دنیا
2 منٹ پڑھنے
کیوبا کو تیل ملتا رہے گا:روس
یہ وعدہ ایسے وقت میں سامنے  آیا ہے جب امریکہ کی جانب سے کیوبا پر سفارتی اور اقتصادی دباؤ میں اضافہ ہو رہا ہے
کیوبا کو تیل ملتا رہے گا:روس
روس-کیوبا / Reuters
5 فروری 2026

روسی سفیر نے ہووانا میں کہا  ہے کہ روس کیوبا کو تیل کی فراہمی جاری رکھے گا۔

روسی سفیر وِکٹر کورونیلی نے ملکی خبر رساں ایجنسی RIA سے کہا کہ  ہم  امید  کرتے ہیں کہ یہ عمل جاری رہے گا ۔

یہ وعدہ ایسے وقت میں سامنے  آیا ہے جب امریکہ کی جانب سے کیوبا پر سفارتی اور اقتصادی دباؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔

گزشتہ ہفتے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیوبا کے سلسلے میں  ہنگامی صورتحال کا اعلان کیا، جزیرے کی حکومت کو ایک غیر معمولی اور غیر متوقع خطرہ قرار دیا اور ہوانا کو تیل فراہم کرنے والے کسی بھی ملک پر   محصول عائد کرنے کی دھمکی دی۔

یہ جارحانہ پالیسی کیوبا کی قیادت کو الگ تھلگ کرنے اور اس کی توانائی تک رسائی محدود کرنے کی کوشش ہے ۔

وینیزویلا جو تاریخی طور پر کیوبا کا سب سے بڑا فراہم کنندہ رہا ہےاس نے   اب  امریکی دباؤ کے باعث ترسیلات روک دی ہیں، جس کے نتیجے میں ایندھن کی وسیع قلت، خوراک اور نقل و حمل کے اخراجات میں تیزی اور یہاں تک کہ دارالحکومت ہوانا میں گھنٹوں تک  بجلی کی  فراہمی  بند ہونے کی بھی اطلاعات ملی ہیں۔

کیوبا کی حکومت نے امریکی اقدامات کی مذمت کی ہے، اور حکام نے  محصولات  کی دھمکیوں اور پابندیوں کو جزیرے کی معیشت کا گلا گھونٹنے اور اس کی خودمختاری کو کمزور کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔

احتجاجات اور سرکاری مذمتوں نے توانائی کی ممکنہ مزید کٹوتیوں کے بارے میں عوامی بے چینی کی گہرائی کو اجاگر کیا ہے۔

ماسکو کی تجدید شدہ وابستگی اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ روس ہوانا کے ساتھ اپنے تعلقات کو کتنی حکمتِ عملی اہمیت دیتا ہے۔

روس اور کیوبا نے برسوں سے توانائی کے تعاون کے انتظام برقرار رکھے ہیں، اور ماسکو پہلے بھی دو طرفہ معاہدوں کے تحت جزیرے کو بڑی مقدار میں تیل اور پیٹرولیم مصنوعات فراہم کرنے پر رضا مند ہو چکا ہے۔

اگرچہ روس کی جاری فراہمی عارضی ریلیف فراہم کر سکتی ہے البتہ  تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ جغرافیائی سیاسی دباؤ کے بڑھنے اور روایتی  فراہم کنندگان  کی ترسیلات محدود ہونے کے باعث کیوبا کی مجموعی توانائی سیکیورٹی کمزور رہ سکتی ہے۔

 

 

دریافت کیجیے
نائجیریا میں ٹریفک حادثے میں کم از کم 30 افراد ہلاک
امریکہ خطے میں جو چاہے تعینات کر لے ہم خوفزدہ نہیں ہونگے:ایران
مودی کا دورہ ملائیشیا،دو طرفہ معاہدوں پر دستخط
شام: سویدا میں فائرنگ کا واقعہ،چار افراد ہلاک، ملزم گرفتار
سام سنگ نےچھٹی نسل کی ہائی بینڈ ودتھ میموری کی تیاری شروع کر دی
سوڈان میں آر ایس ایف کے اسپتال پر حملے،سعودی عرب کی مذمت
بھارت میں کوئلے کی کان میں دھماکہ، ہلاکتوں کی تعداد 27 ہو گئی
ہونڈوراس کے صدر میرے دوست اور قابل تعریف شخصیت ہیں:ٹرمپ
اسرائیل کا 'توسیعی منصوبہ' مشرق وسطی اور ایران کو کمزور کرنے کا ہدف ہے، عراقچی
روسی حملوں نے یوکرین کے گرڈ اسٹیشنوں کو وسیع پیمانے کا نقصان پہنچایا
نتن یاہو: 'ایپسٹین اسرائیل کے لیے کام نہیں کرتا تھا'
میلان گیمز کے افتتاحی تقریب میں اسرائیلی کھلاڑیوں پر غزہ میں کی گئی نسل کشی پر ہجوم کی ہوٹنگ
وزیر خارجہ فیدان کی یورپی یونین کے توسیع کمشنر سے باہمی تعاون کو بڑھانے کی اپیل
پاکستان: مسجد میں بم دھماکہ، 30 افراد ہلاک، 130 سے زیادہ زخمی
ترکیہ: موساد کے 2 جاسوسوں کو گرفتار کر لیا گیا