ترکیہ
3 منٹ پڑھنے
ترکیہ اور امریکہ نئی نسل کے ری ایکٹر معاہدے کے ساتھ جوہری تعاون میں گہرائی لا رہے ہیں
یہ تعاون 2053 تک صفر خالص اخراج کے ہدف کے حصول میں  معاون ہو گا، ساتھ ہی توانائی کی خودمختاری کو مضبوط کرے گا اور ملک کے توانائی  کے موضوع کو متنوع بنائے گا۔
ترکیہ اور امریکہ نئی نسل کے ری ایکٹر  معاہدے کے ساتھ جوہری تعاون میں گہرائی لا رہے ہیں
وزیر توانائی الپ ارسلان بائرکتار نیویارک میں ٹناس کے سربراہ نجاتی یاماچ اور یو ایس ٹی ڈی اے کے تھامس ہارڈی کے ہمراہ دستخط کی ایک تقریب میں شریک ہیں۔ (اے اے)

ترکیہ اور امریکہ  نے جوہری توانائی میں گہرے تعاون کی جانب مزید  ایک قدم اٹھایا ہے، جس کے تحت ترکیہ نیوکلیئر انرجی انکارپوریشن (TUNAS) اور امریکی ٹریڈ اینڈ ڈیولپمنٹ ایجنسی (USTDA) نے چھوٹے ماڈیولر ری ایکٹرز (SMRs) اور چوتھی نسل کے ری ایکٹر ٹیکنالوجیز کا جائزہ لینے کے لیے گرانٹ معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

یہ معاہدہ نیویارک میں ٹرکش ہاوس  میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے لیے  امریکہ کا  دورے پر موجود صدر رجب طیب اردوان کی موجودگی میں طے پایا۔

منگل کو وزیر توانائی و قدرتی وسائل الپ ارسلان بائراکتار  نے کہا کہ یہ منصوبہ ترکیہ کے لیے اگلی نسل کی جوہری ٹیکنالوجیز کی تکنیکی، اقتصادی اور ضابطہ جاتی قابلیت کا جائزہ لے گا۔

بائراکتار  نے کہا کہ یہ تعاون 2053 تک صفر خالص اخراج کے ہدف کے حصول میں  معاون ہو گا، ساتھ ہی توانائی کی خودمختاری کو مضبوط کرے گا اور ملک کے توانائی  کے موضوع کو متنوع بنائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ  'ہم اپنے بڑے پیمانے کے جوہری توانائی پلانٹس کے علاوہ ایک مضبوط اور جدید توانائی انفراسٹرکچر کی تعمیر کے لیے پُرعزم انداز میں آگے بڑھتے رہیں گے۔'

معاہدہ امریکہ-ترکیہ جوہری تعاون کو مزید گہرا کرتا ہے

یہ معاہدہ ترک صدر ایردوان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی  7 جولائی کو  انقرہ  نیٹو سمٹ کے دوران  ملاقات   کے بعد منظر عام آیا، جہاں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے  کے دائرہ عمل میں اقتصادی اور توانائی تعاون پر بات کی تھی۔

مذکورہ جوہری معاہدہ تعاون کے ایک وسیع تر فریم ورک پر بھی مبنی ہے۔ ستمبر 2025 میں ترکیہ اور امریکہ نے ایک اسٹریٹجک سول نیوکلیئر کوآپریشن کے مفاہمت نامے (MoU) پر دستخط کیے تھے جس کا مقصد شعبے میں ترک اور امریکی کمپنیوں کے ممکنہ شراکت داریوں کی حمایت کرنا تھا۔

یہ معاہدہ اس وقت سامنے آیا ہے جب واشنگٹن عالمی سطح پر SMR ٹیکنالوجی کے وسیع نفاذ کی ترویج کر رہا ہے۔

جولائی میں انقرہ  میں نیٹو سمٹ کے دوران بین الا صدور  ملاقاتوں میں امریکہ، جاپان اور جنوبی کوریا نے دوسرے ممالک میں SMR کے نفاذ کو تیز کرنے کے لیے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے تھے۔

ترکیہ اگلی نسل کی جوہری توانائی پر غور کر رہا ہے

ترکی پہلے ہی بڑے پیمانے کے جوہری منصوبوں پر عمل پیرا ہے، جس میں اک قو یو (Akkuyu) پلانٹ زیرِ تعمیر ہے اور سنوپ اضافی پلانٹس کے منصوبے موجود ہیں۔

TUNAS نے کہا ہے کہ ملک 2050 تک SMRs سمیت زیادہ سے زیادہ 20,000 میگاواٹ جوہری صلاحیت کا ہدف رکھتا ہے۔

انقرہ کے لیے یہ کوشش روایتی بڑے ری ایکٹروں سے آگے جا کر جوہری توانائی کو بڑھانے کے لیے ایک اور راستہ پیش کرتی ہے، جب کہ وہ ایک وسیع تر اور زیادہ محفوظ توانائی  تنوع کی تلاش میں ہے۔

 

دریافت کیجیے
چلی: سابق صدر نے اقوام متحدہ کے سربراہ کی دوڑ سےنام واپس لے لیا
ایران نےمذاکرات میں دوبارہ شامل ہونے کا شرط نامہ پیش کردیا
امریکہ کا منشیات کی ترسیل کرنے والے جہاز پر حملہ، 4 افراد ہلاک
اسرائیل کا غزہ پر حملہ، چار فلسطینی ہلاک
ڈیموکریٹ سینیٹر نے اسرائیل کو 2.8 بلین ڈالر کے اسلحے  کی فروخت روک دی
ترک صدر ایردوان نیویارک روانہ،جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے
ایران: تہران اور واشنگٹن کے درمیان بین الاقوامی سطح پر سفارتی   اور ثالثی کی کوششیں تا حال جاری
صدر ایردوان کا یوم غازی کے حوالے سے پیغام
یورپ میں تعلیمی بحران: PISA کے نتائج تاریخ کی کم ترین سطح پر
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا امریکہ کی طرف سے صدرِ فلسطین کو ویزا نہ جاری کرنے پر اظہارِ افسوس
پاکستان میں دہشت گرد حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 31 ہو گئی
اسرائیلی فوج کو تین سالہ جنگوں کے بعد عسکری سازو سامان میں 'شدید کمی' کا سامنا ہے: رپورٹ
صدر ایردوان:"ہم نے ترکیہ کو دنیا کے سب سے بڑے فضائی نیٹ ورکس  میں شامل کیا ہے"
پاکستان میں مسجد کے قریب دھماکہ،  کم ازکم  15 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی
ایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی،  لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے