دنیا
3 منٹ پڑھنے
یوکرین، روس اور امریکی نمائندے ابو ظہبی میں امن مذاکرات میں شرکت
مذاکرات سے پہلے روس کی بڑی ڈرون اور میزائل باری نے یوکرین کے توانائی نیٹ ورک کو شدید متاثر کیا اور انتہائی سرد موسم میں بجلی  اور گیس  کی ترسیل  بند ہو گئی ہے
یوکرین، روس اور امریکی نمائندے ابو ظہبی میں امن مذاکرات میں شرکت
روس-یوکرین / AP

یوکرین، روس اور امریکہ کے مذاکرات کار ابو ظبی میں یکجا  ہو رہے ہیں تاکہ چار سالہ جنگ کو ختم کرنے کے حوالہ سے پیچیدہ مذاکرات کو آگے بڑھایا جا سکے۔

فریقین کے درمیان کئی دورِ سفارت کاری یورپ کے اس مہلک ترین تنازعے کو ختم کرنے کے لیے کسی معاہدے تک پہنچنے میں ناکام رہے ہیں، جو فروری 2022 میں شروع ہوا اور جسے  دوسری جنگ عظیم کے بعد یورپ کی سب سے خونریز جنگ تصور کی جاتی ہے۔

مذاکرات سے پہلے روس کی بڑی ڈرون اور میزائل باری نے یوکرین کے توانائی نیٹ ورک کو شدید متاثر کیا اور انتہائی سرد موسم میں بجلی  اور گیس  کی ترسیل  بند ہو گئی۔

،” یوکرین کے صدر وولوڈیمیر زیلنسکی نے منگل کو کہا کہ ہر  روسی حملہ اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ ماسکو کے رویے تبدیل نہیں ہوئے، وہ جنگ اور یوکرین کی تباہی پر شرط لگائے ہوئے ہیں اور وہ سفارت کاری کو سنجیدہ نہیں لے رہا ۔

 انہوں نے بغیر تفصیل بتائے کہا  کہ ہماری مذاکراتی ٹیم کا کام اسی کے مطابق ڈھالا جائے گا ۔

ماسکو اس بات کا مطالبہ کر رہا ہے کہ کیف دونباس کے بڑے حصوں سے اپنی فوجیں نکالے، جن میں وہ شہر بھی شامل ہیں جو وسیع قدرتی وسائل اور  اہم دفاعی اہمیت رکھتے ہیں اور وہ بین الاقوامی سطح پر یہ تسلیم بھی چاہتا ہے کہ حملے کے دوران قبضہ کیے گئے علاقے روس کے ہیں۔

کیف نے کہا ہے کہ تنازعہ موجودہ محاذ کے ساتھ منجمد ہونا چاہیے  جبکہ اس نے یک طرفہ طور پر افواج کو پیچھے ہٹانے کو مسترد کیا ہے۔

یوکرین کی نمائندگی سلامتی  کونسل کے سربراہ رستم اُمرُوف کی قیادت میں ہوگی جو اپنے ساتھیوں کے بقول ایک فطین مذاکرات کار ہیں اور انہیں سفارتی معجزے کرنے والا کہا جاتا ہے۔

روس کے مذاکرات کار فوجی انٹیلی جنس ڈائریکٹر ایگور کوستی کوف ہونگے، جو پیشہ ورانہ بحری افسر ہیں اور یوکرین کی جنگ میں اپنے کردار کی بناء پر مغرب نے ان پر پابندیاں عائد کی ہیں۔

پچھلے ماہ ابو ظبی میں ہوئے مذاکرات کے ایک دور میں امریکی ٹیم کی قیادت صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے معروف نمائندےا سٹیو وٹکوف نے کی تھی۔

روس، جو اپنے ہمسائے کے تقریباً 20 فیصد حصے پر قابض ہے اس  نے دھمکی دی ہے کہ اگر مذاکرات ناکام ہوئے تو وہ دونیتسک کے باقی حصے پر بھی  قبضہ کر لے گا۔

یوکرین نے خبردار کیا ہے کہ زمین چھوڑ دینے سے ماسکو کی ہمت بڑھے گی اور وہ ایسا معاہدہ نہیں کرے گا جو روس کو دوبارہ حملے سے روکنے میں ناکام ہو۔

رائے شماریوں کے مطابق، یوکرینی عوام کی اکثریت ایسے معاہدے کے خلاف ہے جو امن کے بدلے ماسکو کو زمین دے دے۔

میدانِ جنگ میں روس نے بھاری انسانی قیمت ادا کر کے کامیابیاں حاصل کی ہیں اس میاد کے ساتھ   کہ وہ کیف کی کمزور  فوج کو طویل عرصے تک تھکائے اور اس پر عسکری برتری قائم رکھے۔

زیلنسکی اپنے مغربی شراکت داروں سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ ہتھیاروں کی فراہمی میں اضافہ کریں اور کریملن پر اقتصادی اور سیاسی دباؤ بڑھائیں تاکہ حملہ روکا جا سکے۔

 

دریافت کیجیے
امریکہ نے سعودی عرب کے ہاتھ تقریباً 2 بلین ڈالر کی اسلحہ فروخت کی منظوری دے دی
آسٹریلیا نےڈیٹا سینٹروں اور کاپی رائٹ سے متعلقہ اے آئی قوانین کا اعلان کر دیا
ملائیشیا میں کسی بھی اسرائیلی کو پایا گیا تو فوراً ملک بدر کر دیا جائے گا: انور ابراہیم
کیوبا میں ملک گیر لوڈ شیڈنگ
یوکرین: تجارتی کشتیوں پر روسی حملوں میں 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں
امریکی سینٹ نے دفاعی بل مسترد کر دیا
ایران: حادثے کے بعد بحری جہاز کے 23 افراد کو بچا لیا گیا
چین، 'باوی' طوفان کی لپیٹ میں
اسرائیل نے مغربی کنارے میں نئی غیر قانونی آبادیوں کے لئے 2.3 بلین ڈالر کا معاہدہ کر لیا
جنوبی کوریا: سابق صدر یون کو 2 سال سزائے قید سنا دی گئی
ایران: 'دشمن کے اڈّوں' پر بڑے پیمانے پر میزائل اور ڈرون حملے
آبنائے ہرمز میں بحری ٹریفک کم ترین سطح پر آگئی
تقریباً 1 ملین لوگ  تائیوان اور جاپان کے جزائر سے ٹکرانے والے طوفان سے  محفوظ مقامات کو فرار
پینٹاگون نے نئے یو ایف او فائلز جاری کر دیں، عجیب و غریب فوٹیج عوام کے سامنے
ونیزویلا میں دو زلزلوں سے ہلاکتوں کی تعداد 4,118 تک پہنچ گئی ہے - حکومتی عہدیدار
اگر ایران نے انہیں نشانہ بنایا تو امریکہ ایران کو 'تباہ اور ختم' کر دے گا
یوکرینی ڈراونز کے روسی تیل کی ریفائنریوں کو نشانہ بنانے کے بعد ماسکو کے کیف پر حملوں میں اضافہ
روس:  ہم نے 376 یوکرینی ڈراونز کو گرا دیا ہے جنہوں نے پیٹرول کی تنصیبات کو نشانہ بنایا
جنوبی ہسپانیہ میں آگ لگنے سے کم از کم 12 افراد ہلاک
خامنہ ای کا تابوت مشہد پہنچ گیا جہاں ان کی تدفین کی جائیگی