دنیا
2 منٹ پڑھنے
روسی ڈرونز نے یوکرین کی ریلوے لائن کو نشانہ بنا ڈالا
روس اور یوکرین کے درمیان لگاتار ایک دوسرے کے کنٹرول میں آنے والے علاقوں پر حملے ہو رہے ہیں۔
روسی ڈرونز  نے یوکرین کی ریلوے لائن کو نشانہ بنا ڈالا
بعض نجی مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے اور ریلوے سفر متاثر ہوا ہے۔ / تصویر: رائٹرز / Reuters
17 ستمبر 2025

حکام کا کہنا ہے کہ  کل شب روسی ڈرون حملے نے یوکرین کے مرکزی علاقے کیرووہراد میں بجلی کی فراہمی کو جزوی طور پر منقطع کر دیا اور ریلوے آپریشنز میں خلل ڈالا۔

اینڈری ریکووچ نے ٹیلیگرام پر  لکھا ہے کہ ، "اس وقت، علاقائی مرکز اور اولیکساندریو سے منسلک  44 دیہاتوں میں بجلی کی فراہمی جزوی طور پر منقطع ہے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ کچھ نجی گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے اور ریلوے سفر میں خلل پیدا ہوا ہے۔ ایمرجنسی سروسز نے تین مقامات پر آگ بجھانے کی اطلاع دی اور کہا کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ریلوے نیٹ ورک پر حملہ

یوکرین کے نائب وزیر اعظم اولیکسی کولیبا نے کہا کہ روسی فورسز نے رات کے حملے میں ریلوے کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا، تاہم انہوں نے مقام کی وضاحت نہیں کی۔

انہوں نے کہا، "ایسے حملوں کا واضح مقصد یہ ہے کہ مسافر اور مال بردار نقل و حمل میں خلل پیدا کیا جائے، ٹرانسپورٹ کے مستحکم عمل کو متاثر کیا جائے، اور عوام اور معیشت پر اضافی دباؤ ڈالا جائے۔"

دوسری جانب آر آئی اے نیوز ایجنسی نے پلانٹ کے ایک نمائندے کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ  زاپوریزیا نیوکلیئر پاور پلانٹ کے ایندھن ذخیرہ کرنے کی  تنصیب  پر یوکرینی حملے کے بعد لگنے والی آگ بجھا دی گئی ہے۔

بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی نے منگل کو کہا کہ اس کی ٹیم نے پلانٹ کے قریب گولہ باری کی آوازیں سنیں اور تین قریبی مقامات سے سیاہ دھواں اٹھتے ہوئے دیکھا۔

دریافت کیجیے
اسرائیل کا مطالبہ: امریکہ مصر پر دباؤ ڈالے
ٹرمپ: اگر افغانستان  نے بگرام بیس ہمیں واپس نہ کی تو 'بری چیزیں' ہوں گی
سعودی عرب: یمن کے لیے 368 ملین ڈالر امداد
اسرائیل: حزب اختلاف جماعتیں ایک نئے فورم پر متحد ہو گئیں
چین: بین الاقوامی برادری حرکت میں آئے
وینیزویلا  نے اپنے شہریوں کو فوجی تربیت دینا شروع کر دی
بھارت: ویزا فیس میں اضافہ آئی ٹی کمپنیوں کو متاثر کرے گا
سائبر حملے نے بڑے یورپی ہوائی اڈوں پر چیک-ان سسٹمز کو بگاڑ دیا
پولینڈ نے روسی حملوں کے بعد اپنے جنگی طیاروں کو چوکس کر دیا
واشنگٹن میں شامی سفارتخانے میں شامی پرچم  بلند کیے جانے کا تاریخی لمحہ
امریکہ کا ایک اور 'منشیات کی تجارت' کے جہاز پر حملہ، تین افراد ہلاک
سوڈان: آر ایس ایف کے دارفور میں ایک مسجد پر حملے میں 75 افراد جان بحق
ٹیکنو فیسٹ شروع ہو گیا
اے بی سی نے جمی کیمیل لائیو! غیر معّینہ مدّت کے لئے بند کر دیا
چین نے اسرائیلی قاتل 'بنیامین نیتن یاہو' کے الزامات مسترد کر دیئے
ایران نے موساد کے لیے جاسوسی کے جرم میں ایک شخص کو پھانسی دے دی