دنیا
3 منٹ پڑھنے
سائبر حملے نے بڑے یورپی ہوائی اڈوں پر چیک-ان سسٹمز کو بگاڑ دیا
ہیتھرو، ببرسلز اور برلن ہوائی اڈوں پر سائبر حملے سے متاثر ہوئے ہیں، پرواز کرنے والے مسافروں سے کہا گیا ہے کہ ہوائی اڈے پہنچنے سے پہلے ایئر لائنز سے اپنی پرواز کی تصدیق کریں۔
سائبر حملے نے بڑے یورپی ہوائی اڈوں پر چیک-ان سسٹمز کو بگاڑ دیا
برسلز بین الاقوامی ہوائی اڈے کا لوگو، زاونٹم، بیلجیم میں 31 مارچ 2025ء کو ٹرمینل کے باہر نظر آرہا ہے۔ / Reuters

حکام کا کہنا ہے کہ ایک  سائبر حملے نے چیک ان اور بورڈنگ سسٹمز کے لیے خدمات فراہم کرنے والے ادارے کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کئی یورپی ہوائی اڈوں پر آپریشنز متاثر ہوئے، اور برسلز، برلن اور لندن کے ہیتھرو ہوائی اڈوں پر پروازوں میں تاخیر اور منسوخی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

برسلز ایئرپورٹ کے مطابق۔ہفتے کے روز ہونے والے اس حملے نے خودکار نظاموں کو غیر فعال کر دیا، جس کی وجہ سے صرف دستی چیک ان اور بورڈنگ کے عمل ممکن ہو سکے

آپریٹر نے اپنی ویب سائٹ پر شائع کردہ ایک بیان میں کہا۔اس کا پرواز کے شیڈول پر بڑا اثر پڑا ہے اور بدقسمتی سے پروازوں میں تاخیر اور منسوخی کا سامنا کرنا پڑے گا۔"

خدمات فراہم کرنے والا ادارہ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے کام کر رہا ہے اور اسے جلد از جلد ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔"

ہفتے کے روز پرواز کرنے والے مسافروں کو مشورہ دیا گیا کہ وہ ہوائی اڈے جانے سے پہلے اپنی ایئر لائنز سے اپنی پرواز کی تصدیق کریں۔

برسلز ایئرپورٹ کے مطابق کم از کم 10 پروازیں منسوخ ہوئیں اور مزید 17 پروازیں ایک گھنٹے سے زیادہ تاخیر کا شکار ہوئیں۔

برلن ایئرپورٹ نے اپنی ویب سائٹ پر ایک بینر میں  اطلاع دی کہ"یورپ بھر میں ایک سسٹم فراہم کرنے والے ادارے میں تکنیکی مسئلے کی وجہ سے چیک ان پر طویل انتظار کا سامنا ہے۔ ہم جلد حل کے لیے کام کر رہے ہیں۔"

لندن کا ہیتھرو ایئرپورٹ — جو یورپ کے مصروف ترین ہوائی اڈوں میں سے ایک ہے — نے بھی مسافروں کو تاخیر کے بارے میں خبردار کیا، اور اس کی وجہ دنیا بھر میں کئی ایئر لائنز کو چیک ان اور بورڈنگ سسٹمز فراہم کر نے  والی  Collins Aerospace نامی کمپنی  کے سسٹمز کو ہیک کیے جانے کے طور پر بتائی۔

ہیتھرو ایئرپورٹ نے کہا ہے  ہم مسافروں کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ سفر سے پہلے اپنی ایئر لائن سے اپنی پرواز کی صورتحال چیک کریں،  بھی بتایا  گیا ہے کہ اضافی عملہ مدد کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔

برطانوی روزنامہ دی انڈیپنڈنٹ کے مطابق Collins نے تصدیق کی کہ حملہ اس کے MUSE سافٹ ویئر کو نشانہ بنا رہا تھا، جو مسافروں کے چیک ان اور سامان کی ڈراپ کے لیے منتخب ہوائی اڈوں پر استعمال ہوتا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے اس کا اثر صرف الیکٹرانک کسٹمر چیک ان اور سامان کی ڈراپ تک محدود ہے اور اسے دستی آپریشنز کے ذریعے کم کیا جا سکتا ہے اور مزید بتایا کہ وہ مکمل فعالیت کو “جلد از جلد” بحال کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔

EasyJet  کا کہنا ہے  کہ اس کےفلائٹ  آپریشنز اس خلل کے باوجود متاثر نہیں ہوئے۔

 

دریافت کیجیے
امریکہ اور ایران 60 روزہ جنگ بندی میں توسیع کے معاہدے کے قریب
اسرائیل کا خوف: کہیں ٹرمپ ایک محدود ایران معاہدے پر راضی نہ ہو جائیں
کیف پر بیلسٹک میزائل حملے پانچ افراد زخمی
معاہدہ طے پانے کو ہے: ٹرمپ
27 ممالک بحرانی فنڈز تک رسائی کو یقینی بنانے کی کوشش میں ہیں، رپورٹ
روس کے زیر کنٹرول لوہانسک میں کالج اور ہاسٹل پر یوکرین کے حملے میں چار افراد ہلاک اور 35 زخمی: روس
نیٹو کے روٹے کا کہنا ہے کہ اتحاد مضبوط راہ پر ہے، ایک اتحادی پر زیادہ انحصار نہیں کرتا
ترکیہ: اردوعان۔ادریس ملاقات
امریکی کانگریس میں ایک منٹ کی خاموشی
مسلّح تنازعات میں شہریوں کا تحفظ ایک مشترکہ ذمہ داری ہے: ترکیہ
امریکہ نے فرانسیسکا البانیس کو پابندیوں کی فہرست سے ہٹا دیا
روس اور چین کے درمیان 20 معاہدے
یورپی یونین نے امریکی تجارتی معاہدے پر اتفاق کر لیا
امریکہ اور اسرائیل احمدی نژاد کو اقتدار میں لانا چاہتے تھے
روس-چین دوستی کسی کے خلاف نہیں ہے: پوتن
ایران کے پاس جوہری معاہدے کا 'اچھا موقع'ہے : ٹرمپ
یمن کے حوثی باغیوں نے معاریب میں امریکی ڈرون کو گرا دیا: رپورٹ
ٹرمپ: مکمل تباہی سے پہلے کی مہلت تیزی سے ختم ہو رہی ہے
امریکہ: فضائی مظاہرے کے دوران دو جنگی طیارے آپس میں ٹکرا گئے
کیف کے روس پر ڈرون حملے جائز ہیں:زیلنسکی