ثقافت
2 منٹ پڑھنے
6 ویں صدارتی بین الاقوامی یاٹ ریس کا شمالی قبرص کا مرحلہ شروع
خلیج مارمرس میں ریس کا آغاز کرنے والے ملاح 4 دن کے مرحلے میں 340 ناٹیکل میل کا فاصلہ طے کر کے شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کو پہنچیں گے
6 ویں صدارتی بین الاقوامی یاٹ ریس کا شمالی  قبرص  کا  مرحلہ شروع
Cumhurbaşkanlığı 6. Uluslararası Yat Yarışları'nın Kıbrıs etabı başladı / AA
21 جولائی 2025

صدراتی 6ویں بین الاقوامی یاٹ ریس کے قبرص آرکن کارپاز گیٹ مرینا مرحلے کا آغاز مارمرس سے ہوا۔
20 جولائی  قبرص پر امن  کاروائی  کی تاریخی اہمیت کو یاد کرنے، امن اور آزادی کے ساتھ مستقبل کی طرف اعتماد سے دیکھنے  کے منشور کے ساتھ کشتیوں نےمارمرس سے قبرص کا رخ کیا، اور یہ ریس 25 جولائی کو مکمل ہوگی۔

یہ مقابلے ترک صدر کی سرپرستی میں، وزارتِ ثقافت و سیاحت اور وزارتِ نوجوانان و کھیل کی معاونت سے، TGA کے اشتراک اور استنبول آف شور یاٹ ریسنگ کلب  کے زیرِ انتظام  اور DHL ایکسپریس  کی سپانسرشپ میں منعقد ہو رہے ہیں۔ ریس کے اس دوسرے مرحلے میں 150 کھلاڑی 340 میل طویل راستے پر سخت مقابلہ کریں گے۔

قبرص پرامن کاروائی کی 51ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد کی جانے والی یہ ریس، شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کی آزادی اور خودمختاری کے احترام کے ساتھ ساتھ "نیلے وطن" سے وابستگی کی ایک مضبوط علامت کے طور پر بھی سامنے آئے گی۔

مرحلے کے اختتام پر جیتنے والی ٹیم کو پہلی بار آرکن کریئیٹیو آرٹس اینڈ ڈیزائن یونیورسٹی کے فائن آرٹس فیکلٹی کے طلبا کی طرف سے ڈیزائن کردہ خصوصی کپ پیش کیا جائے گا۔

خلیج مارمرس  میں مقابلے کا  افتتاح  ضلع گورنر نوراللہ قايا، جنوبی سمندری خطے کے کمانڈر وائس ایڈمرل رافیت اوکتار، آکساز نیول بیس کے کمانڈر ریئر ایڈمرل نسلیم ایسکی اور آرکن گروپ کے چیئرمین عربیل  آرکن نے کیا۔

ضلعی گورنر قایا نے وائرلیس ریڈیو سے کھلاڑیوں کو کامیابی کی دعا دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا کہ ان کے لیے ہوا سازگار ہو اور سمندر پر سکون ہو۔

استنبول آف شور یاٹ ریسنگ کلب کے صدر اکرم یملی ہااولو نے بتایا کہ نومبر میں ایک اور ریس مارمرس  سے کارپاز کی جانب  منعقد ہوگی، ہم  ترکیہ  کے چاروں طرف اپنے پرچم کو لہراتے رہیں گے۔

انادولو نیوز ایجنسی (AA)

 

دریافت کیجیے
2,000 سال قدیم اسمبلی ہال کی  ترکیہ میں دریافت
بھارت: امرناتھ تیرتھ یاترا شروع ہو گئی
برطانیہ میں فلسطین ایکشن گروپ پر پابندی کی مذمت اور اسرائیل کو ہتھیار فراہم نہ کرنے کی اپیل
آئرش بینڈ فونٹینز ڈی سی کے استنبول میں کنسرٹ میں فلسطین سے  اظہارِ یکجہتی کا مظاہرہ
روم میں ترکیہ کی ثقافتی نوادارت کی نمائش
عازمین حج منی میں،شیطان کی سنگساری
"رب کا بلاوا" ہوائیں بھی ساتھ ہو گئیں
ترکیہ 84,000 سے زائد حاجیوں کے حج آپریشن کو احسن طریقے سے انجام دے رہا ہے
استنبول: ایک باشکوہ کہانی کا تجربہ جو افسانے اور تاریخ کا امتزاج ہے
"ٹریول گرین لسٹ"کا نیا شمارہ ،ترکیہ بھی شامل
ساتواں ایتھنوسپورٹ فیسٹیول روایت، خاندان اور عالمی اتحاد کو جانبر کر رہا ہے
ترک صدر ایردوان کا اتاترک کی یاد، نوجوانوں اور کھیل کے تہوار پر خصوصی پیغام
امریکہ کے روبرٹ فرانسس پریوسٹ نئے پوپ بن گئے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پوپ کے بھیس میں تصویریں وائرل
انقرہ میں یوم پاکستان کی پُر وقار تقریب میں پاک۔ترک دیرینہ دوستی کی گونج
جاپان ایکسپو میں امریکی اور چینی اسٹال ساتھ ساتھ