دنیا
2 منٹ پڑھنے
اسرائیل پر تنقید کا نتیجہ،امریکہ نے برطانوی سیاسی مبصر کو حراست میں لے لیا
امریکی امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (آئی سی ای) نے برطانوی مسلم صحافی اور سیاسی مبصر سمیع حمدی کو اسرائیلی حکومت کے خلاف تنقید کے جواب میں سان فرانسسکو ہوائی اڈے پر حراست میں  لے لیا ید
اسرائیل پر تنقید کا نتیجہ،امریکہ  نے برطانوی سیاسی مبصر کو حراست میں لے لیا
سمیع حمدی / AA

امریکی امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (آئی سی ای) نے برطانوی مسلم صحافی اور سیاسی مبصر سمیع حمدی کو اسرائیلی حکومت کے خلاف تنقید کے جواب میں سان فرانسسکو ہوائی اڈے پر حراست میں  لے لیا ۔

انہوں نے ہفتے کے روز کیلیفورنیا کے شہر سیکرامنٹو میں کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز کی ایک تقریب سے خطاب کیا ۔

سی اے آئی آر نے کہا کہ انہیں  سان فرانسسکو کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حراست میں لیا گیا تھا۔

حمدی برطانوی ٹی وی نیٹ ورکس پر تجزیہ کار اور مبصر کے طور پر نظر آ چکے ہیں۔

 سی اے آئی آر نے اتوار کے روز ان کی رہائی کا مطالبہ کیا اور ٹرمپ انتظامیہ پر اسرائیلی حکومت  کے خلاف تنقید  کے نتیجے میں حراست میں لینے کا الزام عائد کیا۔

کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز (سی اے آئی آر) نے ایکس پر لکھا کہ ہم اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں کہ  حمدی کو ملک بدر نہیں کیا گیا ہے اور وہ اب بھی حراست میں ہیں۔ ہمارے وکیل اور شراکت دار اس ناانصافی کو دور کرنے کے لئے کام کر رہے ہیں ،  

سی اے آئی آر نے کہا کہ کسی دوسرے ملک کی مبینہ نسل کشی کے خلاف بولنے کے الزام میں امریکہ جانے والے ایک برطانوی شہری کو گرفتار کرنا "ہماری حکومت کی آزادی اظہار رائے کی تازہ ترین  توہین ہے۔"

"امریکہ کو اسرائیل کے حامی  عناصر کے اصرار پر اسرائیلی حکومت کے ناقدین کو حراست میں لینے کا خاتمہ کرنا چاہیے ۔

جنوری کے بعد سے  ٹرمپ انتظامیہ نے امیگریشن کے خلاف وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا ہے  جس میں سوشل میڈیا کی جانچ پڑتال میں اضافہ ، قدامت پسند کارکن چارلی کرک کے قتل کی تعریف کرنے والے لوگوں کے ویزوں کو منسوخ کرنا ، اور اسٹوڈنٹ ویزا اور گرین کارڈ ہولڈرز کو ملک بدر کرنا شامل ہے جنہوں نے فلسطینیوں کی حمایت کی ہے اور غزہ جنگ میں اسرائیل کے طرز عمل پر تنقید کی ہے۔

 

دریافت کیجیے
روس، یوکرین کے خلاف جنگ جیت رہا ہے: پوتن
ہم، صدر السیسی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں: صدر شی
ماسکو: برلن کے دعوے "بے بنیاد، مضحکہ خیز اور غیر منطقی" ہیں
اسرائیلی فوجیوں نے نمازیوں پر آنسو گیس چھوڑ دی
مصر: سینا میں بس حادثے میں 16 افراد ہلاک
نیپال۔چین سیلاب کی آفت میں ہلاکتوں کی تعداد 1,130 تک پہنچ گئی، تقریباً 4,500 افراد لاپتہ
ترکیہ: دو تجارتی بحری جہازوں کی آپس میں ٹکر، 10افراد لاپتہ
شام: شیبانی۔راسموسین ملاقات
یمن: داعش کے ایک سرغنہ کو ہلاک کر دیا گیا ہے
صدر ایران پیزشکیان: "اگر امریکہ اپنے وعدوں پر عمل کرے تو ایران بھی فوری طور پر اقدام کرے گا"
پاکستان میں شدید بارشوں کے باعث اسلام آباد اور راولپنڈی میں اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل
امریکی پابندیوں کے خلاف یورپ کی خاموشی مایوس کن ہے:ایران
حماس: اسرائیل کی بڑھتی ہوئی جارحیت مختلف شکلوں میں جاری رکھی گئی جنگ ہے
امریکہ: اٹارنی نے 17 سالہ لڑکی کو قتل کا قصوروار قرار دے دیا
امریکہ نےعراق کے لیے800 ملین ڈالر کےدفاعی پیکیج کی منظوری دے دی