ترکیہ
2 منٹ پڑھنے
ترکیہ: شام میں آمر حکومت کے بعد سے مہاجرین کی واپسی میں تیزی آ گئی ہے
شام میں اسد انظامیہ کے خاتمے کے بعد سے کل ایک لاکھ 45 ہزار639 شامی اپنے گھروں کو واپس لوٹ چُکے ہیں: جیودت یلماز
00:00
ترکیہ: شام میں آمر حکومت کے بعد سے مہاجرین کی واپسی میں تیزی آ گئی ہے
سیوڈیت یلماز / AA

ترکیہ کے نائب صدر جیودت یلماز نے کہا ہے کہ 2017 سے اب تک کل 8 لاکھ 85 ہزار 642 شامی پناہ گزین رضا کارانہ شکل میں  اپنے وطن واپس جا چکے ہیں۔

یلماز نے پیر کے روز جاری کردہ  بیان میں کہا ہے کہ "ابتدائی طور پر یہ واپسی ان محفوظ علاقوں کی طرف  ہوئی جو ہم نے سرحد پار آپریشنوں کے ذریعے قائم کیے تھے۔ لیکن آمر حکومت کے خاتمے کے بعد یہ واپسی تیز ہوگئی ہے "۔

محکمہ مہاجرین  کے اعداد و شمار کے مطابق، 9 دسمبر 2024 کے بعد سےایک لاکھ 45 ہزار 639 شامی، رضاکارانہ طور پر ،واپس گئے ہیں ۔ یہ وہ دور تھا جب مخالف فورسز کے حملے کے بعد شام میں اسد حکومت کا تختہ اُلٹ گیا تھا۔

یلماز نے توقع ظاہر کی ہے کہ  " جیسے جیسے شام میں سکیورٹی کی صورتحال، بنیادی خدمات اور اقتصادی ماحول بہتر ہو تا جائے گا مہاجرین کی واپسی میں بھی  تیزی آتی جائے گی"۔

اس سے قبل ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فیدان نے زور دیا  تھاکہ شام میں روزمرہ  زندگی کی بحالی انتہائی اہم ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ "جب تک معمول کی زندگی بحال نہیں ہوتی، ترکیہ اور دیگر ہمسایہ ممالک میں موجود پناہ گزینوں کی واپسی ناممکن ہے۔ معمولی ہی کیوں نہ ہو ہم اس معاملے میں  کچھ پیش رفت دیکھ رہے ہیں ۔ اہم بات یہ ہے کہ سیکیورٹی اور استحکام کو یقینی بنایا جائے اور قائم رکھا جائے"۔

واضح رہے کہ بشار الاسد، شام پر تقریباً 25 سالہ اقتدار کے بعد، 8 دسمبر کو دمشق پر حکومت مخالف گروپوں کے قبضے کے بعد روس فرار ہو گئے تھے۔اس طرح 1963 سے ملکی انتظام پر قابض بعث پارٹی کےاقتدار کا خاتمہ ہو گیا۔

احمد الشراع، جنہوں نے اسد کو اقتدار سے ہٹانے کے لیے حکومت مخالف فورسز کی قیادت کی، 29 جنوری کو عبوری مدت کے لیے صدر قرار دیے گئے۔

دریافت کیجیے
صدر ایردوان:"ہم نے ترکیہ کو دنیا کے سب سے بڑے فضائی نیٹ ورکس  میں شامل کیا ہے"
پاکستان میں مسجد کے قریب دھماکہ،  کم ازکم  15 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی
ایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی،  لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے
روس اور یوکرین میں کل شب کے حملوں میں متعدد افراد زخمی
جنوبی کوریا نے آبنائے ہرمز میں جنگی کردار سنبھالنے سے انکار کردیا؛ جنگی مقاصد کی تعنیاتی نہیں ہو گی
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے شکار ایک محلے سے مزید 12 لاشیں بازیاب
بحری خلاف ورزیاں،پاک-بھارت کا ایک دوسرے سے احتجاج
اقوام متحدہ: "امریکا کے خلاف ایران میں جنگی جرائم کے مرتکب ہونے کے معقول دلائل موجود ہیں"
ترکیہ کا حُرکش-II ترک فضائیہ کے سپرد کیا جانے والا پہلا مقامی طیارہ ہو گا
روس اور یوکرین کے درمیان حملوں کی اطلاع
ترکیہ کی حوثیوں کی مکہ مکرمہ کے اطراف میں روکے گئے ڈراون حملے کی مذمت
امریکہ نے محمود عباس کو ویزہ دینے سے انکار کر دیا
ترکیہ اور آذربائیجان علاقے میں 'استحکام کے دو جزائر' کی حیثیت کے مالک ہیں، ترک وزیر خارجہ فیدان
امریکی فوجی اڈوں پر ایرانی حملوں کے بعد بھاری نقصانات کی اطلاع
ایران: ہم نے جزیرہ قشم  کے اوپر ایک امریکی ڈراون کو گرا دیا ہے