں ہونگے:ایران
مودی کا دورہ ملائیشیا،دو طرفہ معاہدوں پر دستخط
شام: سویدا میں فائرنگ کا واقعہ،چار افراد ہلاک، ملزم گرفتار
سام سنگ نےچھٹی نسل کی ہائی بینڈ ودتھ میموری کی تیاری شروع کر دی
سوڈان میں آر ایس ایف کے اسپتال پر حملے،سعودی عرب کی مذمت
بھارت میں کوئلے کی کان میں دھماکہ، ہلاکتوں کی تعداد 27 ہو گئی
ہونڈوراس کے صدر میرے دوست اور قابل تعریف شخصیت ہیں:ٹرمپ
اسرائیل کا 'توسیعی منصوبہ' مشرق وسطی اور ایران کو کمزور کرنے کا ہدف ہے، عراقچی
روسی حملوں نے یوکرین کے گرڈ اسٹیشنوں کو وسیع پیمانے کا نقصان پہنچایا
نتن یاہو: 'ایپسٹین اسرائیل کے لیے کام نہیں کرتا تھا'
میلان گیمز کے افتتاحی تقریب میں اسرائیلی کھلاڑیوں پر غزہ میں کی گئی نسل کشی پر ہجوم کی ہوٹنگ
وزیر خارجہ فیدان کی یورپی یونین کے توسیع کمشنر سے باہمی تعاون کو بڑھانے کی اپیل
پاکستان: مسجد میں بم دھماکہ، 30 افراد ہلاک، 130 سے زیادہ زخمی
ترکیہ: موساد کے 2 جاسوسوں کو گرفتار کر لیا گیا