دنیا
2 منٹ پڑھنے
جرمنی: یورپ کو زیادہ خود مختار اور باہم متحدہ ہو جانا چاہیئے
اگر ہم عالمی تبدیلی کے اس مرحلے میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں تبدیل ہوتے حالات کو اپنے قابو میں رکھنا ہوگا: فریڈرک مرز
جرمنی: یورپ کو زیادہ خود مختار اور باہم متحدہ ہو جانا چاہیئے
میرز نے کہا کہ وہ ایک خودمختار، آزاد، پرامن اور اقتصادی طور پر خوشحال یورپ کی طرف ایک راستہ دیکھتے ہیں۔ / Reuters

جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے کہا ہے کہ عالمی ہلچل کو پیش نظر رکھا جائے تو یورپیوں کو زیادہ خودمختار ہونے کی ضرورت ہے۔

مرز نے بروز پیر 'ایش بورن' قصبے میں فرینکفرٹ اسٹاک ایکسچینج کے سال نو استقبالیے میں شرکت کی اور تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ " اس وقت ہم، بظاہر سیاسی غیر یقینی اور عدم استحکام کے ایک گھمبیر ترین دور سے گزر رہے ہیں  اوربلاشبہ  یہ ایک نہایت حساس  موڑ ہے۔ یہ  دور ماضی سے علیحدگی کا دور ہے"۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس وقت  یورپی ایک ایسی دنیا کا تجربہ کر رہے ہیں جس میں قواعد و ضوابط کی پابندی  کی بجائے طاقت کی سیاست  پر کاربند  طاقتیں دوبارہ ابھر رہی ہیں "۔

مرز نے کہا ہے کہ جرمنی، یورپ کو متحد کر کےزیادہ خودمختار بنانے میں مرکزی کردار ادا کر سکتا ہے۔اگر ہم بحیثیت  یورپی متحد اور پرعزم شکل  میں حرکت کریں تو دنیا میں تبدیلی  لا سکتے اور اپنی توقعات  سے زیادہ حاصل کر سکتے ہیں "۔

مرز نے کہا  ہےکہ ایک خودمختار، آزاد، پُرامن اور اقتصادی حوالے سے  خوشحال یورپ کا  راستہ کُشادہ ہے۔یورپ کو اپنے دفاع کے قابل بننا، یورپی معیشت کے لیے کام کے حالات کو دوبارہ زیادہ مسابقتی بنانا  اور ٹیکنالوجی کے لحاظ سے زیادہ خودمختار ہونا  پڑے گا۔

جرمن چانسلر فریڈرک مرز  نے کہا ہے کہ "ٹرانس اٹلانٹک تعلقات تبدیل ہو چکے ہیں لہٰذا پرانے وقت کی یادیں ہماری مدد نہیں کرسکتیں۔ اگر ہم، عالمی تبدیلی کے اس مرحلے میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں ان معاملات کو قابو میں کرنا ہوگا"۔

دریافت کیجیے
کینیڈا ہماری ریاست بنے بغیر تمام فوائد چاہتاہے:ٹرمپ
ہمسایہ ممالک امریکہ کا آلہ کار نہ بنیں ورنہ انجام ٹھیک نہ ہوگا:ایران
"اسرائیل پر پابندی ختم "کولومبیا کوئلہ برآمد کرےگا
جب تک اقتدار پر ہوں فلسطینی ریاست کا قیام ممکن نہیں ہوگا:نیتن یاہو
ایران ' نہ جنگ ، نہ امن' کی صورتحال کا خاتمہ چاہتا ہے:پزشکیان
اسرائیلی فوجی حکام نیتن یاہو انتخابات میں تاخیر کرنے کے لیے تشدد میں اضافے کی کوشش کر سکتے ہیں: رپورٹ
قالیباف: ہمیں ہمسایہ ممالک سے سیکیورٹی اور اقتصادی تعاون کے پیغامات موصول ہوئے ہیں
امریکی سفیر: شام میں اسرائیلی حملے کے پیچھے غلط معلومات کا ہاتھ تھا
کولمبیا میں زلزلے سے اموات کی تعداد میں اضافہ؛ ترکیہ کی انسانی امداد کی فراہمی میں تیزی
یوکرینی ڈراونز نے روسی علاقے ثمارا میں ایک صنعتی تنصیب اور اوزون گودام کو نشانہ بنایا
ترکیہ کی صدر ایردوان کے خلاف تبصروں پر اسرائیل کی مذمت
ایرانی فوج دفاعی نظریے سے حملہ آور نظریے کی طرف مڑ رہی ہے: فوجی ترجمان
امریکہ: چارٹر طیارے کے حادثے میں تمام 8 افراد ہلاک
روس: ماسکو ایران پر کوئی دباؤ نہیں ڈال رہا
امریکہ: ٹریژری بانڈوں کی پیداوار ایک بار پھر بڑھ گئی