شمالی لبنان میں عمارت کی تباہی سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر نو ہو گئی

ادارے کے ڈائریکٹر جنرل کے مطابق، بچاؤ ٹیموں نے 15 افراد کو ملبے سے نکالا ہے، جن میں چھ زندہ بچے شامل ہیں۔

By
شمالی لبنان میں عمارت منہدم ہونے کے بعد امدادی کارکنان زندہ بچ جانے والوں کی تلاش میں مصروف ہیں۔ / AFP

شمالی لبنان کے  شہر طرابلس میں ایک قدیم رہائشی عمارت کے منہدم ہونے  سے ہلاکتوں کی تعداد نو تک پہنچ گئی ہے۔

یہ پانچ منزلہ عمارت اتوار کے روز طرابلس کے باب التبانہ محلے میں گر گئی۔ جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

لبنانی سول ڈیفنس کے ڈائریکٹر جنرل عماد خریخ نے صحافیوں کو بتایا کہ ملبےتلے  سے 15 افراد نکالے گئے ہیں، جن میں سے چھ زندہ  ہیں۔

انادولو  ایجنسی کی حاصل کردہ معلومات کے مطابق ریسکیو ٹیمیں اب بھی تقریباً آٹھ ایسے افراد تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہیں جن کے  ملبے تلے پھنسے ہونے کا شبہ ہے۔

طرابلس کے میئر عبد الحمید کریمے نے اس سے قبل اعلان کیا  تھا کہ انہدام میں چھ افراد ہلاک اور سات ر زخمی ہوئے ہیں۔