دنیا
2 منٹ پڑھنے
فلسطینی قیدیوں کی لاشیں اور جسمانی اعضاء غزّہ پہنچ گئے
اسرائیل نے، ریڈ کراس کی وساطت سے، 54 فلسطینی قیدیوں کی لاشیں اور جسمانی اعضاء پر مشتمل 66 ڈبے واپس کئے ہیں: غزہ وزارت صحت
فلسطینی قیدیوں کی لاشیں اور جسمانی اعضاء غزّہ پہنچ گئے
منتقلی ہو گئی ہے جبکہ اسرائیلی افواج اکتوبر میں شروع ہونے والے ایک مرحلہ وار جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کر رہی ہیں۔ / AA

غزہ وزارتِ صحت نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے رہائی کے بعد 54 فلسطینیوں کی لاشیں اور انسانی جسمانی ٹکڑوں پر مشتمل  درجنوں  ڈبے  غزہ منتقل کر دیئے گئے ہیں۔   لاشوں کی یہ واپسی بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی کے ذریعے طے پائی ہے۔

وزارتِ صحت نے بروز بدھ جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ 54 لاشوں اور 66 انسانی اعضاءپر مشتمل ڈبےریڈ کراس کی گاڑیوں میں  الشفا میڈیکل کمپلیکس پہنچائے گئے ہیں۔

طبی ٹیموں نے منظور شدہ طبی طریقہ کار کے مطابق فوراً عدلی  طبّی معائنے کی  کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

بیان کے مطابق  متعلقہ حکام اور خصوصی کمیٹیوں کے تعاون سے معائنہ اور دستاویزی  ریکارڈ کا کام جاری ہے۔

معائنے اور دیگر کاروائیاں  مکمل ہونے کے بعد خاندانوں کو مقررہ پروٹوکول کے مطابق لاشوں کی شناخت کی اجازت دی جائے گی۔

فلسطینی حکام نے کہا ہے کہ لاشوں کی یہ واپسی،  اسرائیل کی طرف سے  10 اکتوبر کو نافذ ہونے والے مرحلہ وار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کے دوران، طے پائی ہے۔  

واضح رہے کہ رواں سال ماہِ جنوری میں  امریکہ کی اعلان کردہ جنگی بندی غزّہ سے  اسرائیلی انخلاء اور غزہ کی تعمیرِ نو کے آغاز کے معاملات کا احاطہ کرتی ہے۔

اقوامِ متحدہ نے غزّہ کی تعمیر نو کا تخمینہ تقریباً 70 بلین ڈالر لگایا ہے۔

دریں اثنا طبی ذرائع کے جاری کردہ بیان کے مطابق  امریکی ثالثی  میں جاری  جنگ بندی کے باوجود بروز بدھ صبح  کے وقت اسرائیل نے پناہ گزینوں  کےخیموں، ایک گھر اور ایک سول سوسائٹی  کو نشانہ بنایا ۔حملوں  میں عورتوں اور بچوں سمیت  21 فلسطینی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

فلسطین ہلالِ احمر  کے مطابق غزّہ کے جنوب میں  خان یونس کے علاقے  المواسی کی گلی نمبر  5 کے اطراف میں کی گئی گولہ باری میں، طبّی عملے کے ایک رکن سمیت 2 فلسطینی شہید اور  12 زخمی ہوگئے ہیں۔

تنظیم نے مزید کہا  ہے کہ زخمیوں کو المواسی میں ریڈ کریسنٹ کے فیلڈ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

دریافت کیجیے
ترکیہ قومی خفیہ سروس کا شام میں آپریشن: داعش کے 10 کارندے ترکیہ لائے گئے
27 ممالک بحرانی فنڈز تک رسائی کو یقینی بنانے کی کوشش میں ہیں، رپورٹ
پاکستانی وزیر اعظم اسٹریٹیجک تعلقات کو مضبوطی دلانے کی غرض سے  چین کے دورے پر
روس کے زیر کنٹرول لوہانسک میں کالج اور ہاسٹل پر یوکرین کے حملے میں چار افراد ہلاک اور 35 زخمی: روس
ایتھنو اسپورٹس  فیسٹیول استنبول میں شروع ہو گیا
پاکستانی وزیر داخلہ کے امریکہ-ایران جنگ کے خاتمے کے لیے تجاویز پر تہران میں تازہ مذاکرات
نیٹو کے روٹے کا کہنا ہے کہ اتحاد مضبوط راہ پر ہے، ایک اتحادی پر زیادہ انحصار نہیں کرتا
جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملہ،4 افراد ہلاک
امریکہ  نے تائیوان کے لیے 14 بلین ڈالر کے اسلحے کی فروخت روک دی
غزہ میں انسانی صورتحال تاحال بد ترین حالت میں ہے، بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیمیں
پاکستان نے کوششیں تیز کر دیں
ترکیہ: اردوعان۔ادریس ملاقات
امریکی کانگریس میں ایک منٹ کی خاموشی
حزب اللہ کے 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوجی قوتوں پر 24 حملے
مسلّح تنازعات میں شہریوں کا تحفظ ایک مشترکہ ذمہ داری ہے: ترکیہ