دنیا
2 منٹ پڑھنے
شام: داخلہ سلامتی دستے قامشلی میں داخل ہو جائیں گے
آج کثیر تعداد میں گاڑیاں اور وزارتِ داخلہ کا عملہ حاسکہ میں داخل ہو گیا ہے اسی طرح کی کاروائی قامشلی میں بھی کی جائے گی: مروان علی
شام: داخلہ سلامتی دستے قامشلی میں داخل ہو جائیں گے
شام کے شہر قامشلی میں YPG دہشت گرد گروہ اور شامی فوج کے درمیان جھڑپوں کے بعد بے گھر شامی پناہ لینے کے لیے ایک سکول پہنچے۔ 29 جنوری 2026۔ / Reuters
3 فروری 2026

شام کے سکیورٹی دستے ملک کے  شمال مشرقی صوبے ' الحسکہ '  کے شہر قامشلی میں داخل ہو جائیں گے۔

یہ بیان سلامتی دستوں کا شہر میں داخلہ ہونے سے چند گھنٹے بعد حسکہ داخلہ تحفظ کے سکیورٹی کمانڈر مروان العلی نے الاخباریہ ٹی وی  کے لئے جاری کیا اور دہشت گرد تنظیم YPG کے ساتھ طے پانے والے  معاہدے کے نفاذ کی خاطر سکیورٹی دستوں کے حاسکہ میں داخلے کی اطلاع دی ہے۔

مروان علی نے کوئی حتمی وقت بتائے بغیر کہا ہے" آج کثیر تعداد میں گاڑیاں اور وزارتِ داخلہ کا عملہ علاقے میں داخل ہو گیا ہے اسی طرح کی کاروائی قامشلی میں بھی کی جائے گی"۔

انہوں نے کہا ہے کہ" سمجھوتے کی شرائط نافذالعمل ہونے کے بعد پولیس  دستے اور وائے پی جی سے منسلک دیگر سکیورٹی فورس وزارت داخلہ کے تحت کر دی جائے گی۔ صورتحال غیر یقینی ہے لہٰذا   اشتعال انگیزیوں سے بچنے اور صحافیوں کے تحفظ کی خاطر ذرائع ابلاغ کو علاقے میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی"۔

انہوں نے یہ بھی تصدیق کی ہے کہ " اس وقت الحسکہ میں موجود سکیورٹی دستے اپنی پوزیشنوں پر حاضر ڈیوٹی رہیں  گے اور اسی نوعیت کے ‘شہری نظم و ضبط کے محافظ’ دستے قامشلی میں بھی داخل ہو جائیں گے"۔

واضح رہے کہ الاخباریہ ٹی وی نے سوموار کی خبر میں کہا تھا کہ  داخلہ سلامتی فورس الحسکہ میں داخل ہوگئی ہے اور مقامی رہائشیوں نے اس کا گرمجوش استقبال کیا ہے۔

اناطولیہ خبر ایجنسی  کے  نامہ نگار  کے مطابق  داخلہ سلامتی  کا قافلہ الحسکہ کے مرکز کی طرف روانہ ہو گیا ہے۔   دستوں  میں آٹھ بکتر بند گاڑیاں، چار عدد فور بائے فور  گاڑیاں، ایمبولینسیں اور موبائل کمیونیکیشن یونٹ  شامل تھے۔

معاہدے کے اطلاق کے دائرے میں شامی داخلہ سلامتی دستے ضلع  عین العرب کے جنوبی گاؤں شیوخ میں بھی داخل ہو گئے ہیں۔

یہ اقدامات جمعہ کو حکومت کے اعلان کردہ 'جامع معاہدے' کے نفاذ کا حصہ ہیں۔ معاہدہ YPG دہشت گرد گروپ کے ساتھ  طے پایا تھا۔ معاہدے  کا مقصد ملک کی منقسم حالت کو ختم کرنا اور مکمل انضمام کے ایک نئے مرحلے کی بنیاد رکھنا ہے۔

دریافت کیجیے
نائجیریا میں ٹریفک حادثے میں کم از کم 30 افراد ہلاک
امریکہ خطے میں جو چاہے تعینات کر لے ہم خوفزدہ نہیں ہونگے:ایران
مودی کا دورہ ملائیشیا،دو طرفہ معاہدوں پر دستخط
شام: سویدا میں فائرنگ کا واقعہ،چار افراد ہلاک، ملزم گرفتار
سام سنگ نےچھٹی نسل کی ہائی بینڈ ودتھ میموری کی تیاری شروع کر دی
سوڈان میں آر ایس ایف کے اسپتال پر حملے،سعودی عرب کی مذمت
بھارت میں کوئلے کی کان میں دھماکہ، ہلاکتوں کی تعداد 27 ہو گئی
ہونڈوراس کے صدر میرے دوست اور قابل تعریف شخصیت ہیں:ٹرمپ
اسرائیل کا 'توسیعی منصوبہ' مشرق وسطی اور ایران کو کمزور کرنے کا ہدف ہے، عراقچی
روسی حملوں نے یوکرین کے گرڈ اسٹیشنوں کو وسیع پیمانے کا نقصان پہنچایا
نتن یاہو: 'ایپسٹین اسرائیل کے لیے کام نہیں کرتا تھا'
میلان گیمز کے افتتاحی تقریب میں اسرائیلی کھلاڑیوں پر غزہ میں کی گئی نسل کشی پر ہجوم کی ہوٹنگ
وزیر خارجہ فیدان کی یورپی یونین کے توسیع کمشنر سے باہمی تعاون کو بڑھانے کی اپیل
پاکستان: مسجد میں بم دھماکہ، 30 افراد ہلاک، 130 سے زیادہ زخمی
ترکیہ: موساد کے 2 جاسوسوں کو گرفتار کر لیا گیا