سیاست
3 منٹ پڑھنے
ٹرمپ: ایران پر حملے کا مقصد "آزادی" لانا ہے کیونکہ امریکہ براہ راست جنگ میں داخل ہو چکا ہے
صدر نے مشترکہ امریکی-اسرائیلی حملوں کی حمایت کی اور آپریشنز کا مقصد خطرات کو ختم کرنا ہے، انہوں نے ایرانیوں اور امریکی اتحادیوں کے لیے ایک محفوظ مستقبل کا وعدہ ۔کیا
ٹرمپ: ایران پر حملے کا مقصد "آزادی" لانا ہے کیونکہ امریکہ براہ راست جنگ میں داخل ہو چکا ہے
ڈونلڈ ٹرمپ 28 فروری 2026 کو فلوریڈا، امریکہ میں ایران کے خلاف فوجی کارروائیوں کے متعلق بیانات دیتے ہوئے۔ / AA
28 فروری 2026

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کے ساتھ مل کر ملک کے خلاف مشترکہ فضائی حملے شروع کرنے کے چند گھنٹوں بعد ہفتہ کو کہا کہ وہ ایران کے عوام کو “آزادی” دلانا چاہتے ہیں ۔

ٹرمپ نے واشنگٹن پوسٹ کے ساتھ ایک مختصر ٹیلیفونک انٹرویو میں کہا میں صرف عوام کے لیے آزادی چاہتا ہوں ۔ "میں ایک محفوظ قوم چاہتا ہوں، اور یہی ہو گا۔"

یہ الفاظ صدر کے پہلے عوامی کمنٹس  تھے۔انہوں نے ہفتے کی صبح سویرے سوشل میڈیا پر ایک مختصر ویڈیو جاری کر کے ایران کے خلاف حملوں کے آغاز کا اعلان کیا تھا۔

ٹرمپ نے ریکارڈ شدہ پیغام میں کہا کہ کچھ دیر قبل، امریکی فوج نے ایران میں بڑے عسکری آپریشن شروع کیے ہیں۔ ہمارا مقصد ایرانی حکومت سے در پیش خطرات کو ختم کر کے امریکی عوام کا دفاع کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا"اس کی دھمکی آمیز کارروائیاں براہِ راست امریکہ، ہماری افواج، بیرونِ ملک ہمارے اڈوں اور دنیا بھر میں ہمارے اتحادیوں کے لیے خطرہ ہیں ۔

ہدف ایران کی میزائل ٹیکنالوجی

ٹرمپ نے کہا کہ صدر نے ایران کے میزائلوں کو تباہ کرنے، اس کی میزائل ٹیکنالوجی کو زمین بوس کرنے اور بحریہ کو ختم کرنے کا عہد کیا اور دہرایا کہ ایران کو جوہری ہتھیار نہیں رکھنے دیے جائیں گے۔ ہم ان کے میزائل تباہ کریں گے اور ان کی میزائل صنعت کو زمین بوس کر دیں گے۔

ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ خطے میں ایران کے دہشت گردی کے ایجنٹس خطے یا دنیا کو غیر مستحکم نہ کر سکیں اور ہماری افواج پر حملے نہ کر سکیں ۔ ہزاروں افراد کو شدید زخمی یا قتل نہ کریں، جن میں بہت سے امریکی بھی شامل ہیں۔ ٹرمپ نے مزید کہا اور زور دیا کہ وہ یقینی بنائیں گے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہ کرے۔

اسرائیل نے قبل ازیں اعلان کیا تھا کہ اس نے ہفتہ کی صبح سویرے ایران کے خلاف ایک 'روک تھام' حملہ کیا ہے جس کا نام 'شیر کا دہاڑ' رکھا گیا ہے، اور ملک بھر میں 'خصوصی اور فوری' ہنگامی حالت کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ حملے اس وقت ہو رہے ہیں جب واشنگٹن اور تہران کے درمیان ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں بات چیت عمان کی ثالثی میں جاری ہے۔ جنیوا میں نئے دور کی بات چیت جمعرات کو ختم ہوئی۔

گزشتہ جون میں، 12 روزہ اسرائیل-ایران جنگ کے دوران امریکہ نے ایران کے تین جوہری مقامات پر حملہ کیا تھا۔

 

دریافت کیجیے
ڈالر کی قدر میں تنزلی آنی شروع ہو گئی
لبنان پر تازہ اسرائیلی حملے،  20 افراد ہلاک اور 26 زخمی
شمالی کوریا: ہم، سیول-واشنگٹن فوجی مشقوں کا جواب دیں گے
سعودی عرب نے متعدد ایرانی ڈرون حملوں کو ناکام بنا دیا
توانائی بحران زور پکڑ رہا ہے تو ایران کے پیٹرول کے بنیادی ڈھانچوں پر حملے جاری ہیں
روس: اصفہان پر حملوں میں ہمارے قونصل خانے کو نقصان پہنچا ہے
یورپی یونین: مقبوضہ مغربی کنارے میں تشدد کا درجہ"ناقابلِ قبول" ہے
ٹرمپ انتظامیہ: برّی آپریشن پر غور کر رہی ہے
امریکہ-ایران جنگ کا نتیجہ، تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں
ہم، بین الاقوامی پیٹرول ذخائر کو کھولنے کی حمایت کرتے ہیں: ریوز
امریکہ کے ساتھ مذاکرات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا:ایران
ایرانی پاسدارانِ انقلاب: 'جنگ کے خاتمے کا فیصلہ ہم کریں گے'
اسرائیل نے لبنانی مارونی کیتھولک پادری کو ہلاک کر دیا
امریکہ: افغانستان 'ناحق گرفتاریوں کا حامی ملک' ہے
ایردوان: ترکیہ کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کا 'کوئی بھی جواز قابل قبول نہیں'