دنیا
2 منٹ پڑھنے
انڈونیشیا میں لرزشِ اراضی کے واقعات میں اموات کی تعداد کم از کم 64 ہو گئی
تلاش و بچاو آپریشن آٹھویں دن بھی جاری رہا، ٹریکنگ کتوں اور بھاری مشینری کا استعمال کیا گیا، اور تقریباً 3,675 اہلکار تعینات کیے گئے۔
انڈونیشیا میں لرزشِ اراضی کے واقعات میں اموات کی تعداد کم از کم 64 ہو گئی
27 جنوری 2026 کو مغربی جاوا کے گاؤں پاسیر لانگو میں لینڈ سلائیڈنگ کے بعد انڈونیشیائی امدادی کارکن متاثرین کی تلاش کر رہے ہیں۔ / Reuters

ریاستی خبر رساں ایجنسی انتاراکی رپورٹ کے مطابق، انڈونیشیا میں گزشتہ  ہفتے لررش اراضی کے واقعات میں  ہلاکتوں کی بڑھ کر 64 ہو گئی ہے، جب کہ ویسٹ جاوا میں 16 لاپتہ افراد کی تلاش و ریسکیو کارروائیاں آٹھویں دن بھی جاری ہیں۔

بنڈونگ سرچ اینڈ ریسکیو ایجنسی کے سربراہ آد نے بتایا کہ ہفتے کو متاثرہ علاقوں  سے مزید 4 لاشیں برآمد ہوئیں، جس سے تصدیق شدہ ہلاکتوں کی تعداد 64 ہو گئی، جبکہ تقریباً 16 افراد کا اب بھی کوئی سراغ نہیں ملا۔

انہوں نے مزید کہا کہ  تلاش و بچاو آپریشن آٹھویں دن بھی جاری رہا، ٹریکنگ کتوں اور بھاری مشینری کا استعمال کیا گیا، اور تقریباً 3,675 اہلکار تعینات کیے گئے۔

اب تک 49 لاشوں کی شناخت کر کے انہیں ان کے اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا ہے، اور 75 افراد کو محفوظ طریقے سے بچا لیا گیا ہے۔

مکانات  گھارے اور ملبے تلے

ملکی بحریہ نے منگل کو بتایا کہ سرحدی گشت کی تربیت کے دوران مزید 23 فوجی بھی ہلاک ہو گئے۔

موسلا دھار بارشوں  کے بعد 24جنوری  کو لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات رونما ہوئے تھے۔

یہ لینڈ سلائیڈ، جس نے درجنوں مکانات کو کیچڑ اور ملبے تلے دفن کر دیا، پچھلے سال کے آخر میں سماترا جزیرے پر سائیکلون کے باعث آنے والے سیلابوں اور لرزش اراضی کے واقعات میں 1,200 افراد ہلاک اور ایک ملین سے زیادہ بے گھر ہوئے تھے۔

ریسکیو ایجنسی باسارناس نے ہنگامی ردعمل کی مدت میں سات دن کی توسیع کرتے ہوئے اسے 6 فروری تک بڑھا دیا ہے، اور متاثرہ علاقے میں تلاش و ریسکیو کی کوششیں جاری ہیں، جہاں علاقہ دشوار گزار ہے۔

باسارناس کی فنڈنگ کو بدھ کو ایک پارلیمانی پینل نے کم کر دیا، حالانکہ اس بات پر تشویش ظاہر کی گئی تھی کہ ایجنسی کو نمٹنے کے لیے کتنی آفات کا سامنا ہے۔

 

دریافت کیجیے
عرب نمائندوں نے گادی آئزنکوٹ کی حمایت کر دی
ڈیموکریٹس کو یہ جنگ رکوانا ہو گی:برنی سینڈرز
روس پر ڈرون حملہ، صنعتی تنصیبات میں آگ لگ گئی
نیتین یاہو کے ساتھ مخلوط حکومت کےقیام کا ارادہ معدوم ہے: یائر لاپید
اسپین کا ٹرین حادثہ، وزیر ٹرانسپورٹ مستعفی
چین کی امریکی وسط مدتی انتخابات کے بعد واشنگٹن حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کی آمادگی
سینکڑوں حوثی ملیشیاوں کو غیر فعال کر دیا ہے:یمنی فوج
"بحرانوں سے نبرد آزمائی" یورپی کمیشن نے نئی تجاویز پیش کر دیں
صدرِ ترکیہ رجب طیب ایردوان  کی جنوبی کوریا کی  سرکردہ کمپنیوں کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات
ایران میں مظاہرہ "ٹرمپ کو قتل کر دیں گے"  کا بینر آویزاں
جنوبی کوریا کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں:ایردوان
3 ماہ تک سمندر کی لہروں کے رحم و کرم پر موجود 5 افراد بچا لیے گئے
سعودی وزیر دفاع کا امریکی ہم منصب سے رابطہ
پاکستان:خیبر پختون خوا میں حملہ،2 پولیس اہلکار ہلاک 1 زخمی
حملہ ہوا تو جواب زیادہ شدید ہوگا:ایرانی جرنیل