دنیا
3 منٹ پڑھنے
لتھوانیا: ملکی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی غبارے کو گرا دیا جائے گا
لتھوانیا کی  بیلاروس کے ساتھ سرحد کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا جائے گا اور ملکی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی غبارے کو  مار گرایا جائے گا: وزیرِاعظم انگا روگینینے
لتھوانیا: ملکی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی غبارے کو گرا دیا جائے گا
Lithuania plans to close Belarus border indefinitely, shoot down balloons violating airspace / AP

لتھوانیا کی وزیرِاعظم انگا روگینینے نے آج بروز پیر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ لتھوانیا کی  بیلاروس کے ساتھ سرحد کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا جائے گا اور ملکی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی اسمگلر غبارے کو  مار گرایا جائے گا۔

لتھوانیا کے ولنیئس ایئرپورٹ کے، ملکی فضائی حدود میں غباروں کی موجودگی کے باعث، ایک ہفتے میں چار بار اپنی کارروائیاں معطل  کرنے کے بعد حکومت نے قومی سلامتی کمیشن کا اجلاس طلب کیا ہے۔

روگینینے کی زیرِ صدارت منعقدہ قومی سلامتی کمیشن اجلاس میں حکومت کے آئندہ اقدامات کے لیے ایک واضح حکمتِ عملی پیش کی گئی ہے۔

سرکاری  نشریاتی ادارے 'ایل آر ٹی' کے مطابق وزیرِاعظم انگا روگینینے نے تصدیق کی ہے کہ حکومت نے، بعض استثنائی حالات خارج، بیلاروس کے ساتھ اپنی سرحد کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ "سرحد بند کرنے کا مطلب یہ ہے کہ سفارتکاروں اور سفارتی ڈاک کی نقل و حرکت اور ہمارے اور یورپی یونین شہریوں کے بیلاروس سے ہمارے ملک میں داخلےکے علاوہ باقی تمام نقل و حرکت بند کر دی جائے گی۔ اس فیصلے سے ہمارا مقصد بیلاروس کو یہ پیغام دینا ہے کہ کہ کوئی بھی ہائبرڈ حملہ برداشت نہیں کیا جائے گا اور ہم ایسے حملوں کو روکنے کے لیے سخت ترین اقدامات کریں گے"۔

روگینینے نے مزید کہا ہے کہ ہماری فوج ان غباروں کو روکنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گی اور انہیں نہایت سرعت سے مار گرائے گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا  ہے کہ جلد ہی بیلاروس کے خلاف اضافی پابندیوں کے ایک پیکج کو بھی یورپی یونین  وزارتی دفتر کے ساتھ ہم آہنگ کیا جائے گا۔ہم اپنے اتحادیوں اور ہمسایہ ممالک پولینڈ اور لٹویا، کے ساتھ بھی فعال مشاورت اور رابطے میں ہیں اور باہم مربوط شکل میں اقدامات کر رہے ہیں۔ ہم ایک علیحدہ ریاست نہیں ہیں، ہم نیٹو اور یورپی یونین کا حصہ ہیں لہٰذا ہم جو کچھ بھی کرتے ہیں ان کے ساتھ ہم آہنگ شکل میں کرتے ہیں۔"

انہوں نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ بدھ کو متوقع حکومتی اجلاس میں، اسمگلنگ کے لئے سخت ترین سزا کو آئینی حیثیت دینے اور جُرم کے لئے سزائے قید کے اجراء  کے لئے ایک فوجداری مسّودہ قانون بھی پیش کیا جائے گا۔

روگینینے نے یہ اعلانات، ملک کے اتوار کی رات مسلسل تیسرے دن ولنیئس ایئرپورٹ اور بیلاروس کے ساتھ اپنی سرحدی گزرگاہوں کو غباروں کی موجودگی کی وجہ سے  بند رکھنے پر مجبور ہونے کے بعد جاری کئے ہیں۔

دریافت کیجیے
امریکی اسٹاک مرکیٹوں میں تناو، تیل 100 ڈالر سے اوپر چلا گیا
اسرائیلی فوج نے تین فلسطینیوں کو قتل کر کے لاشیں قبضے میں لے لیں
روسی گودام پر یوکرینی ڈرون حملے
جاپان امید کرتا ہے کہ فلسطین کے لیے حمایت میں اضافہ ہوگا
ترکیہ COP31 پروگرام میں رضاکار بننے کے لیے درخواستیں جاری
چین نے آبنائے تائیوان میں دو روزہ فوجی مشقیں شروع کر دیں
ایران: ہمارا دفاعی نظریہ بالکل واضح ہے، "آنکھ کے بدلے آنکھ"
اسرائیل نے تازہ خلاف ورزیوں میں چار فلسطینیوں کو قتل کر دیا ہے
امریکہ نے ایران پر حملوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا
نیٹو کا 'فرنٹ ڈور' منصوبہ ،ترک دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کا ہدف
ترک خواتین اور مردوں کی ٹیمیں VNL فائنلز میں پہنچ گئیں
فرانس میں پھِیلتی جنگلاتی آگ،سینکڑوں افراد کا انخلا
حملے جاری رہے تو امریکہ اور اس کے عرب اتحادی بھی نہیں بچیں گے:ایران
یورپی یونین کے سفیر روس پر نئے پابندیوں کی تیاریوں میں
"الزامات بے بنیاد ہیں"عدالت میں اپنا مقدمہ چیلنج کروں گا: مادورو